بہاولپور کا خبرنامہ

بہاولپور کا خبرنامہ

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان )ڈی ایچ اے’تکمیل اسکوائر ملکی انویسٹرزکے علاوہ اوورسیزپاکستانیوں کی اولین ترجیح بن چکاہے۔سی ای او ۔تکمیل سکوائر ۔کیپٹن( ر) ڈاکٹر کامران فضل کی لاہور سے ڈی ایچ اے فاونڈرز گروپ کے 60 ممبران کو بریفنگ ‘رئیل اسٹیٹ انڈسٹری کو اس وقت ایمنسٹی کی ضرورت ہے تاکہ اس کوسپیس مل سکے تکمیل سکوائراینڈ بازار ایک کامیاب منصوبہ ہے جہاں دوسال کی قلیل مدت میں کمرشل یونٹس’دکانیں’ولاز کی قیمتوں پر45 فیصد ریٹرن حاصل ہوا ان خیالات کااظہار ڈی ایچ اے بہاول پورکے پراجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئربشارت علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ کا مرکز لاہور ہے ۔جس کی کاروباری سرگرمیوں پورے ملک کی ریئل اسٹیٹ کی کارکردگی کو ماپا جاتا ہے ۔ڈی ایچ اے بہاول پورمیں بھی سب سے زیادہ بزنس لاہورکے کاروباری حضرات رئیل اسٹیٹ افراد کی جانب سے آیاہے انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کے ڈی ایچ ایز کے مقابلہ میں بہاول پورڈی ایچ اے میں سہولیات بھی سب سے آگے ہے اورسب سے کم قیمت پرکمرشل یونٹس’دکانیں’ولاز دستیاب ہیں انہوں نے کہاکہ ڈی ایچ اے بہاول پورمیں ترقیاتی کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں گذشتہ سال سے رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں گراوٹ ہوئی ہے اس لئے اس انڈسٹری کوایمنسٹی کی ضرورت ہے تاکہ اس کاروبارکوبھی سپیس مل سکے لیکن اس کے باوجود تکمیل سکوائراینڈ بازار میں دوسال کے اندر کمرشل یونٹس’دکانیں’ولاز کی قیمتوں میں 45 فیصد ریٹرن ملاہے۔جو نہایت خوش آئند بات ہے انشااللہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبارمیں مزیدبہتری آنے کے بعد اس میں بوم آئیگا اس موقع پر سی ای اوتکمیل سکوائر کیپٹن(ر)ڈاکٹرکامران فضل نے کہاکہ فیزون میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور تھرڈفلورتک تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے ڈی ایچ اے کی اڑھائی سوفٹ مین روڈ پر تعمیرہونے والا تکمیل سکوائر کومختلف برانڈز کی درجنوں کمپنیوں نے وزٹ کیااوراس میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ہم انشااللہ 30 جون کے بعد قیمت میں 10 فیصد اضافہ کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ تکمیل سکوائر میں فورسٹارہوٹل’ کلب ہاوس’ بزنس سینٹر’جمنائزیم’ گلوپارک’فوڈ کورٹ ‘انڈرگراونڈ پارکنگ’سیکورٹی اورسیورویلنس کانظام موجودہے انہوںنے حاجی عبدالطیف کی سربراہی میں ڈی ایچ اے لاہورفاونڈرزگروپ کے60 ممبران کو بہاول پورڈی ایچ اے آمد پر ان کاشکریہ اداکیا تقریب کے آخر میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے بہاول پور بریگیڈئربشارت علی ‘سی ای او تکمیل سکوائر کیپٹن(ر)ڈاکٹرکامران فضل نے مہمانوں کو شیلڈزاورروائیتی اجرک پیش کی اس موقع پر تکمیل سکوائرکے مارکیٹنگ ہیڈ ساجدمہس بھی موجودتھے ۔
