سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سروسز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں۔

سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی سروسز ہسپتال کے دورہ کے موقع پر مریضوں کی عیادت کر رہے ہیں۔

لاہور(جنرل رپورٹر)سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی اچانک سروسزہسپتال لاہور پہنچ گئے۔ اس موقع پر پرنسپل سروسزانسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزپروفیسرفاروق افضل،وائس پرنسپل پروفیسرطیبہ وسیم،ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹراحتشام الحق ودیگرافسران موجودتھے۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے سروسزہسپتال کابلڈبنک،لیبرروم،گائنی وارڈ ودیگرشعبہ جات کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ سیکرٹری صحت نے مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات بارے دریافت بھی کیا۔ سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ لیاجارہاہے۔سرکاری ہسپتالوں کے بلڈبنکس میں صفائی ستھرائی پرزیروٹولرنس دیکھائی جائے گی۔ ایم ایس حضرات ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کو ہرصورت یقینی بنائیں۔ حکومت سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپوں کا بجٹ دے رہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی بہترسہولیات کی فراہمی آنے والے ہرمریض کابنیادی حق ہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے بلڈبنکس کی ری ویمپنگ کی جارہی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوعلاج کی بہتر سہولیات فراہم کرناریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں غفلت پرایم ایس سیدھاگھرجائے گا۔
==========================