بہاولپور کا خبرنامہ


(محمد عمر فاروق خان )
====================

بہاولپور (محمدعمرفاروق خان) سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لیگل ایڈوائزر پاکستان ریلویز اور واپڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، اقتدار کی کی حوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ایجینڈے کو پروان چڑھا رہے ، عوام اپنی افواج اور ملک کے سلامتی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ناطقہ بند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کو تیار ہیں، سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن آرمڈ فورسز اور حساس اداروں میں ٓلوٹ مار کرنا سر کاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مزمت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے، ایسا برتاؤ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پاکستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کار اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، جبکہ اس وطن کے باوفا بیٹے مادر وطن کے خلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہدا اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں میں نقص امن کا باعث بنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے
=====================

بہاول پور( محمد عمر فاروق خان )پی ٹی وی ملتان سینٹرکے سینئرپروڈیوسروڈائریکٹرامین بلوچ نے گزشتہ روز بہاول پورکاوزٹ کیا۔ان کی آمدکا مقصدنئی سرائیکی ڈرامہ سیریل” آپنڑیں وستی”کی لوکیشنز اورکاسٹ فائنل کرنا تھا۔13 اقساط پرمبنی اس ڈرامہ سیریل کو سہیل پاشی نے تحریرکیا ہے جسے آئندہ ماہ جون کے شروع میں ریکارڈ کیا جائے گا۔امین بلوچ کا کہنا تھاکہ بہاول پورکا خطہ ہرلحاظ سے ذرخیز ہے یہاں کاٹیلنٹ کسی سے کم نہیں مگر اسے بہت کم استعمال کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے فنکاروں سے مل کر بہت خوشی ہوئی کوشش ہوگی کہ یہاں کے نئے اور تجربہ کار آرٹسوں کی صلاحیتوں سے بھرپورفائدہ اٹھایا جائے۔امین بلوچ نے کہا کہ بہاول پور میں بہت اچھی لوکیشنز ہیں جن کو اس سیریل میں عکس بندکیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس سیریل کے تمام مرکزی کردار یہاں سے لئے گئے ہیں اپنے موضوع کے اعتبار سے یہ ایک منفرد سیریل ہے جسے دیکھنے والے پسندکریں گے۔ڈرامہ سیریل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤشان ہیں جبکہ نمایاں فنکاروں میں مختارانجم،طاہرہ خان،ارشدبھٹی،سہیل پاشی،فاروق ملک،حنامختار،عثمان اصغر،جمشیدبھٹی، ثمینہ جام،نیازشاہ،جمال ناصر،جیاء خان،غازی علی آفریدی،زرار احسان،عبداللہ مختار سمیت دیگرشامل ہیں۔
=====================
بہاول پور( محمد عمر فاروق خان)وفاقی محتسب کے حکم سے بزرگ خاتون کو سات سال بعد مبلغ آٹھ لاکھ تین /-8,03000 روپے کا چیک مل گیا۔تفصیلات کے مطابق سائلہ نذیر بیگم کی درخواست پر اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر محمد زاہد ملک سینئر انوسٹگیشن آفیسر نے صرف پندرہ دن کے اندر انشورنس کلیم کی مد میں مبلغ آٹھ لاکھ تین /-8,03000 روپے کا چیک دلوادیا۔شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسکے بیٹے نے 2005 میں انشورنس پالیسی خریدی تھی جبکہ اسکی وفات 2015 میں ہوئے اس عرصہ سے اسٹیٹ لائف دفتر کے دھکے کھا رہی تھی۔مزید براں ڈاکٹر محمد زاہد ملک سینئر انوسٹگیشن آفیسر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے احکامات کی روشنی میں عوام کے مسائل کو حل کروانے اور جلد از جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے انتھک محنت اور کوشش جاری رکھیں گے اور اس نظریہ اور پروگرام کے مطابق فوری ریلیف فراہم کرتے رہنا ہمارا اولین فرض ہے۔ شکایت کنندگان نے اس بات کو سراہا اور اس ادارے کا شکریہ ادا کیا۔اور کہا کہ اس سنگین دور میں رشوت اور سفارش کے بغیر وفاقی محتسب کے تعاون سے انکو فوری سستا اور مختصر سے عرصے میں بغیر فیس اور وکیل کے انصاف مل جاتا ہے۔اور شکایت کنندگان نے اس بات کو مزید اجاگر کیا کہ انکی شکایات کا اندراج اور سماعت بذریعہ وٹس ایپ ہو جاتا ہے۔اس سہولت سے وقت اور پٹرول دونوں کی بچت کے ساتھ ساتھ شدید گرمی میں دور دراز کا سفر بھی نہیں کرنا پڑتا۔ایک بزرگ شہری نے کہا کہ وہ ریجنل آفس ملتان کے تمام سٹاف ممبرذ کے رویئے اور اخلاق سے بہت متاثر ہے۔اللہ تعالی اس ادارے کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی دے۔

