القادر ٹرسٹ سماعت

القادر ٹرسٹ سماعت
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بنچ میں شامل دونوں ججز میاں گل حسن اورنگزیب اور ثمن رفعت امتیاز مضبوط خاندانی پس منظر رکھتے ہیں۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب بیرسٹر ہیں ان کے والد گل اورنگزیب گورنر خیبرپختونخوا اور بلوچستان رہ چکے ہیں وہ والی سوات کے پوتے اور سابق فیلڈ مارشل و سابق صدر جنرل ریٹائرڈ ایوب خان کے نواسے ہیں۔ وہ سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے بہنوئی بھی ہیں ۔ ان کے بھائی میاں گل عدنان اورنگزیب 1997ء میں مسلم لیگ کی ٹکٹ پر ایم این اے رہ چکے ہیں وہ الیکٹریکل انجنئیر تھے گزشتہ سال وہ ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے لیکچر دینے کے بعد اپنے آبائی علاقہ سوات جاتے ہوئے ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز کا تعلق کراچی سے ہے وہ ڈیڑھ سال قبل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل سیشن ججز کے کوٹہ پر جج مقرر ہوئیں۔ دوبئی سے ایم بی اے کرنے کے بعد انہوں نے رچمنڈ یونیورسٹی ورجینیا سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