کیا بلوچستان میں مگسی برادران سے نیا وزیر اعلیٰ لانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں؟

کیا بلوچستان میں مگسی برادران سے نیا وزیر اعلیٰ لانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں؟

مگسی خاندان پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز حکومت بھی مرکز میں مگسی فیملی کے بھرپور تعاون کے ساتھ کام کر رہی ہے

تمام اہم قانون سازی اور جارحانہ قراردادیں مگسی رہنماؤں کے ذریعے پیش کی جاتی ہیں۔

آصف زرداری بھی اپنی اہم سیاسی چالوں اور فیصلوں میں مگسی برادران کو سب سے زیادہ عزت اور اہمیت دے رہے ہیں۔

یہ بالکل واضح ہے کہ مگسی خاندان یہ سب کچھ وفاق اور صوبے بلوچستان کے بہترین مفاد کے لیے کر رہا ہے۔

تو مگسی خاندان کے لیے بھی اجر واجب ہے۔

شریف خاندان اور زرداری دونوں صوبے اور اسلام آباد میں بھی مگسی برادران کو سیاسی طور پر ہم آہنگ اور ایڈجسٹ کرنا پسند کریں گے۔

توقع ہے کہ بلوچستان کا اگلا وزیراعلیٰ مگسی خاندان سے ہوگا۔

لیکن اگلا وزیر اعلی نئے انتخابات کے بعد مکمل مدت کے لیے موزوں ہوگا۔
=====================================================

خبرنامہ نمبر 1673/2023
کوئٹہ 29 اپریل ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین اور پاکستان کے درمیان گیم چینجر منصوبہ ہے یہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ کے چھ مجوزہ منصوبوں میں سے ایک ہے اس منصوبے کے اعلان کے بعد سے چین کے علاقائی طاقت سے عالمی طاقت بننے کے سفر میں پاکستان کا کردار مرکزی اور انتہائی اہم ہو گیا ہے اس وژن کے تحت وسیع اقتصادی سفر میں بندرگاہوں، زمینی راہداریوں، ریلوے لائنوں کا کردار بنیادی ہے۔ چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بینر تلے پاکستان میں مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جن میں سے شاہراہوں اور توانائی کے شعبے میں کئی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور پاکستان توانائی کے شعبے میں خود کفالت کی طرف بڑھ رہا ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریلوے لائنوں کا ایک اہم منصوبہ بھی سی پیک میں شامل ہے جس میں چین کو گوادر سے ایک ریل لائن کے ذریعے جوڑا جائے گا کیونکہ ریلوے لائن جدید دنیا میں سفر کا تیز ترین ذریعہ سمجھی جاتی ہے اور اس میں زیادہ وزن کی ترسیل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ چین کے دورے کے دوران دونوں ملکوں نے ایم ایل ون منصوبہ جلد شروع کرنے پر اتفاق کیا جو دونوں ممالک کے لیے اہم ہے ۔سڑکوں کے منصوبوں کے تمام مجوزہ کوریڈور اب تک صرف چین کی خواہش ہے لیکن چین پاکستان اقتصادی راہداری وہ واحد منصوبہ ہے جو تکمیل کے راستے پر ہے اور پوری دنیا کی نظریں اس منصوبے پر لگی ہوئی ہیں اس کی کامیابی سے تکمیل کے لیے گوادر اور کاشغر کے درمیان ایک ٹرین لائن کے ذریعے رابطے کے حصول کے لیۓ ML-I railway line لائن منصوبہ بہت اہم ہے جو چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تیل کی نقل و حمل کا سب سے آسان اور محفوظ طریقہ فراہم کرے گا، جس سے چین کے سفری اخراجات کی بچت ہوگی مزید برآں، ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن سے پاکستانی عوام کو تیز رفتار سفری سہولیات میسر آئیں گی اور تجارتی فوائد بھی حاصل ہوں گے جیسے خام مال کو خصوصی اقتصادی زون میں لانا اوراندرون ملک اور گوادر بندرگاہ تک تیار سامان کی تیزی سے ترسیل آسانی سے ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ CPEC کو اس کی مکمل صلاحیت تک پہنچانے اور پاکستان ریلوے اور ذرائع آمدورفت میں انقلاب لانے کے لیے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے وزیر اعلیٰ نے منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

