آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کی وزیراعظم کووفاقی تعلیمی بجٹ24۔ 2023 کیلیےسفارشات کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن

حکومت 25ملین سےزائدآوٹ آف سکولزبچوں کیلیے مزید 200,000 نئے سکولز اور 2.5ملین اساتذہ بھرتی کرنے کیلیے بجٹ فنڈزمختص کرے: کاشف مرزا

تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کیلیے تعلیمی ایمرجنسی، ایمنسٹی سکیم اور ٹیکس چھوٹ کا اعلان کرے: کاشف مرزا

کم لاگت اورایفورڈایبل پرائیویٹ سکولزاوراساتذہ کیلیے نئے تعلیمی اداروں کے قیام اور تعلیمی سرمایہ کاری کرنے والوں کیلیے بجٹ میں بلا سود قرضےوامدادی پیکجزدیےجائیں۔

وفاقی وصوبائی حکومتیں نئے بجٹ میں کووڈ-19، حالیہ تباہ کن سیلاب اور مہنگائی کی بلند شرح کے اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے GDP کا کم از کم 5 فیصد مختص کریں: کاشف مرزا

تعلیمی بجٹ کا 25 فیصد اعلیٰ تعلیم اور75فیصدسکولز، کالجز اور فنی تعلیم پر خرچ کیا جائے: کاشف مرزا

سکولزتعلیم پر حکومت کا خرچ $100اور اعلیٰ تعلیم پر سالانہ $250 فی طالب علم سے کم رہا۔ ہمیں تحقیق، سائنس اور ٹکنالوجی کیلیے بجٹ بڑھانا ہے: کاشف مرزا

یونیسیف کےمطابق پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے 16 ملین بچے،ملک بھر27,000 سرکاری اور12,000 نجی سکولزتباہ ہوئے جس سےتقریباً 30 لاکھ طلباء کے مستقل آوٹ آف سکولزہونے کا خطرہ ہے: کاشف مرزا

یونیسیف کےمطابق کورونا وائرس کے دوران سکولز کی بندش سے پاکستان میں 40 ملین بچے متاثر ہوئے،جس سے زیادہ تربچے چائلڈ لیبر کاشکار ہوئے۔چائلڈ لیبرکے خاتمہ کیلیےخصوصی بجٹ مقرر کیا جائے: کاشف مرزا

اسپیشل ایجوکیشن فنڈ کا قیام، طلبا کونیٹ ڈیوائسز کی فراہمی ، مناسب اہل فیکلٹی اور فنڈنگ ​​کے ساتھ نئے سکولز، کالجزاور یونیورسٹیزکے قیام کی فراہمی،سمارٹ کلاس رومز کے کلچر کو فروغ دینا، فیکلٹی ڈویلپمنٹ کے مسلسل پروگراموں کیلیے کافی فنڈنگ ​​اور سماجی شعبے پر خصوصی توجہ دینا، سائنس ومہارت پر مبنی سیکھنے بھی سفارشات میں شامل تھے۔

تمام سکولزاور کالجز میں کم ازکم 25% کو غیرملکی تعاون سے اعلیٰ سطح ٹیکنیکل سکولزوکالجزمیں تبدیل کیا جائے تاکہ اعلیٰ معیار کے ہنر مند کارکنوں کو یقینی بنایا جا سکے:

پاکستان بھر کےسکولز میں میٹرک ٹیک پروگرامزکو بڑھانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی پارکس، جدت طرازی اور کاروبار کے فروغ،صنعتی وزرعی اہمیت کے ابھرتے ہوئےشعبوں میں نالج اکانومی ٹاسک فورس کے پراجیکٹس کیلیے فنڈنگ، ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ کے فروغ، مناسب پالیسیزاور مراعات کے ذریعے ویلیو ایڈڈ برآمدات کیلیے بڑے قومی پروگرامزتجویز کیے گئےہیں۔

ریفارمز کو وسعت دینے سے پاکستان ان لاکھوں بچوں تک پہنچ سکتا ہے جو اس وقت سکول نہیں جا پاتے:

وفاقی وصوبائی حکومتوں لڑکیوں کی تعلیم کیلیے خصوصی پالیسی اوربجٹ مختص کریں: کاشف مرزا

لڑکیوں کی تعلیم کیلیےمختص ترقیاتی بجٹ اورصورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے اختراعی اقدامات، مصنوعی ذہانت (AI) اور دیگر پروگراموں کیلیےخصوصی بجٹ کیضرورت ہے:

ناپید سہولیات کی تکمیل اوراس پر قابو پانے کیلیے ہنگامی بنیادوں پر خصوصی اقدامات کرنے کیضرورت ہے:

صنفی تفاوت، تعلیم تک رسائی اورمعیار کا بڑھتا چیلنج، اور صنفی مساوات کی بگڑتی ہوئی صورتحال،علم، ہنر، رویوں اور اقدار کو فروغ دینے کیلیے بجٹ مختص کیاجائے۔

سیکرٹری اطلاعات
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن
==================================