وائرل آڈیو جعلی ہے، فوج کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا: بہروز سبزواری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار بہروز سبزواری نے فوج کے حوالے سے خود سے منسوب وائرل آڈیو کے سلسلے میں وضاحت دی ہے۔

بہروز سبزواری نے اپنے ویڈیو پیغام میں اپنی وائرل آڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا اور جو آڈیو وائرل ہوئی وہ جعلی ہے جو کسی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی مدد سے بنائی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ فوج ہمارا طرۂ امتیاز ہے، فوج نے ہمیشہ پاکستانیوں کے لیے اپنی جان قربان کی ہے اور ہم بھی فوج کے لیے اپنی جان قربان کر سکتے ہیں۔

اداکار بہروز سبزواری نے کہا کہ اللّٰہ اُن سے حساب لے گا جو لوگ فوج کے خلاف اس طرح کی چیزیں پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مزید کہا کہ جن لوگوں کی دل آذاری ہوئی میں ان کو بتا دوں کہ یہ سب جھوٹ ہے۔

بہروز سبزواری کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب اللّٰہ سے دعا کریں کہ پاکستان اور پاکستانی فوج سلامت رہے۔
==================

بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے, رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار د ینے کی تجویز

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو حراست میں لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کو زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ میں نظر بند کیا جائے گا اور نظر بندی کے دوران کسی کو ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی کو اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھنے اور انٹرنیٹ پر تقاریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ نظر بندی کے حکم کے بعد بانیپی ٹی آئی کی رہائش گاہ زمان پارک کو سب جیل قرار دے دیا جائے گا۔
=========================