=======================================
بلوچستان کے علاقے خضدار میں گیارہ سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا گیارہ سالہ بچے سے خضدار میں زیادتی کا نوٹس

۔وزیراعلئ کی آئی جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت

۔خضدار پولیس نے بچے سے زیادتی کے مجرمان کو گرفتار کرلیا

۔وزیراعلئ کی خضدار پولیس کی کارکردگی کی تعریف

===============================================
خبرنامہ نمبر 1672/2023
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نے گزشتہ ایک سال میں صوبے کی مستقل اور پائیدار ترقی کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات اٹھائے ہیں جن کا مقصد صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کر کے اسے مالی طور پر خودمختار بنانا ہے، اور صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے نہ صرف صوبے کے عوام مستفید ہونگے بلکہ ملکی معیشت کی ترقی میں بھی صوبہ بلوچستان ایک کلیدی کردار ادا کرے گا۔وزیر موصلاات نے کہا کہ طویل المدتی منصوبہ بندی کے باعث صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور آنے والے وقت میں بلوچستان رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے گا۔ہفتہ کے روز وزیر مواصلات سیکرٹریٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ متعدد چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت نے ریکوڈک منصوبے کو کامیاب بنایا ہے انہوں نے کہا کہ یکساں ترقی کے بغیر ہم کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے جس کے لیے ہر طبقے پر سرمایہ کاری ناگزیر ہے۔
================================
پریس ریلیز
کوئٹہ29اپریل:-حاجی روزی خان ترین انتقال کرگئے۔وہ حاجی محمد عثمان ترین،حاجی محمد زمان ترین، حاجی محمد امان ترین، حاجی نصیب اللہ ترین،ڈاکٹرنحمت اللہ ترین، ایڈووکیٹ نجیب اللہ ترین، شہید ایڈوکیٹ نقیب اللہ ترین، ایڈووکیٹ فرید اللہ ترین، ایڈووکیٹ اسد اللہ ترین، ڈاکٹر مجیب اللہ ترین کے والد اور انجینئر محمد اقبال ترین، سب انسپکٹر محمد عرفان ترین، انجینئر محمد عمران ترین، ایڈووکیٹ محمد آصف ترین کے دادا تھے۔جنازہ کل23 .04 .30 بروز اتوار کوئٹہ سے صبح 9 بجے ترین روڈ سے آبائی گائوں سیمزئی روانہ ہوگا اور نماز جنازہ 11 بجے سیمزئی میں ادا کی جائی گی ۔دعاوں کی گزارش کی جاتی ہے۔

===========

خبرنامہ نمبر 1670/2023
تربت,29اپریل:۔صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے ہفتے کے روز ٹیچنگ ہسپتال تربت کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران نیو گائنی او ٹی کا افتتاح کیا گیا اور ٹیچنگ ہسپتال تربت کے تمام شعبہ جات، او پی ڈی، ایمرجنسی، لیبارٹری ایکسرے، آگسجن پلانٹ، ایم آر آئی آئی، او پی ڈی، ڈینٹل یونٹ، آپریشن تھیٹر،ڈائیلاسز سنیٹر این آئی سی ٹو سمیت تمام وارڑز کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر داخل مریضوں کی مشکلات اور شکایات سنے اور پیرا میڈیکل اسٹاف، ڈاکٹروں سے انکے مسائل بھی معلوم کیے۔اس موقع پر ایم ایس خالد بلوچ نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کو ٹیچنگ ہسپتال کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے بریفننگ بھی دی۔اس دوران ایم ایس ڈاکٹر خالد بلوچ نے بریفنگ دیتے ہوے کہا کہ ہم صوبائی وزیر صحت کے وژن اور خدمت انسانیت کو عملی جامعہ پہنانتے ہوے دن رات مریضون کے علاج معالجہ کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور دوسرے اسٹاف خدمت خلق میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ نے بتایا کہ ٹیچنگ ہسپتال کو ادویات، مشینری مہیا کی گئی ہیں اب ان مشینری اور اسپتال کو بہتر طریقے سے چلانے کی زمہداری ہسپتال منیجمنٹ پر منحصر ہیکہ وہ ڈاکٹرز اور دوسرے اسٹاف کی خدمات سے فائدہ اٹھاکر غریب عوام کو مفت اور بروقت علاج کی سہولیات مہیا کرین۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ڈاکٹرز یا پیرامیڈکس اسٹاف ڈیوٹی سر انجام نہیں دیتا تو اسپتال منیجمنٹ فورا کاروائی کرے۔ اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹرعبدالطیف دشتی،میڈیکل ڈائریکٹر ٹیچنگ ہسپتال تربت ڈاکٹر مصباح منیر، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر راشیدہ ملک،ڈائریکٹر ہیلتھ مکران ڈویژن ڈاکٹر یونس گچکی، پاکستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر عبدالغفور بزنجو خان محمد جان اور دیگر پارٹی کارکنان صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے

خبرنامہ نمبر 1671/2023
پشین,29اپریل:پشین, رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے کہاہے کہ حلقہ انتخاب کے عوام کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کرتا آرہا ہوں آبنوشی تعلیم صحت سڑکوں کی بحالی سمیت زمینداروں اور عوام کے مسائل حل کیے جارہے ہیں جمیعت علماء اسلام کی سیاست کا مقصد صرف اور صر ف عوام کی خدمت کرنا ہے بلند بانگ دعوے اور منفی سیاست کرنا ہمارا وطیرہ نہیں رہا ہے ہم عملی طور اقدامات کرکے عوام کے مسائل میں بتدریج کمی لارہے ہیں پشین شہر کہ گلی کوچوں کے سڑکوں پر بھی بہت جلد کام شروع کیا جائے گا اور تمام سڑکیں تعمیر کی جائیں گی تاکہ شہریوں کو حائل درپیش مشکلات کا ازالہ ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیرمین(تمغۂ امتیاز)نعمت اللہ ظہیر کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر ترین کے اعزاز میں دی جانے والی عید ملن پارٹی کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے ایم پی اے حاجی اصغر ترین کو سب جیل پشین اور سول ہسپتال پشین سے متعلق بریکنگ اور وہاں مشکلات سے ان کو آگاہ کیا جس پر رکن صوبائی اسمبلی حاجی اصغر خان ترین نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ عنقریب وہ سول اسپتال پشین اور سب جیل کا دورہ کر کے درپیش مشکلات کو جنگی بنیادوں پر حل کریں گے رکن صوبائی حاجی اصغر خان کا کہنا تھا کہ کسی کی توہین کرنا یا کسی کے ترش روی سے پیش آنا ہمار ا وطیرہ نہیں ہے اور یہ ہر گز سیاسی رویہ نہیں ہے آپ سیاست کرو مگر اخلاقی اقدار اور اپنے رسم رواج اور رشتوں کے تقدس کاخیال رکھتے ہوئے اصغر ترین نے کہا کہ عوام سے الیکشن میں کئے گئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ صحت تعلیم زراعت صاف پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر اقتدار میں پہنچا ہوں عوامی مسائل سے راہ فرار اختیار کرنا اپنے لیئے گناہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہونگا علاقے میں نسل زئی و خیلی اور تعصبات پر یقین نہیں رکھتا بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہا ہوں یہی ہمارا اولین مشن اور ویژن ہے انہوں نے مزید کہا کہ یقین دلاتا ہوں کہ انہیں عوامی مشکلات اور مسائل کا مکمل ادارک ہے جنہیں حل کرنے کیلیے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عوامی مسائل کے حل اور انکے لیے اسانیاں پیدا کرنے کیلیے ہر فورم پر موثر اواز اٹھاتے رہینگے
==========

خبرنامہ نمبر 1666/2023
لورالائی,29اپریل:۔ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہاکہ علاقے میں امن وامان کی بحالی کے لیے پولیس کی قربا نیاں ناقابل فراموش ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے امن وامان کے حوالے سے سیکوریٹی فورسز کے آفیسران کے اجلاس کی صدارت کی کرتے ہوئے کئی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کو شہر میں ٹریفک پلان اورامن وامان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سیلم دشتی نے سختی سے ہدایات جاری کئیکے پورے علاقے میں 24گھنٹے گشت کرتے رے اور امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ 24گھنٹے چوکنا اور تیار اور ریڈ الرٹ رہیں اور امن دشمن جرائم پیشہ اور تخریب کاروں کے خلاف کارویاں تیز کریں انہوں نے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی غفلت اور سست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ گاڑی موٹر سائیکل سوار فراد کو چیک کیا جائے سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن وامان کو برقرار رکھناہیں پو لیس اور لیویز لورالائی لوگوں کی جان وما ل کا عزت آبرو اور کی حفاظت کو یقینی بناناہے حکومت بلوچستان صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی کے لیے بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کررہی ہے اور امن وامان کی بحالی میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر نے والے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں اورآج ان کی قربانی کے بدولت ان علاقوں میں امن ترقی وخوشحالی کا راز مضمرہے

خبرنامہ نمبر 1667/2023
صحبت پور,29اپریل:ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شوکت علی کھوسہ Who کے نمائندہ ڈاکٹر یاسر بلوچ اور ضلعی آفیسران کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے کہاکہ ماہ مئی میں شروع ہونے والی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمیں مزید احسن انداز سے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے مائیکرو پلان مہم کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اسی لئے ہمیں مائیکرو پلان کے مطابق کام کرنا پڑے گا تاکہ ہم مہم کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ مہم میں درپیش مسائل اور خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پولیو مہم پر کام کریں ہمیں اپنے بچوں کے مستقبل کو سنوارنے اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگے آنا ہوگا پولیو کے خلاف جدوجہد کئی سالوں سے جاری ہے مگر ابھی تک مکمل کامیابی حاصل نہیں کرسکے ہیں اس موذی مرض کو اپنے ملک سے ختم کرنے کیلئے ہمیں مزید موثر انداز میں محنت کرنی ھوگی پولیو کے خلاف اس جنگ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اس سے قبل مہم کے حوالے سے اجلاس کو تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایچ او صحبت پور ڈاکٹر شوکت علی کھوسہ نے بتایا کہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گے ہیں اور 15 مئی سے 19 مئی تک جاری ہونے والی پولیو مہم کے دوران 5 سال سے کم عمر کے 64874 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لئے 209 موبائل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی جبکہ 18 فکسڈ سنٹرز اور 18 ٹرانذنٹ پونٹ بھی تشکیل گئے ہیں تاکہ لوگ ان سنٹرز سے بھی اپنے بچوں قطرے پلا کر مستفید ہو سکیں اور پولیو کے خلاف جدوجہد میں بھرپور حصہ لیکر ایک بہترین والدین ہونے کا ثبوت دیں

خبرنامہ نمبر 1668/2023
سیکریٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی کے ہدایات کی روشنی میں صوبے میں حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث محکمے کے تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ کے تمام آفیسران اور عملے کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ سیکرٹری مواصلات نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہاہے کہ بحالی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی صوبے کے تینوں زونز کے چیف آفیسرز اور ضلعی انجینئر آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے بحالی کے کام میں کسی بھی قسم کے وقفہ نا کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئیکہا ہے کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر بحالی کی سرگرمیوں میں کوئی دشواری پیش ناہو۔محکمہ مواصلات و تعمیرات کا عملہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں۔

