بہاولپور کا خبرنامہ،،،، بہت سی اہم اور تازہ ترین خبریں۔

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) پاکستان تحریک انصاف بہاول پورکے ایم این اے فاروق اعظم ملک نے سیاست چھوڑنے کااعلان کردیا تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سٹی بہاول پورکی سیٹ پرمنتخب ہونے والے ایم این اے فاروق اعظم ملک نے گذشتہ سوشل میڈیاپراپنے ایک وڈیوپیغام میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میں نومئی کے واقعہ کی مذمت کرتاہوں مجھے سمجھ میں نہیں آتاکہ اس حوالہ سے کیاکہو’ میری اس وقت80 سال عمر ہے میری اورعمراورصحت اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں سیاست کرومیں سیاست چھوڑتاہوں
=================================

ُُبہاول پور( محمدعمرفاروق خان )پاکستان میں تعینات قازقستان کے سفیر ہز ایکسی لنسی یرزہان کستافن نے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وزٹ کیا۔ اپنے وزٹ کے دوران اراکین بہاولپور چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے مابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں ، یہ دونوں ممالک مل کر سنٹرل ایشیاء اور پورے ریجن میں ترقی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔ تجارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستانی مصنوعات قازقستان کے لیے کوالٹی اور قیمت کے لحاظ سے انتہائی مناسب ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ قازقستان اور جنوبی پنجاب میں کوآرڈینیشن اور سرمایہ کاری کا بہت زیادہ سکوپ موجود ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور میں قازقستان ہائوس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کی بدولت قازقستان کی تجارتی معلومات اور سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق آگاہی کا حصول ممکن ہو سکے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی زرعی مصنوعات نہ صرف قازقستان بلکہ پورے سنٹرل ریجن میں بہت اہمیت کہ حامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی آم ، امرود اور مالٹا قازقستان میں بہت پسند کیے جاتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ قازقستان میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی پر بہت زیادہ کام کیا جا رہا ہے ، پاکستان کا شمار ٹیکسٹائل سیکٹر میں ٹاپ 10 ممالک میں ہوتا ہے اور اس سیکٹر میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ گندم کی ایکسپورٹ میں قازقستان ٹاپ 10ممالک میں شامل ہے اور قازقستان پاکستان کے لیے وسطی ایشیاء میں ریجنل حب کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عنقریب قازقستان ایک ریجنل بزنس کونسل کا قیام کرنے جا رہا ہے اور اس کونسل کے لیے پورے پنجاب کے چیمبرز آف کامرس بشمول بہاولپور چیمبر سے نمائندگی طلب کی گئیں ہیں اور اس کونسل کی بدولت قازقستان اور پاکستان کے مابین تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستانی تاجر قازقستان میں سرمایہ کاری کے لیے حکومت سے سپیشل سپورٹ اور ٹیکس کی مدمیں ریلیف حاصل کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل سیکٹر اور ایگری کلچر ایکسپورٹر ز کو قازقستان میںدعوت دیں گے کہ وہ ان سیکٹرز میں قازقستان میں مل کر کام کریں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ مل کر ٹوورازم پر بھی کام کریں گے ۔ انہوں نے بہاولپور چیمبر کے اراکین کو بھی دعوت دی کہ وہ قازقستان کا وزٹ کریں اور تجارتی وہ کاروباری مواقع سے استفادہ کریں اور اس سلسلے میں ہمارا سفارتخانہ اور قونسلیٹ لاہور پاکستانی تاجروں سے بھر پور تعاون کرے گے۔ اس سے قبل قازقستانی سفیر کی چیمبر آمد پر صدر چیمبر چوہدری ذوالفقار علی مان نے مہمان کی آمد پر انہیں خوش آمدید کہا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر حنیف احمد ، نائب صدر عدیل خالد، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی ، سابق صدور جن میں چوہدری عبد الجبار، جاوید اقبال چوہدری ، اراکین چیمبر اورالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ چیمبر کے سینئر نائب صدر حنیف احمد نے مہمانوں کے اعزاز میں اظہار تشکر پیش کیا ۔ تقریب کے آخر میں مہمانوں کے اعزاز میں تحائف اور چیمبر کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
==================================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )ریلوے ٹرینوں میں مسافروں کو نشہ آور چیزیں دیکر لوٹنے والا ملزم گرفتارملزم عقیل بلال کو تھانہ ریلویز پولیس بہاول پور کے مقدمہ میں گرفتار کیا گیاملزم عقیل بلال نے 19 اپریل کو ٹرین علامہ اقبال ایکسپریس میں 2 مسافروں کو نشہ آور چیز دیکر ان کے موبائل اور نقدی لیکر فرار ہوگیا تھاملزم عقیل بلال کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیاملزم عقیل بلال کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے اس سے 2 عدد موبائل فون برآمد کر لئے گئیریلوے پولیس ریلوے مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کرتی رہے گی۔ایس پی پاکستان ریلویز پولیس ملتان ڈویژن شاہد نوازنے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ریلوے پولیس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔ ایس پی ریلویز پولیس ملتان ڈویژن شاہد نواز نے ایس ایچ او ریلوے تھانہ بہاولپور سید شفاقت علی شاہ اور اس کی ٹیم کو شاباش دی اور کارکردگی کو سراہا
========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )صادق پبلک سکول بہاول پور کے جونیئر سیکشن میں سالانہ Inaugural تقریب 2023 منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر ڈیوڈ ڈاڈلز , پرنسپل صادق پبلک سکول تھے۔ اس تقریب میں جونیئر سکول کے طلبہ و طالبات نے مختلف ٹیبلوز، اردو انگریزی ڈرامے، موسیقی، مزاحیہ خاکے اورلوک موسیقی کے ذریعے اپنے فن کا شاندار مظاہرہ کیا اور حاضرین سے داد سمیٹی۔ اس پروگرام میں سکول کے طلبہ و طالبات، اساتذہ اور والدین نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل صاحب نے طلبہ وطالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پبلک سکول میں اس طرح کی غیرنصابی سرگرمیاں بچوں میں خوداعتمادی اور آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتی ہیں
========================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر سید طاہر احمد شاہ نے کہا ہے کہ ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کی رکنیت سازی مہم 20جون تک جاری رہے گی، ملک بھر کے تمام صوبائی ومقامی عہدیداران بھر پور کوشش کرکے ہر صحافی تک آر یو جے کا پیغام لے کرجائیں، انشا اللہ آر یو جے پاکستان علاقائی صحافیوں کی واحد اور سب سے بڑی تنظیم ہے، 10ہزار کے قریب علاقائی صحافیوں نے ملک بھر سے ممبر شپ حاصل کرلی ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل، سیکرٹری اطلاعات سید شہزاد حسین نقوی اور رہنما رانا عبد اللہ سرور سے ملاقات میں رکنیت سازی مہم کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید طاہر احمد شاہ نے کہا کہ تمام صوبائی صدور و جنرل سیکرٹریز اپنے اپنے صوبے میں ڈویژن کی سطح پر کمیٹیاں بنا کر رکنیت سازی مہم کو مکمل کریں۔ 20جون تک رکنیت سازی مہم کو ہر صورت مکمل کریں گے اس کے لیے خود بھی دورے کروں گا۔
==========================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس فاروق قمر نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخ پر فروخت اور وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں توازن کوبرقرار رکھنے کے لئے اشیائے خوردونوش کی سپلائی چین کی موثر انداز میں مانیٹرنگ کی جائے۔ یہ بات ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں سپلائی چین مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انڈسٹریز زبیر عباسی، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع حافظ محمد شفیق، ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ منزہ سحرش، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی مہر ملازم حسین، سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی عروج فاطمہ، انچارج مانیٹرنگ اینڈ رپورٹنگ سیل ڈی سی آفس ڈاکٹر ملک محمد صفدر، محکمہ لائیو سٹاک، محکمہ زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس نے ہدایت کی کہ دالیں اور دیگر زرعی اجناس مقامی طور کاشت کی جائیں اور کچن گارڈننگ کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیائے ضروریہ کے نرخ نامے دکانوں، ریڑھیوں اور دیگر کاروباری مراکز تک آٹھ بجے صبح سے قبل پہنچائی جائیں اور نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ پھل و سبزی مارکیٹس میں روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ اس موقع پر ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ منزہ سحرش نے بتایا کہ ضلع بھر میں قائم فروٹ اینڈ ویجیٹیبل مارکیٹس میں علی الصبح پھل اور سبزیوں کی نیلامی کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے اشیائے ضروریہ کی سپلائی چین مینجمنٹ کے حوالہ سے بروئے کار لائے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
