کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کے ہمراہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کا دورہ کیا کالج پہنچنے پر کیڈٹس کی جانب سے کمشنر کو سلامی پیش کی گئی

ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن شہید بینظیرآباد 6 مئی 2023ع
نواب شاہ (ہ۔آ)کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن کے ہمراہ بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بینظیرآباد کا دورہ کیا کالج پہنچنے پر کیڈٹس کی جانب سے کمشنر کو سلامی پیش کی گئی اس موقع پر کیڈٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر محمد عباس بلوچ نے کہا کہ امید ہے کہ ہماری کیڈٹس ملکی و معاشرے کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی کیونکہ بچیوں کی تعلیم اور تربیت کے لیے بختاور کیڈٹ کالج بہترین کام کررہا ہے کمشنر نے مزید کہا کہ پاکستان کا یہ پہلا گرلز کیڈٹ کالج بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل کے دیگر چئلجنز کو منہ دینے اور ملکی دفاع کے لئے آگے بڑھنے کے لئے بہتر مواقع فراہم کررہا ہے جس سے کیڈٹس کو بھرپور فائدہ حاصل کرنا چاہیے کمشنر محمد عباس بلوچ نے کیڈٹ کالج کی ترقی اور بچیوں کو تعلیمی سہولیات کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر کیڈٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کمشنر اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کالج کی انتظامیہ اورتدریسی عملے کی کاوشوں سے زیر تعلیم کیڈٹس نے اپنی لگن و محنت سے تدریسی شعبے کے ساتھ ساتھ غیر تدریسی شعبوں میں بھی نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کیڈٹس کی دینی تعلیم اور کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دی جارہی ہے کیڈٹ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فریدہ شیخ نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو سندھ کی ثقافت اجرک کے تحفے اور کیڈٹس کی جانب سے بنائی گئی کیلیگرافی کے تحفے بھی پیش کئے اور کالج کا تفصیلی دورہ بھی کرایا اس موقع پر کمشنر محمد عباس بلوچ نے کیڈٹس اشبل اور حرا قاسم کو بہترین کیلیگرافی بنانے پر 25 ہزار روپے انعام دینے کا اعلان کیا کیڈٹ کالج کے دورے کے موقع پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے کالج کے احاطے میں پودے بھی لگائے۔
(ہ۔آ۔۔۔اعجاز)
==================