بہاولپور کا خبرنامہ – بہت سی اہم خبریں۔


====================
بہاول پور(محمدعمرفاروق خان )محسن پاکستان نواب سر صادق خان کی برسی کے موقع پر پورے پاکستان میں تعطیل کی جائے ۔ نواب صاحب کی قیام پاکستان اور پھر استحکام پاکستان کے لیے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں بہاول پورصوبہ کی تحریک چل پڑی ہے ہم اپنے آئینی حق سے کسی طور پر بھی دستبردار نہیں ہونگے یہاں سے اہم پراجیکٹس کی منتقلی قابل مذمت اقدام ہے اس پر شدید احتیاج کرتے ہیں پہلے ایک آمر نے ہماری صوبائی شناخت چھین لی تھی ہمیں ہمارا حق نہ دیاگیا تو اسکے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے مرکزی چئرمین جے۔آئی کسان وتحریک صوبہ بہاولپور جام حضور بخش لاڑ سیکرٹری جنرل نصراللہ خان ناصر اور میڈیا کوارڈینیٹر عارف حسین عاصم کے ہمراہ دفتر میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئیکیا انھوں نے کہا کہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں نواب آف بہاولپور کے ساتھ کیے گئے وعدوں اور معاہدوں کی پاسداری کی جائے بہاولپورصوبہ خوشحالی کی علامت ہوگا بہاول پورکے وسائل کہیں اورمنتقل نہیں ہونے دیں گے ہردورمیں سابق ریاست بہاول پور کے باسیوں سے سوتیلوں جیسا سلوک ہواہے جنوبی پنجاب صوبہ کیساتھ ساتھ بہاول پو ر صوبہ کی بحالی ضروری ھے انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکرمایوس پھررہے ہیں اوراپرپنجاب کے لوگوں کوجان بوجھ کر ہمارے اوپرمسلط کیاجارہاہے یہاں کی عوام اب بیدارہوچکی ہے اوراپنے حق کے لئے ہرسطح پرجائیں گے انہوں نے کہاکہ بہاول پورکی عوام کوہرمعاملے میں محروم رکھاگیاہے یہاں تک کہ فی ایکٹراوسط کیوسک پانی بھی اپرپنجاب اور سندھ سے کم دیاجارہاہے جس سے یہاں کی زمینیں بنجر ہورہی ہیں ملازمتوں اور میڈیکل یونیورسٹیوں میں بھی سب سے کم کوٹہ دینے سے یہاں کی عوام میں احساس محرومی بڑھ رہاہے انہوں نے کہاکہ صوبہ بہاول پور بحالی کی تحریکوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز مل کراپناحق لیں گے ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت وقت محسن پاکستان کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے فی الفوربہاول پور صوبہ بحال کرے انہوں نے پی ڈی ایم کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم کسی دوسرے صوبہ کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہمیں اپناحق دیاجائے پوری دنیا میں انتظامی بنیادوں پر صوبوں کی تشکیل کی مثالیں موجود ہیں قومی جماعتیں اپنے اپنے منشور میں بحالی صوبہ بہاولپور کے اھم ایشوکو شامل کریں #

======================
بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )جانوروں کے لین دین پرجھگڑا، ایک کزن نے دوسرے کزن کوگولی ماردی، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ تفصیل کے مطابق مویشی منڈی بہاولپور میں دوچچازاد بھائیوں کی جانوروں کے لین دین پر آپس میں لڑائی ہوئی جس پرایک کزن نے دوسرے کزن کوگولی مار جو پیٹ میں جالگی،اطلاع پرریسکیو 1122موقع پرپہنچ گئی اور25سالہ زخمی طاہر علی کو ابتدائی طبی امداددیتے ہوئے ہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو 1122کے مطابق لواحقین کے مطابق دونوں کی جانوروں کے لین دین کے معاملے پر آپس میں پرانی دشمنی ہے۔مقامی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔
====================


بہاول پور( محمدعمرفاروق خان)غیرت کے نام پر قتل، شوہرنے بیوی اور بیٹی پر کلہاڑی سے حملہ کردیا، بیوی موقع پرجاں بحق، بیٹی زخمی حالت میں ہسپتال بی وی ایچ منتقل۔ تفصیل کے مطابق اڈہ شریف آبادملتان روڈبہاولپورمیں شوہرنے اپنی بیوی اوربیٹی کوغیرت کے نام پر کلہاڑی کے سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں اسکی بیوی 55سالہ صغراں بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 20سالہ بیٹی تانیہ بی بی زخمی ہوگئی،اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمی بیٹی کوہسپتال بی وی ایچ منتقل کردیا جبکہ مقامی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کردی۔
