مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات

مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لائیو اسٹاک اور سیکرٹری ایریگیشن سے متعدد الزامات کی تحقیقات کے لیے ریکارڈ طلب کرلیا۔

مراد سعید کے خلاف مبینہ کرپشن، رشوت اور غیر قانونی تقرریوں سمیت دیگر شکایات کی تحقیقات کے لیے خطوط ارسال کر دیئے گئے۔

نیب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری آبپاشی اور سیکرٹری لائیو اسٹاک کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مئی تک ریکارڈ طلب کر لیا۔

نیب کی جانب سے سیکرٹری آبپاشی کو ارسال کردہ نوٹس کے مطابق ادارے کو باغ ڈھیری سوات میں محکمہ کے ترقیاتی منصوبے میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات موصول ہوئی ہیں جس کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں باغ ڈھیری ایریگیشن چینل تحصیل مٹہ سے متعلق منصوبے کی لاگت، کامیاب بولی دینے والے ٹھیکیدار، مالی اخراجات اور منصوبے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق مکمل تفصیلات کا ریکارڈ مانگ لیا گیا۔

نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، لائیو اسٹاک، ایریگیشن سے مبینہ غیرقانونی تقرریوں سے متعلق معلومات طلب کی ہیں، نیب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے مبینہ کرپشن اور کرپٹ پریکٹسیز سے متعلق تفصیلات مانگی ہیں۔ خط کے مطابق مبینہ طور پر فرنٹ مین حمید اور فضل مولا کے ذریعے ان ذرائع سے حاصل پیسوں سے پراپرٹی خریدی گئی ہے۔

==============================
پی ٹی آئی کارکنوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا:گورنر سندھ
افواج پاکستان کو سلام اور خراج تحسین۔۔۔پی ٹی آئی کارکنوں نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قانون ہاتھ میں لیا۔۔۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔۔۔عمران نیازی نے اپنے حواریوں سے افواج پاکستان کے خلاف نعرے لگوائے۔۔۔پی ٹی آئی قیادت پرتشدد رویئے اور ہیجانی مسائل کا شکار ہے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی میڈیا سے گفتگو۔
==============================
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج اوردھرنے کا اعلان
پی ڈی ایم کا پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پرامن احتجاج اوردھرنے کا اعلان ۔۔۔آئین اور قانون سے ماورا فیصلے کئے جا رہے ہیں۔۔۔جرم کے خاتمے کی بجائے مجرم کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔۔۔عمران نیازی کو وی وی آئی پی پروٹوکول حاصل ہے۔۔۔نواز شریف کو اہلیہ کی خیریت معلوم کرنے کیلئے فون تک نہیں کرنے دیا گیا تھا۔۔۔کیا اس قسم کی رعایت مریم نواز، فریال تالپور کو بھی دی گئی؟۔۔۔سیدھی انگلی سے گھی نہیں نکلے گا تو ٹیڑھی کر لیں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی نیوزکانفرنس۔