==================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) کروڑوں روپے سے تعمیر ہونیوالا پارک پی ایچ اے کی عدم توجہی کا شکار ہوکر کھنڈر بننے لگا ۔اہل علاقہ کا کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔تفصیل کے مطابق اسلامی کالونی 100 فٹ روڈ 3 مرلہ سکیم کے مکینوں ،حسیب احمد،شاہد ہاشمی،غضنفر عباس،عقیل احمد،عبدالستار،منیش مدن،جوئیل ناتھین ،عبدالقادر و دیگر نے کہا کہ ہمارا علاقہ جہاں دیگر بنیادی سہولیات کے حوالے عدم فراہمی کا شکار ہے وہاں پر ہمارے علاقے میں اکلوتا پارک جو کہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے تعمیر کیا تھا انتہائی زبوں حالی کا شکار ہو کر کھنڈر بنتا جا رہا ہے شہر کے دیگر پارکس کی طرح ہمارے پارک میں پی ایچ اے نے پارک کی دیکھ بھال کے لیے کوئی ملازم تعینات نہیں کیا جس کی وجہ سے پارک میںگھاس اور پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے سوکھتے جارہے ہیں اسی طرح پارک میں لائٹ کا انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے پارک میں
رات کو اندھیرا ہوتا ہے جس کی وجہ سے پارک میں شام کے وقت خواتین اپنے بچوں کے ہمراہ عدم تحفط کی وجہ سے نہیںآتی پارک میں گھاس ختم ہو نے کے باعث مٹی اڑتی رہتی ہے پارک میں نہ تو سیکورٹی کا انتظام ہے اور نہ ہی پی ایچ اے کی جانب سے کسی ملازم کو تعینات کیا گیا ہے اس وجہ سے پارک نشے کے عادی افراد کا گڑ ھ بن گیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر بہاول پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
========================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) آئی جی پنجاب کی جرائم کی سرکوبی کیلئے جاری ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ تھانہ عنائیتی پولیس نے شراب فروشی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 ملزم محمد دلاور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 40 لیٹر دیسی شراب و لہن معہ چالو بھٹی برآمد کرلی۔تھانہ سٹی حاصلپور اور چنی گوٹھ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان ابرار احمد اور شیر علی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 940 گرام چرس برآمد کر لی۔اس کے علاوہ تھانہ کوتوالی،سول لائنز اور عنائیتی پولیس نے 04 ملزمان محمد وسیم،زمرد حسین،راشد علی اور محمد اورنگزیب کو گرفتار کر کے قبضہ سے 04 عدد پسٹل 30 بور برآمدکر لیے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے منفی عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بہاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے
=========================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم بہاول پور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ سنٹرالائزڈ اور 24/7 ایکٹیو ہے۔ماہ مئی 2023 میں پکار 15 سنٹرالائزڈ سسٹم پر کل 75063 کالز موصول ہوئیں، جن میں 2865 کالز پر فوری امداد جبکہ 6314 کالز پر شہریوں کی رہنمائی کی گئی جبکہ 46892 جھوٹ پر مبنی کالز موصول ہوئیں۔ ٹریفک کیسز سے متعلق 132 کالز موصول ہوئیں،جس پر لوگوں کی امداد اور رہنمائی فراہم کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایمرجنسی صورتحال میں پکار 15 پر اطلاع دیتے ہیں،متعلقہ پولیس کی طرف سے بروقت ریسپانس ملے تو عوام کا پولیس پر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے جبکہ معاشرہ سنگین وارداتوں اور ان کی حساسیت سے بھی محفوظ ہو جاتا ہے،اگر متعلقہ پولیس بروقت رسپانس نہ کرے تو عوام کی طرف سے جہاں پر پولیس کے حوالے سے منفی تاثرات بڑھنا شروع ہو جاتے ہیں وہاں پر وارداتوں کے وقوع پذیر ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں، پولیس کا اولین فرض ہے کہ شہریوں کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ صرف سچ اور حقیقت پر مبنی اور ایمرجنسی صورت حال کے پیش نظر پکار 15 پر کال کریں تاکہ عوام الناس کو پولیس کی بروقت اور فوری امداد میسر ہوسکے اور سماج دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب ہونے سے روکا جاسکے۔
