پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک سندھ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا


پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک سندھ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے تین روز بعد ہڑتال ختم کردی گئی
عوام کو اب مہنگا آٹا نہیں خریدنا پڑے گا چوہدری عامر
پیر کے بعد زخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا جائے گا امداد علی ڈائریکٹر محکمہ خوراک

کراچی (کراچی اسٹاف رپورٹر)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن اور محکمہ خوراک سندھ کے درمیان پہلی بار دستاویزی معاہدہ ہوگیا۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا فلور ملز ایسوسی ایشن سندھ ساوتھ زون کے چیئر مین چوہدری عامرعبداللہ نے کہا کہ پانچ لاکھ گندم کی بوری دی جائیں گی اورپندرہ مئی سے کراچی سندھ اور پنجاب پرگندم لانے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی فلور ملز ایسوسی ایشن اپنے حقوق کے لئے ڈٹے رہے تین روز بعد محکمہ سندھ نے فلو ملز ایسوسی ایشن کے مظالبات کو تسلیم کرلیا،کراچی مقامی ہوٹل میں فلور ملز ایسوسی کے جنرل باڈی کا اجلاس تین گھنٹے تک جاری رہا،اجلاس ون وپوائنٹ ایجنڈے پر تھا محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر امداد علی اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے طویل مزاکرات کئے مزاکرات کے بعد میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے فلور ملز ایسوسی ایشن چیئرمین چوہدری عامر نے کہا کہ کراچی کی ملوں کو پانچ لاکھ گندم کی بوریاں دی جائیں گی اور 12 مئی کو گندم کراچی لانے پر پابندی ختم کرنے کو نوٹیفیکشن جاری ہوگا اور پندرہ مئی سے سندھ اور پنجاب سے گندم لانے پر پابندی ختم ہوجائے گی اور عوام کو اب مہنگا آٹا نہیں خریدنا پڑے گا۔ڈائریکٹر محکمہ فورڈ امداد علی نے کہا کہ بے اعتمادی کی فضا اس وقت ہوتی ہے جب ہمارے پاس گندم نہیں ہوتی ہمارا پہلہ ٹارگیٹ 14 لاکھ ٹن گندم کی خریداری ہے اس وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی یہ بھی انکشاف کیا کہ گوداموں میں 60 ہزار گندم کی بوریاں خراب ہوئی پیر کے بعد زخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن شروع کردی جائے گاامداد علی ڈائریکٹر محکمہ خوراک فلور ملز ایسوسی ایشن چیئرمین نے صاف کہا دیا کہ پانچ لاکھ گندم کی بوری ملنے پرملز شہریوں کو فی کلو آٹا 128روپے میں ملنے کو یقینی بنائیں اور 15 مئی سے گندم پنجاب سے بھی سستی آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں کمی ہوجائے گی اور زخیرہ کرنے والے پریشان ہوجائیں گے۔