ھائی بلڈ پریشر” کے مرض سے آگہی کا عالمی دن ھے، اس حوالے سے آج دی ونڈر فل یوگا کلب بختاور پارک لاڑکانہ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی،


لاڑکانہ (۔ رپورٹ محمد عاشق پٹھان)
17 مئی “ھائی بلڈ پریشر” کے مرض سے آگہی کا عالمی دن ھے، اس حوالے سے آج دی ونڈر فل یوگا کلب بختاور پارک لاڑکانہ کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں یوگی ڈاکٹر نثار احمد شيخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ھائی بلڈ پریشر ایک “خاموش قاتل” ھے، انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس مرض کے باعث سالانہ شرح اموات ایک لاکھ میں 22.6 تک پہنچ چکی ہے،

جبکہ دنیا بھر میں ایک سو کروڑ سے زائد جواں سال افراد ھائی بلڈ پریشر کا شکار ھیں اور یہ تعداد سال 2025ع تک 150 کروڑ سے بھی تجاوز کر جائے گا، انہوں نے کہا کہ سر درد، گھبراہٹ یا جسم درد کی صورت میں بلڈ پریشر وقتی طور پر بڑھ سکتا ہے،

اگر بروقت اور مناسب علاج نہ کیا گیا تو ھائی بلڈ پریشر بہت سی پیچیدگیوں جیسا کہ دل کا مرض، گردوں، بینائی کی خرابی، فالج، مستقل معذوری اور خون کی نالیوں کو متاثر کرنے کا سبب بنتا ہے، انہوں نے احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے کہا کہ نمک کی مقدار کم کرنے یا چھوڑ دینے، وزن کم کرنے اور باقاعدگی سے ورزش کرنے سے انسان دوائی سے بے نیاز ھو جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ھوٹلنگ، میٹھی و چکنی چیزیں کھانے، تمباکو نوشی اور دیگر منشیات سے اجتناب کریں، انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی بسر کی جائے، میانہ روی، غصہ و اشتعال سے اجتناب، کھانے میں اعتدال، سہل پسندی سے گریز، آزمائش و تکالیف پر اللہ سے رجوع، تلاوت قرآن پاک اور باجماعت نماز کا باقاعدہ اھتمام کریں تو یقیناً ھمارے داخلی نظام کی درستگی، سکون قلب اور بلڈ پریشر کو معمول میں رکھنے کے لیے مفید اور معاون ثابت ھونگے، اس موقع پر ڈاکٹر نثار احمد شيخ نے بختاور پارک لاڑکانہ کے تمام یوگی دوستوں کی شوگر و بلڈ پریشر ٹیسٹ کیا.
==================