ڈالر اچانک 14 روپے نیچے آگیا انٹربینک میں قیمت 285روپے ہوگئی

ڈالر اچانک 14 روپے نیچے آگیا
انٹربینک میں قیمت 285روپے ہوگئی

گزشتہ روز کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت تیزی کے ساتھ بڑھ کر تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی لیکن آج ڈالر اچانک سستا ہوگیا۔

کاروبارکا آغاز ہوتے ہی انٹربینک میں ڈالر13.93 روپے سستا ہوکر285 روپے پر آگیا ہے۔

جمعرات کے روز ڈالر انٹربینک میں ڈالر8.78 روپے مہنگا ہوجانے کے بعد 299 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر303 روپے کا ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ مُلک کے کشیدہ حالات کے اثرات معیشت پر بھی مرتب ہورہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ہی اسٹیٹ بینک نے مُلکی زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کیے تھے۔

اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار زرمبادلہ کے ذخائر کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 7 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر کم ہوکر 4 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گئے۔
=========================