===========================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) انشااللہ آنے والے الیکشن میں کامیابی ہمارامقدبنے گی تمام سیاسی جماعتیں بہاول پورصوبہ کی حمایت کااعلان کریں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورڈویژن کی صدر وسابق مشیرگورنرپنجاب نوابزادی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ صوبائی بحالی کے حوالہ سے سیاسی وسماجی رہنمائوں اورعمائدین شہرسے ملاقات شروع کررکھی ہیں انشااللہ ہمیں اپنے مقصد میں یقینی کامیابی ہوگی اوربہت جلد عوام کاکھلا اجلاس بلائیں گے جس میں بحالی صوبہ بہاول پورکیلئے مشترکہ لائحہ مرتب کرنے کیلئے مشاورت کی جائیگی انہوں نے کہاکہ صوبہ بہاول پورکے اسیررہنمائوں کاپوراگروپ ہمارے ساتھ ہے اورانشااللہ آنے والے الیکشن میں کامیابی ہمارامقدبنے گی ہم اپنے یک نکاتی ایجنڈے سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے
===========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) حکومت9 مئی واقعات کی صاف شفاف تحقیقات کرائے واقعات کے ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کااظہار دختر بہاول پور سیاسی وسماجی رہنما بلقیس مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ کیسی عجیب بات ہے کہ جس عمران خان کوزبردستی 9 مئی کے واقعات کازمہ داربنانے کی کوشش کی جارہی ہے وہ واحد شخص ہے جورہاہونے کے بعدسے لیکراب تک مسلسل زوردے کرمطالبہ کررہاہے کہ 9 مئی کے واقعات کی صاف شفاف تحقیقات کرائی جائیں جبکہ حکومت صاف شفاف غیرجانبدارتحقیقات سے مسلسل بھاگ رہی ہے انہوں نے کہاکہ یہ کیساملزم ہے کہ جوخودشفاف تحقیقات کامطالبہ کررہاہے
=============================
بہاول پور(محمدعمرفاروق خان ) بہاول پور کی ایمن فاطمہ انڈر 19 سنگل اور ڈبل گیمز میں پنجاب جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2023 کی ڈبل کراون کوئین بن گئیں ، تفصیل کے مطابق بہاول پور کی تحصیل خیرپورٹامیوالی کی رہائشی اور دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی طالبہ ایمن فاطمہ نے انڈر 19 پنجاب جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں سنگل اور ڈبل دونوں ایونٹ جیت کر ڈبل کراون کوئین بن گئیں، پنجاب جونئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا انعقاد لاہور کے نشتر پارک لاہور میں 28 مئی سے 31 مئی تک کیا گیا جس میں پنجاب بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ، ایمن فاطمہ نے سنگل کے فائنل میچ میں راولپنڈی سے پنجاب کی سابقہ چیمپئن انڈر 19 کو شکست دے کر پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کو حیران کردیا اسی طرح ایمن فاطمہ نے ڈبل فائنل میچ میں بھی اپنی پارٹنر طیبہ شفیق کے ہمراہ بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کی ٹیم کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ، بہاول پور کے لیئے ڈبل اعزاز جیتنے کے باوجود بہاول پور سپورٹس انتظامیہ میں سے کسی کی جانب سے بھی تاحال مبارک باد تک نہیں دی گئی ، ایمن فاطمہ کی فتح کے پیچھے انکے والد کی انتھک محنت اور بیڈمنٹن سے محبت کا نتیجہ ہے ، سول سوسائٹی اور بیڈمنٹن شائقین کی جانب سے ایمن فاطمہ کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے