کراچی کی چائنا پورٹ ، سفید پتھروں سے تیارکردہ راہداری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ، اس سے زیادہ پرسکون اور دلکش ساحل آپ نے نہیں دیکھا ہوگا ۔

کراچی کی چائنا پورٹ ، سفید پتھروں سے تیارکردہ راہداری خوبصورتی میں اپنی مثال آپ، اس سے زیادہ پرسکون اور دلکش ساحل آپ نے نہیں دیکھا ہوگا ۔
سیاحت کے شوقین افراد کے لیے کراچی کا یہ خوبصورت تفریحی مقام ہے جس کی سیر پاکستان کے

مشہور وی لاگر محسن اسماعیل اپنے پروگرام چلتے پھرتے میں کرا رہے ہیں وہ ہمیشہ منفرد اور خوبصورت ویڈیو لے کر آپ کے لیے سامنے آتے ہیں اور نہایت مفید دلچسپ اور منفرد معلومات فراہم کرتے ہیں کراچی کے چائنا پورٹ کے حوالے سے بھی انھوں نے ایک دلچسپ رپورٹ تیار کی ہے جس میں اس نے

ساحل کی خوبصورتی اس کا سکون اور اس کی دلکشی بیان کی گئی ہے کراچی میں بلاول ہاؤس چورنگی سے گزر کا سمندر کی طرف جائیں تو پھر سیدھے ہاتھ پر جانے والے روڈ پر تھوڑا آگے چل کر چائنا پورٹ کا راستہ جاتا ہے جہاں لوگ اپنی گاڑیوں میں بھی جاتے ہیں اور موٹر سائیکلوں پر بھی اور کئی لوگ پیدل بھی پہنچ جاتے ہیں یہاں لوگ مچھلیاں پکڑنے بھی آتے ہیں اور گھومنے پھرنے بھی ۔ یہاں کا ہر بہت بہت سکون ہے

موسم بہت خوشگوار ہوتا ہے سمندر کی تیز ہوائیں آپ کا استقبال کرتی ہیں حد نظر تک سمندری پانی اور آبی پرندے بھی آپ کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں اور سکون میں گزارنے کے لیے یہ ایک بہترین اور خوبصورت مقام ہے اور یہاں پہنچنا بھی زیادہ مشکل اور دشوار نہیں ہے کراچی کے شہریوں اور کراچی کی سیر کیلئے آنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین تفریحی مقام بن چکا ہے ۔یہاں آنے والے کھانے پینے کی اشیا اپنے

ساتھ لے کر آتے ہیں کچھ ٹھیلے والے بھٹہ چنے اور ٹافیاں وغیرہ بیچنے کے لئے یہاں آجاتے ہیں ۔ راستے میں آپ کو نوجوان کرکٹ کھیلتے ہوئے بھی نظر آئیں گے کلفٹن کا سنڈے بازار بھی یہاں قریب لگتا ہے وہاں سے بھی کافی لوگ چائنا پورٹ کا رخ کرتے ہیں ۔
=====================