تھر میں خواتین کی زندگیوں میں تبدیلی آرہی ہے


مقامی خواتین صحرا میں ایک میگا سی پی ای سی پاور پروجیکٹ میں اپنی موجودگی کا احساس دلارہی ہیں
خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف یہ ایک بہت بڑا قدم ہے

کراچی (پریس ریلیز)تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پی اے سی) کا ایک اہم حصہ ہے جو زوروں شورسے جاری ہے اور مقامی خواتین اس میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں تھر بلاک- ون انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پراجیکٹ، جو 1320 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، اس میں مقامی خواتین کو اس منصوبے پر کام کرنے کے لیے تربیت دی گئی ہے اور وہ اب یہاں ملازمت کررہی ہیں جس کا مقصد غریب علاقے میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے۔ یہ خواتین مٹھی اور اسلام کوٹ کے علاقوں میں سولر پینل کی صفائی کا کام انجام دے رہی ہیں ان خواتین کی عمریں 18سے 45 کے درمیان ہیں، یہ ملازمت ان سب کی زندگیوں کو بدل رہی ہیں مٹھی سے تعلق رکھنے والی کومل کماری، جو اپنے والدین کے ساتھ رہتی ہیں۔ وہ پراجیکٹ میں سولر پینل کی صفائی کرنے والی ٹیم کی سپروائزر ہیں کومل گزشتہ چار مہینوں سے تھر بلاک ون انٹیگریٹڈ کول مائن پاور پروجیکٹ کے ساتھ کام کر رہی ہیں اوراس نے اپنی نگرانی میں کام کرنے والی تمام خواتین کی زندگیوں میں بہت بہتری دیکھی ہے۔ آخر کار یہ خواتین اپنے گھروں سے باہر نکل آئی ہیں۔ خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف یہ ایک بہت بڑا قدم ہے۔ یہ خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔ کام شروع کرنے سے پہلے وہ بے بس اور خوفزدہ ہو جاتی تھے۔ حالات بدل رہے ہیں۔ جو لوگ میرے کام پر اعتراض کرتے تھے وہ اب مجھے بلا رہے ہیں کہ ان کی بیویوں یا بیٹیوں کو بھی نوکری دیں۔ اب خواتین میں بہت زیادہ بیداری ہے وہ کہتی ہیں شنگھائی الیکٹرک کی ذیلی کمپنی تھر کول بلاک ون پاورجنریشن کمپنی کے سی ای او مینگ ڈونگائی نے کہا کہ ان کی کمپنی تھر میں مقامی آبادی کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے(سی ایس آر)سرگرمیاں جاری رکھے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے خواتین کے لیے یہ موقع پیدا کیا ہے کیونکہ ہم اس بات سے پوری طرح آگاہ ہیں کہ تبدیلی لانے کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت ہے شنگھائی الیکٹرک میں ہم توانائی کی صنعت میں مقامی باشندوں کو تعلیم اور تربیت دینے کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ہم نے کئی اقدامات نافذ کیے ہیں، بشمول مقامی کارکنوں کے لیے آن بورڈ ٹریننگ سیشن۔ ہماری کوششوں کے نتیجے میں تھر میں ملازمت کے 18,000 مواقع اور تربیتی اسکول زندگی کو بدلنے والی پیشہ ورانہ مہارتیں سکھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ بلاک ون انٹیگریٹڈ پراجیکٹ کی شراکت نے پاکستان کی معیشت پر مثبت اثر ڈالا ہے اور مقامی لوگوں کے لیے معیار زندگیوں کو بہتر بنایا ہے،رادھا کہتی ہیں میں نے 26 دسمبر 2022 کو تھر بلاک1 انٹیگریٹڈ پروجیکٹ میں سولر پینل کلینر کے طور پر شمولیت اختیار کی، اور یہ میرے لیے زندگی کو بدلنے والا تجربہ رہا ہے۔ میں مالی طور پر مضبوط ہوئی ہوں اور ان کی تربیت سے ہنر سیکھا ہے۔ میں کمپنی کے ساتھ اپنا مستقبل بہت روشن دیکھتی ہوں خاتون کارکن کومل نے کہا کہ رادھا جیسی خواتین نے تیزی سے سیکھا ہے اور اپنے کام بہتر انداز میں کررہی ہیں یہ تمام عورتیں بہت محتاج تھیں۔ اب وہ اپنے خاندانوں کی مدد کر رہی ہیں ان کے خاندان خوشحال ہو رہے ہیں۔ اب ان کے بچے ا سکول جاسکتے ہیں۔ پیشہ ورانہ ماحول میں کام کرنے کی وجہ سے ان کی صلاحیت میں بے پناہ بہتری آئی ہے اب وہ اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں کو اجاگرکرنے میں بہت اچھی ہو گء ہیں۔ وہ شروع میں باہر نکلنے یا کسی سے بات کرنے سے ڈرتی تھیں اب وہ بہت پراعتماد ہیں،دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں اور اپنے خاندان کی ضروریات کا خیال رکھ رہی ہیں ان کی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں ایک بہتر مستقبل کی طرف بدل دیا گیا ہے
===========