عراق کے ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت

عراق کے ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت

عراق کے ایک ہسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
امارات الیوم نے عراقی جریدے السومریہ نیوز کے حوالے سے بتایا کہ ذی قار محکمہ صحت کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’عراق کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک عرب خاندان میں ایک ایسے بچے نے جنم لیا ہے جس کی ایک آنکھ ہے۔ بچے کی ولادت جمعے کو ذی قار کمشنری کے الرفاعی ہسپتال میں ہوئی ہے۔‘
محکمہ صحت کے عہدیدار نے کہا کہ ’ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ ایک آنکھ والا بچہ ولادت کے فوری بعد ہی مر گیا۔‘
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نومولود کی واحد آنکھ چہرے کے بیچ میں ہے۔
الرفاعی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر نے کہا کہ ’اس قسم کے بچے والدین کے خون میں ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث سے پیدا ہوتے ہیں۔ کبھی حمل کے دوران رحم مادر میں جرثومے کی موجودگی بھی اس کا باعث بنتی ہے۔‘
ایک اور ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ’بچے کے دماغ کی ٹشو’ میں کمی سے اس قسم کی صورتحال ہوتی ہے۔‘
https://www.urdunews.com/node/764566
=========================

بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز
بلوچستان میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔۔۔ مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 12لاکھ62ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گے۔۔۔مہم کے دوران4ہزار 9سو69 ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔
============================

ترکیہ صدارتی انتخابات: رجب طیب اردوان سمیت کوئی امیدوار 50 فیصد ووٹ نہ لے سکا- اردوان 49 اعشاریہ 37 فیصد ووٹ لیکر آگے
ترکیہ کے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے 99 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی ہے۔صدر رجب طیب اردوان 49 اعشاریہ 37 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل 6 جماعتی اتحاد کے امیدوار قلیچ داراوغلو 45 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔تیسرےامیدوار سنان اوغان 5 اعشاریہ 21فیصد ووٹ لے سکے ۔ترک میڈیا کے مطابق اگرچہ رجب طیب اردوان کو مخالف امیدواروں پر برتری حاصل ہے تاہم کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا۔ 50 فیصد سے زائد ووٹ نہ لینے پر 28 مئی کو طیب اردوان اور قلیج داراوغلو کے درمیان دوسرے مرحلے میں مقابلہ ہوگا۔رجب طیب اردوان نے انقرہ میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کو مخالف امیدوار پر واضح برتری حاصل ہے اور امید ہے کہ وہ پہلے مرحلے میں ہی جیت جائیں گے۔ترکیہ میں پارلیمان کی 600 نشستوں کے لئے بھی ووٹ ڈالے گئے۔ترک سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق پارلیمانی انتخابات میں صدر اردوان کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 266 نشستوں کے ساتھ آگے ہے جبکہ ریپبلکن پیپلزپارٹی 169 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

==========================

شدید ترین سمندری طوفان موچا سے میانمار میں پانچ افراد ہلاک
شدید ترین سمندری طوفان موچا سے میانمار میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دس ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔ طوفان بنگلہ دیش اور میانمار کے ساحلی علاقوں سے ٹکرایا تاہم بنگلہ دیش میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔ میانمار کے ساحلی علاقے میں سڑکوں پر سیلاب آ گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کی رفتار دو سو کلومیٹر فی گھنٹہ تھی جس سے درخت اکھڑ گئے اور بجلی کے تار ٹوٹ گئے ۔ فون اور انٹر نیٹ کی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں ۔ بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کا کیمپ محفوظ رہا ہے تاہم علاقے میں مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں ۔ طوفان سے پہلے بنگلہ دیش میں ساڑھے سات لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیاتھا۔
========================