============================

بہاول پور(محمدعمرفاروق خان)حکیم محمد حسن سابق پرنسپل گورنمنٹ طبیہ کالج بہاولپور کی زیر صدارت جائنٹ الیکشن کمیٹی کا ہنگامی مشاورتی اجلاس ہوا۔جسکے مہمان خصوصی حکیم ذوالفقار علی ملک ترجمان نیشنل کونسل فار طب تھے۔اجلاس میں محکمہ صحت حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں سے اطبا کی آسامیوں کے خاتمہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور خوض کیا گیا۔اجلاس میں اطبا اور ہومیو پیتھک کے سرکاری ملازمتوں کے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے جاری کی جانے والی”یارڈ سٹک” ختم کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔شرکا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے جائزہ کے مطابق پاکستان کی 70 فیصد سے زائد آبادی طبی طریقہ علاج سے استفادہ کرتی ہے، طب یونانی جسے طب اسلامی، اور طبی نبوی کہا جاتا ہے ہمارے ملک کا طریقہ علاج ہے، عالمی ادارہ صحت نے بھی اپنے ممبر ممالک کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر ملکی مسئلہ صحت حل کرنا ہے تو مقامی طریقہ علاج کو فروغ دینا ہوگا جبکہ ہمارے ملک میں اس کے برعکس اقدامات کیے جا رہے ہیں ہماری حکام بالا اور چیف سیکرٹری، سیکرٹری صحت، وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے پرزور اپیل ہے کہ اطبا کی سرکاری ملازمتوں کو ختم کرنے کے غیر قانونی،غیر آئینی اور غیر اخلاقی فیصلوں کو فی الفور واپس لیا جائے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ صحت پنجاب کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف جائینٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے بھرپور جدوجہد کی جائے گی، اجلاس میں حکیم سید محمد عاقل علی،حکیم محمد حسن،ڈاکٹر حافظ محمد آصف، حکیم خالد محمود احسان،حکیم اختر علی، حکیم عبدالرحیم ہاشمی حکیم خورشید عالم، حکیم ملک امیر احمد ڈیپال،حکیم رحمن مصطفی ججہ،حکیم محمد شعیب،حکیم ارشاد احمد،حکیم عبد الجبار،حکیم افتخار علی ناصر،حکیم محمد شاہ جہاں، حکیم جہانگیر اشرف، حکیم حافظ محمد نسیم اقبال اور حکیم حافظ راشد ندیم ظفر کے علاوہ کثیر تعداد میں اطبا نے شرکت کی۔
============================

بہاولپور (محمد عمر فاروق خان )تھانہ سمہ سٹہ کے علاقے خانقاہ شریف میں
سال 2023 سے 5تا سات سال کے بچوں کے اغواہ کی وارداتیں تیزی سے بڑھتی جارہی تھیں لیکن ملزمان کا پتہ نہیں چل رہا تھا چند روز بعد 8 مئی 2023 کو خانقاہ شریف محلہ قاسم آباد سے چوتھا بچہ سات سال کا مہر علی ولد جمشید اغواہ ہوا تو وارثان نے نیشنل ہائی وے خانقاہ شریف بائی پاس پر احتجاج کرتے ہوئے روڈ بلاک کردیا ایس ایچ او فرحان اور ڈی ایس پی صدر بہاولپور کی 24 گھنٹے میں بچہ برامد کرنے کی یقین دہانی پر روڈ کھول دیا گیا ڈی پی او سید محمد عباس نے فوری ڈی ایس پی صدر سرکل سید اظہر گیلانی، ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم جمشید علی اور ایس ایچ او سمہ سٹہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔اور خانقاہ شریف میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا بچے کادادا پاک آرمی میں حاضر سروس صوبیدار اور والد جمشید سگنل آپریٹر ہونے کی وجہ سے ایجنسیز اور حساس اداروں نے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او کی جدید ٹیکنا لوجی سے مدد کی جس پر کچھ مشتبہ لوگوں کو حراست میں لیا گیا قریبی ہمسائے زاہد اور شاہد جو دونوں حقیقی بھائی ہیں نے دوران تفتیش اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بچے کو گلی سے اغواہ کرنے کے بعد اپنے گھر میں قتل کیا اور رات کو پہاڑ شاہ کے زیر تعمیر مکان میں دفن کردیا ہے ان کی نشان دہی پر گزشتہ رات پولیس نے بچے کی نعش برآمد کرلی۔ 19 مئی کو 11 بجے مقتول معصوم بچے مہر علی کی دربارحضرت محکم الدین سیرانی پر نماز جنازہ ادا کی گئی جسمیں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہر آنکھ اشک بار تھی ۔نقص امن کے خطرے کی وجہ سے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات رہی لیکن کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ڈی پی او بہاولپور سید محمد عباس نے ڈی ایس پی صدر کے ساتھ شہید بچے کے گھرجاکر ان کے وارثان سے تعزیت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ دہشت گردی ہے اس لیے قاتلوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کاروائی کرکے عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی ان ظالموں نے معصوم بچے کو شہید کرکے بہت بڑا ظلم کیاہے
اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے اور دوسرے تین بچے بھی برآمد کرنے کامطالبہ کیاجس پر ڈی پی او نے کہا ہم انشاءاللّٰه ان بچوں کو زندہ تلاش کرکے والدین کے حوالے کریں گے

بہاولپور (محمدعمرفاروق خان) سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ لیگل ایڈوائزر پاکستان ریلویز اور واپڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افواج پاکستان ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ، ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، اقتدار کی کی حوس میں ریاست کو نقصان پہنچانے والے ملک دشمن ایجینڈے کو پروان چڑھا رہے ، عوام اپنی افواج اور ملک کے سلامتی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج اندرونی و بیرونی دشمنوں کا ناطقہ بند کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی منظم کوشش کی جارہی ہے، اور قومی سلامتی کے اداروں کو دانستہ ٹارگٹ کیا جا رہا ہے لیکن عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینے کو تیار ہیں، سہیل اکبر ملک ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے مزید کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، لیکن آرمڈ فورسز اور حساس اداروں میں ٓلوٹ مار کرنا سر کاری املاک کو نقصان پہنچانا قابل مزمت ہے اور ناقابل معافی جرم ہے، ایسا برتاؤ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، مادر وطن پاکستان اس وقت شدید بحران کا شکار ہے اندرونی اور بیرونی آلہ کار اس کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، جبکہ اس وطن کے باوفا بیٹے مادر وطن کے خلاف ایسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہدا اور پاکستان کے سیکورٹی اداروں میں نقص امن کا باعث بنے والوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے

===========================