ژوب: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملہ بزدلانہ فعل، شدید مذمت،محمد حسین محنتی


ژوب: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر حملہ بزدلانہ فعل، شدید مذمت،محمد حسین محنتی

جماعت ہے مرکزی امیر کے قافلے پر حملہ ملک اور دین دشمن قوتوں کی کارستانی،حکومت عوام کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی

کراچی(نعیم اختر) امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے ژوب میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کے قافلے پر حملے میں ایک کارکن کی شہادت اور06کے زخمی ہونے والے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ایک پرامن سیاسی اور دینی جماعت ہے قائد تحریک سراج الحق پر قاتلانہ حملہ ملک اور دین دشمن باطل قوتوں کی کارستانی ہے ،حکومت ملک میں عام آدمی کی جان ومال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے دہشتگرد ملک بھر میں دندناتے پھررہے ہیں اور جب چاہتے ہیں اپنے ٹارگٹ پر حملے کررہے ہیں جبکہ حکمران پی ڈی ایم اتحاد معصوم خواتین،بچوں اور سیاسی کارکنان کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں ۔صوبائی امیر نے آج ایک بیان میں مزید کہا کہ جماعت اسلامی روز اول سے ایک پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور حکمرانوں کے تمام تر مظالم کے باوجود ہم نے ہمیشہ ملک میں امن اور محبت کی سیاست کی ہے۔صوبائی امیر نے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتارکرے اور امیر جماعت کے قافلے پر حملے میں زخمی ہونے والے کارکنان کا سرکاری خرچ پر علاج معالجے اور شہید کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کیا جائے۔محمد حسین محنتی نے شہید ہونے والے کارکن کے درجات کی بلندی، کامل مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل جبکہ زخمیوں کی جلد وکامل صحتیابی کیلئے بھی دیا کی ہے۔