=======================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مارکرجعلی ادویات کی کھیپ برآمد کرلی غیرملکی کرنسی کادھندہ کرنیوالاملزم بھی گرفتار، واپڈاکی ملی بھگت سے غیرقانونی طورپر ٹرانس فارمرز مرمت کرنیوالاملزم پکڑاگیا، ٹرانس فارمرز کوائلز، ٹرانس فارمرز آئل اوردیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔تفصیل کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے بہاولپور محمد عدنان لوہانی کی نگرانی میں ایف آئی اے کی ٹیم محمدشیراز ایس آئی، شعیب ممتاز ایس آئی، احمدقمر ایس آئی کے علاوہ دیگرملازمین مقصوداحمد، محمدجاوید، محمدجمشید، حافظ محمدعثمان، بابرشاہ، عدنان رشید اورطاہر محمود نے چشتیاں میں نظام بٹ نامی شخص کی ٹرانس فارمرز ریپرنگ ورکشاپ پرچھاپہ ماراوہاں سے ٹرانس فارمزر، کوائلز، ٹرانس فارمرز کاآئل اوردیگر میٹریل برآمد کرکے ضبط کرلیاہے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ملزم کو مقامی واپڈاافسران کی اشیرباد حاصل تھی۔اسی طرح بہاولنگر میں شاہ زیب ولدارشاد فاروق نامی شخص کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے جعلی اورغیررجسٹرڈ ادویات کی بھاری مقدار برآمدکرلی اورڈرگ انسپکٹرکی موجودگی میں قانونی کاروائی کاعمل تیزکردیاہے مذکورہ بالاٹیم نے فقیروالی کے علاقہ میں شریف جیولرز کے مالک اصغرعلی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے غیرملکی کرنسی برآمدکرلی اس کیخلاف غیرقانونی کرنسی کاکاروبار کرنے کامقدمہ درج کرلیاہے۔ عوامی وسماجی حلقوں نے ایف آئی اے کی کارکردگی کوبھرپورانداز میں سراہاہے۔
========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) جرائم کی سرکوبی کیلئے عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس کی طرف سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری مہم میں بڑی کامیابیاں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔تھانہ کینٹ ،مسافر خانہ،سٹی احمد پور شرقیہ اور خیر پور ٹامیوالی پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان محمد ندیم،محمد سہیل،محمد اسماعیل اور مراد سیال کو گرفتار کر کے قبضہ سے 220لیٹر دیسی شراب و لہن 150لیٹر معہ 01چالو بھٹی برآمد کرلی۔ تھانہ سٹی حاصلپور پولیس نے اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 02ملزمان بہادر علی اور ناصر خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 01عدد رائفل 44mmاور 01عدد بندوق 12بور برآمد کرلی۔ تھانہ کوتوالی پولیس نے قمار بازی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 01ملزم محمد شہزاد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دا پر لگی رقم برآمد کرلی۔اسی طرح تھانہ صدر احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ پولیس نے انتہائی تیز رفتاری اور لا پرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر 02ملزمان عبدالرحمان اور محمد عاصم کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسے گھناونے جرائم کرنے والے جرائم پیشہ افراد کے خلاف اسی طرح کریک ڈائون کرتے ہوئے مزید موثر کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی تاکہ معاشرے کو ایسے ناسور عناصر سے پاک کیا جاسکے۔عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بھاولپور پولیس شب و روز مصروف عمل ہے۔ ناجائز اسلحہ کے ذریعے دہشت پھیلانے والوں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کا محاصرہ جاری رہے گا۔
===============================