==============================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) بہاول پور کور کے زیر اہتمام پنجاب کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یزمان کے 100 سے زائد طلباؤطالبات اور اساتذہ کے وفد نے بہاول پور گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔ تقریب کا مقصد طلباء کو پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی، تنظیم سازی اور تیاریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ طلباء اور اساتذہ نے بہاول پور گیریژن میں آمد پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس کے بعد وفد کو جنگ کے دوران استعمال ہونیوالے جنگی ساز وسامان کی صلاحیت اور قابلیت کا مظاہرہ کر کے دکھایا گیا۔ طلباء اور فیکلٹی ممبران نے پاک فوج کے حوصلے اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ پاک فوج کی جانب سے آئندہ بھی ایسے مواقع فراہم کیے جاتے رہیں گے۔
==============================

بہاولپور ( محمدعمرفاروق خان )ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد جوائنٹ سیکریٹری ساوتھ پنجاب خواجہ کاشف کی قیادت میں جماعت اسلامی کے متوقع صوبائ اسمبلی کے امیدوارسید ذیشان کےساتھ ریجنل بلڈ سینٹر کا دورہ کیا حنیف ملک اور محمد اسد کی دعوت پر اس موقع خواجہ کاشف نے کہا کہ بہت جلد ایگریرین ایسو سی ایشن پاکستان آر بی سی کے ساتھ ملکر نیشنل لیول پر ایونٹ کنڈکٹ کریں گے اور ہر سطح اور موقع پر آر بی سی کے ساتھ تعاون کو ترجیح دی جائے گی ۔
=============================


=================================
بہاول پور(محمدعمرفاروق خان) مدرسہ دارالعلوم مدنیہ کے زیراہتمام تکریم شہداء سیمینار کاانعقاد’ پاک فوج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں طاغوتی قوتوں کے خلاف ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مقررین کاخطاب ‘تفصیل کے مطابق گذشتہ مدرسہ دارالعلوم مدنیہ ماڈل ٹائون بی میں تکریم شہداء سیمینار کاانعقاد کیاگیا کانفرنس سے صدر جمعیت علماء اسلام ضلع بہاول پورمولاناقاری غلام یسین صدیقی’ جنرل سیکریٹری قاری سیف الرحمان’ مولاناصہیب احمد’مولاناعبدالرزاق’مولاناعبدالطیف ‘مفتی محمدکاشف’مولانامحمدصغیرہ’مولاناخبیب احمدودیگرنے خطاب کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ پاکستان لازوال قربانیوں اورجدوجہدکے بعد27 رمضان المبارک کومعرض وجوومیں آیا لیکن1947 ء سے اب تک پاکستان کی نظریاتی جغرافیائی سرحدوں پرحملے ہورہے ہیں اور11 اکتوبر2011 ء کو ایک فتنہ کی رونمائی ہوئی اوروہی فتنہ9 مئی کو ریاستی اداروں پرحملہ آورہوئے جس کی ہم شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اتفاق اوراتحادکامظاہرہ کریں کیونکہ سیاستدانوں کوآج تک ہم نے عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے لڑتے دیکھاہے لیکن مدارس اوردینی جماعتوں نے ہمیشہ استحکام پاکستان کیلئے کام کیا اوراداروں کوبھی ان کے کردارکوفراموش نہیں کرنا چاہیے پاک فوج اورشہداء ہمارا فخراورشان ہیں آج اگریہ ملک قائم دائم ہے توان شہداء کی وجہ سے ہیں انہوں نے کہاکہ اگر ملک بچاناہے توملک میں فوری نظام مصطفی کانفاذ عمل میں لایاجائے تقریب کے آخر میں پاک فوج اورشہداء کے ساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہیں’9 مئی کے واقعات کی شدیدمذمت کرتے ہیں’عدلیہ کی جانب سے 9 مئی کے مجرموں کی سہولت کاری کی مذمت کی جاتی ہے ‘پارلیمنٹ سے مطالبہ کیاجاتاہے کہ عدلیہ میں موجود مجرموں کے سہولت کاروں سے پاک کیاجائے ‘شہداء پاکستان کے خاندانوں سے اظہاریکجہتی کی قراردادیں متفقہ طورپر منظورکی گئی
===============================


================================
