یاسمین راشد سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل

یاسمین راشد سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل
لاہور میں پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال سے پولیس لائن اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کو طبعیت ناساز ہونے پرکوٹ لکھپت جیل سے دو روز قبل سروسز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

سروسز اسپتال میں ان کے مکمل ٹیسٹ کیے گئے اور آج انہیں پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ کے اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس آج سیشن کورٹ سے ڈاکٹر یاسمین راشد کا راہداری ریمانڈ لے گی۔

یاسمین راشد کو راہدری ریمانڈ کے بعد اے ٹی سی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

======================
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی صاحبزادی نے بھی حکام سے درخواست کی کہ 72 سالہ والدہ شیریں مزاری کو جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے کیونکہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور فوڈ پوائزننگ کی مریض ہیں۔

شیریں مزاری کے پاؤں میں بھی درد ہے۔
====