بہاول پور(محمد عمر فاروق خان )بہاولپور بار ایسوسی ایشن نے مقبوضہ جموں کشمیر (سری نگری) میں 20-G کانفرنس کے انعقاد کو بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی سازش اور اقوام متحدہ چارٹر سمیت بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ صدر بار حامد اختر کی زیر صدارت اجلاس میں جزل سیکریٹری بہاولپور بار عابد علی قریشی نقابت کے فرائض سر انجام دئیے۔اجلاس میں ممبر پنجاب بار کونسل ملک ناصر جوئیہ، نائب صدر رانا شیراز خالد، جوائنٹ سیکریٹری شازیہ مجید، شیخ سہیل زلفی، ملک عامر چنڑ،جام شکیب، عبدالجبار ناصر سپرا،افتخار قریشی، سید جمشید اقبال شاہ بخاری ایڈووکیٹس سمیت بڑی تعداد میں وکلا نے مذمتی اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے20-G میٹنگ کیمقبوضہ کشمیر میں انعقادپر شدید الفاظ میں مذمت کی۔مقررین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 20-G کانفرنس کا انعقاد کشمیر کی ہیت جغرافیائی حدود اور کشمیری لوگوں کے ساتھ ایک مذموم ایجنڈے کے تحت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے اور بھارتی مظالم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیمیں فوری طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔اس موقع پر متفقہ طور پر مذمتی قرارداد منظور کی گئی۔
===========================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان ) بحالی صوبہ بہاول پورکی مختلف تنظیموں کی جانب سے بہاول پورنیشنل اتحادکے عہدہ داران کومبارک باد’ بہاول پورصوبہ بحالی سمیت مختلف تنظیموں کے عہدہ داران سربراہ بہاول پورصوبہ محاذسیدمجیدہاشمی’ضلعی صدرڈاکٹرمخدوم شمس العارفین’ چیرپرسن تحریک بحالی صوبہ بہاول پور شازیہ نورین خان’ڈویژنل صدرپاکستان پیپلزپارٹی بہاول پورسابق مشیرگورنرپنجاب سائرہ عباسی ‘ جمعیت علماء اسلام بہاول پورکے رہنما صفدرشہبازراجپوت’دختربہاول پوربلقیس مغل’ اکرم انصاری’سرداراحمدمجتبی رندبلوچ’الطاف چولستانی’عابدہ خان مرکزی جوائنٹ سیکریٹری عوامی نیشنل پارٹی ‘ڈاکٹرمحمداکرم’ناصرتنویرکوارڈینیٹرپاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن پنجاب’ راجہ شفقت محمودرہنماصوبہ بہاول پورموومنٹ’ساجدمفتی(لندن) رہنما بحالی صوبہ بہاول پور’تیمورثمین’نے بہاول پورنیشنل اتحاد کی چیرپرسن آسیہ کامل’ صدر ڈاکٹرمدحت کامل’ جنرل سیکریٹری روف الرحمان’ سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم اورکاشف اجمل کے خلاف ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات کے اخراج پر انہیں مبارکباددیتے ہوئے اس عزم کااظہار کیا کہ ہرمشکل کے بعد آسانیاں ہیں انشااللہ وہ دن دورنہیں جب بہاول پورصوبہ بحال ہوگا
=================================
بہاول پور(محمد عمر فاروق خان ) بہاول پورنیشنل اتحاد کی ایف آئی آرمیں دہشت گردی کی دفعات خارج’ ایف آئی آرمیں آسیہ کامل’ ڈاکٹرمدحت کامل’روف الرحمان’ کاشف اجمل’ عبدالکریم کے نام شامل تھے ‘تفصیل کے مطابق بہاول پورنیشنل اتحاد کی چیرپرسن آسیہ کامل’ صدر ڈاکٹرمدحت کامل’ جنرل سیکریٹری روف الرحمان’ سیکریٹری اطلاعات عبدالکریم اورکاشف اجمل کے خلاف 9 مئی کو بحالی صوبہ بہاول پورکی پنجاب اسمبلی میں متفقہ قراردادجوکہ2012 کومنظور ہوئی تھی کی یادداشت گورنرپنجاب کیمپ آفس بہاول پورکوپیش کرنے کے جرم میں ان پر ایف آئی آردرج کرلی گئی جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل تھی اوران پر الزام تھاکہ وہ پی ٹی آئی کے عہدہ داران ہیں بہاول پورنیشنل اتحاد کے عہدہ داران نے انسداددہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت کرانے کے بعدقانونی راستہ اختیارکرتے ہوئے محکمہ پولیس بہاول پورکوحلف نامہ جمع کرایا کہ ہماراپاکستان تحریک انصاف سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے جس پر آرپی او بہاول پورنے فوری کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او کوہدایت جاری کی کہ ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات کوخارج کردیاجائے
================================