بہاولپور ( محمدعمرفاروق خان)ایگریرین ایسوسی ایشن پاکستان کے وفد جوائنٹ سیکریٹری ساوتھ پنجاب خواجہ کاشف کی قیادت میں جماعت اسلامی کے متوقع صوبائ اسمبلی کے امیدوارسید ذیشان کےساتھ ریجنل بلڈ سینٹر کا دورہ کیا حنیف ملک اور محمد اسد کی دعوت پر اس موقع خواجہ کاشف نے کہا کہ بہت جلد ایگریرین ایسو سی ایشن پاکستان آر بی سی کے ساتھ ملکر نیشنل لیول پر ایونٹ کنڈکٹ کریں گے اور ہر سطح اور موقع پر آر بی سی کے ساتھ تعاون کو ترجیح دی جائے گی ۔
===============================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) ناجائزمنافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفعال کیاجائے گھی کی قیمتوں میں واضح کمی کے باوجود عوام مہنگے داموں گھی خریدرہے ہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام بہاول پورکے رہنما وسابق ٹکٹ ہولڈر صفدرشہبازراجپوت نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ 5کلو گھی کاڈبہ 32سوسے 33سومیں فروخت کیاجارہاہے جبکہ 26سے 27سو روپے قیمت بنتی ہے۔ ایک طرف مہنگائی سے عوام پریشان ہے جبکہ دوسری طرف ناجائز منافع خوروں نے خودساختہ مہنگائی کرکے عوام کومزیدمشکلات میں ڈالاہواہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں تک محدود ہیں اورکسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی جارہی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ دوکاندار پرانامال پڑے ہونے کابہانہ بناکر ناجائز منافع خوری کررہے ہیںلہذاضرورت اس امرکی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کوفعال کیاجائے اورناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈان کرکے سخت سے سخت کاروائی کی جائے اورناجائز منافع خوروں کی عوام سے جان چھڑائی جائے۔
================================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) بہاول پورجون میں بارش ‘موسم سرد ہوگیا درجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ تک گر گیا تفصیل کے مطابق گذشتہ رات سرشام ہی بہاول پورمیں وقفہ وقفہ سے بارش اورٹھنڈی ہوائیں چلتی رہی اوررات گیارہ سے بارہ بجے تک تیز بارش ہوئی جس سے موسم انتہائی سرد ہوگیا بہاول پورمیں جون کامہینہ انتہائی گرم تصور ہوتاہے لیکن اس دفعہ جون کے مہینہ میں موسم سردہوگیا اوردرجہ حرارت 20 سینٹی گریڈ تک گر گیا
=========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) خواتین کی تعلیم و تربیت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے گورنمنٹ صادق کالج وومن یونیورسٹی بہاولپور خطے کی ایک اہم یونیورسٹی ہے جس کی ترقی و توسیع کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے نگران صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا نصف حصہ ہیں انھیں مختلف شعبوں میں متحرک اور فعال کئے بغیر ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی کا تصور نہیں کیا جا سکتا صوبائی حکومت اپنی محدودات کے با وجوداس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریگیڈاکٹر صاعقہ امتیاز وائس چانسلر نے وومن یونیورسٹی کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی پروچانسلرو صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر نے سنڈیکیٹ کے اجلاس کی صدارت کی جبکہ ڈاکٹر صاعقہ امتیاز انجینئر رضا چوہان فاروق اکمل ایڈیشنل سکریٹری ہائر ایجوکیشن شاہد امتیاز ایڈیشنل ڈائریکٹر لا قرعتہ العین ظفر ڈپٹی سکریٹری فنانس ڈاکٹر اشفاق محمود ڈین آف سائنس سید تابش الوری ڈاکٹر میمونہ غنی اور دیکر شریک ہوئے اجلاس میں جو انٹرمیڈیٹ بورڈ لاہور کے ہال میں منعقد ہوا یونیورسٹی کے مختلف معاملات و مسائل پر فیصلے کئے گئے
==============================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )محکمہ انڈسٹریز(ٹیوٹا)، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلبا وطالبات کے لئے فنی تربیت پر مشتمل تربیتی کورسز سمر سکل کیمپ 2023 کا انعقاد۔ اس سلسلہ میں گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج فار ویمن بہاولپو میں سیمینار منعقد ہوا ‘سیمینار میں ذوہیب مشتاق ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس انویسمنٹ اینڈ سکل ڈیویلپمنٹ پنجاب لاہور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن اسلم شیخ، ڈائریکٹر کالجز بہاولپور محمد ابراہیم،پرنسپل گورنمنٹ بوائز کالج آف ٹیکنالوجی انجینئر محمد اکرم خاں، پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج آف ٹیکنالوجی سمیرا صالحہ، اساتذہ اور طلبا و طالبات موجود تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ذوہیب مشتاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کر کے ہی ترقی کی منازل حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا فنی تعلیم حاصل کریں تاکہ بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر سکل کیمپ 2023 کے تحت طلبا وطالبات کو ٹیوٹا کے ادارہ جات میں فنی تعلیم دی جائے گی۔ اس دوران مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق فنی تعلیم کے کورسز کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کورسز میں طلبا وطالبات بھرپور انداز میں حصہ لیں تاکہ آنے والے دنوں میں انہیں بہتر روزگار حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کے کورسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور تمام طلبا وطالبات کا ریکارڈ ترتیب دیا جائے گا۔پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج آف ٹیکنالوجی سمیرا صالحہ نے بریفنگ میں بتایا کہ تین ماہ کے سمر سکل کیمپ میں سرکاری سکولوں اور کالجز کے طلبہ کوگھریلو الیکٹریشن، پلمبر، کمپیوٹر ایپلی کیشن،سیفٹی انسپکٹر، کاشی گری، سی این سی مشین آپریٹر، فلوری کلچر، آف سیٹ پرنٹنگ، گھریلو سلائی مشین، بیوٹیشن، کچن گارڈننگ، گھریلو آلات کی مرمت، ہیٹنگ و ٹیکنیشن ایئر کنڈیشنگ، ریفریجریشن اور گھریلو کوکنگ کے کورسز کرائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا سمر سکل کیمپ میں طلبہ کو کوالٹی ٹریننگ، فری فنی تعلیم اور فری ٹریننگ میٹریل بھی فراہم کیا جائے گا۔
===================================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) اندرون فرید گیٹ اور تمام بازاروں میں تجاوزات کی بھرمار، شہریوں بالخصوص خواتین کا پیدل تک چلنا دشوار ہوگیا،10 فٹ کی جگہ 10 ہزار روپے سے30 ہزار ماہانہ کرایہ پردی جانے لگی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔ تفصیل کے مطابق اندرون فرید گیٹ، شاہی بازار، چوک بازار، فتح خاں بازار، مچھلی بازار،گری گنج بازار ، صرافہ بازار ، چوک شہزادی اور دیگربازاروں میں دکانوں کے آگے موجود تجاوزات کی وجہ سے بازار سکڑ کر گلی کی شکل اختیارکرگئے ہیں دکانداروں نے اپنی دکانوں کے باہردس فٹ کی جگہ دس ہزار روپے سے تیس ہزار روپے تک ماہانہ کرایہ پر دی جانے لگی جبکہ بازاروں میں ریڑھیوں رکشائوں کے داخلے کی وجہ سے بھی ٹریفک جام ہونا معمول بن گیاہے جس کی وجہ سے شہریوں بالخصوص خواتین کو پیدل تک چلنے میں دشواری کاسامنا کرناپڑتاہے۔ شہریوں عمران مترو’فیضان بن فضل میاں کامران نسیم اختر و دیگر نے انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اندرون شہربازاروں میں تجاوزات کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور بازاروں میں ریڑھیوں او ررکشوں کے داخلے پرپابندی عائد کیاجائے۔
============================

بہاول پور( محمدعمرفاروق خان ) حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بہاول پور سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کریںفوری بہاول پورصوبہ بحال کریں ان خیالات کااظہارپاکستان پیپلزپارٹی بہاول پور ڈویژن کی صدر وسابق مشیرگورنرپنجاب نوابزادی سائرہ عباسی نے اپنے ایک بیان میں کیاانہوںنے کہا کہ بہاول پور کے وسائل کی لوٹ مار کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔بہاول پور کا ہر ادارہ کرپشن اور لوٹ مار کا گڑھ بن چکا ہے۔ روزانہ اربو ں روپے کے گھپلوں کی خبریں شائع ہو رہی ہیں لیکن پنجاب کی بیوروکریسی اس خطہ کا مال شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کرنے میں مصروف ہے، تعلیمی اداروں کا تشخص بھی پاما ل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بہاول پور سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کریں۔ بہاول پور روز بروز مسائل کے سمندر میں غرقاب ہو رہا ہے اور بااختیار افسران اس بہتی گنگا میں کرپشن کے غسل کرنے میں مصروف ہیں، کسی کو عوام کے مفادات اور حقوق کے بارے میں کوئی پرواہ نہیں۔انہوںنے کہا کہ بہاول پور میں ہونے والی لوٹ مار اور اقرابا پروری پر قابو پانے کے لئے سخت ترین اقدامات کئے جائیں اور بہاول پورکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں جبکہ ان مسائل کا واحد حل بہاول پور صوبہ کی بحالی ہے۔
=============================

============================