خبرنامہ نمبر 1669/2023
زیارت29اپریل:ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع زیارت حاجی نذیر احمد پانیزئی کی زیر صدارت سٹاف کے ساتھ ماہانہ جائیزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں زراعت کی بہتری کیلئے مختلف پہلو پر تفصیلی غور کیا گیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی نذیر احمد پانیزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت خاص کر وزیر زراعت سیکرٹری زراعت ڈی جی زراعت ڈائریکٹر عارف شاہ کاکڑ اور حاجی کریم جعفر زراعت اور زمینداروں کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زمینداروں کے صلاحیتوں کو بڑھانا ان سے مشاورت کرنا جدید زراعت کے حوالے آگاہی دینا محکمے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ایگریکلچر آفیسرز اور فیلڈ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی کہ غیر حاضری پر کسی سے کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ملکر کام کریں گے زمینداروں سے رابطوں تیزی لانی ہوگی اس موقع پر زراعت کی بہتری اور کام کی تقسیم کے حوالے مفید تجاویز پیش کئے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ آئندہ میٹنگ سے قبل فیلڈ جاکر رپورٹ مرتب کریں اور پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ زراعت ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے زراعت کے فروغ اور کسانوں کی خوشحالی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے
============

خبرنامہ نمبر 1663/2023
کوہلو 29 اپریل۔صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری ان دنوں اپنے حلقہ انتخاب کوہلو کے دورے پر ہیں گزشتہ روز انہوں نے کوہلو کے علاقے نیوکلی کا دورہ کیا،عوامی مسائل کا جائزہ لیا اور پارٹی کے شمولیتی پروگرام میں شرکت کی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے ہماری کوشش ہے کہ وفاق سے بلوچستان کے لئے بجٹ میں میگا پروجیکٹس لیکر آئیں صوبے میں تعلیم،سڑکوں کی بحالی،صحت اور روزگار کے فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں جلد میرٹ کی بنیاد پر اساتذہ کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے جس سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی دور ہوگی اور بلوچستان کے لوگوں کیلئے تعلیم کے مزید دروازے کھولے گے اسکول اور اساتذہ کے ذریعے معاشرے میں تعلیم و ترقی ممکن ہے صوبے میں تعلیم و تدریس کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ کوہلو میں ماضی میں ملازمتیں فروخت ہوتی رہی ہیں بے روزگار نوجوانوں نے اپنی زمین جائیدادیں روزگار کیلئے قربان کی ہیں مگر الحمداللہ اب میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوان بھرتی ہوکر آگے آرہے ہیں جن سے آنے والے نسلوں کا مستقبل وابستہ ہے ضلع میں تعلیم،صحت،روزگار،پینے کے صاف پانی و سڑکوں کی فراہمی، سمیت دیگر بنیادی مسائل کے حل کیلئے اپنی طرف سے مکمل کوشاں ہیں مجھے آدھی رات لوگ فون کرکے اپنے مسائل بتاتے ہیں تو میں فوری اقدامات کیلئے ہدایت جاری کرتا ہوں کیونکہ میں ایک عام آدمی ہوں اور عوام نے منتخب کیا ہے جس پر ان کے شکر گزار ہوں کئی علاقوں میں لوگ ذاتی و سیاسی انا کی وجہ سے ترقیاتی کام کرنے نہیں دیتے ہیں جس سے افسوس ہونے کے ساتھ ساتھ وہاں کئی لوگ متاثر ہوتے ہیں مگر ہمارا مشن ہے کہ ہم عوام کے خادم بن کر ہر گلی اور گاوں تک بنیادی سہولیات فراہم کریں گے بجلی،واٹر سپلائی،ڈیموں کی تعمیر،سڑکوں کی بحالی کیلئے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی بجٹ لیکر آرہے ہیں جس سے عوام کے رہ جانے والے مسائل بھی حل ہوں گے میں انسان ہوں جہاں غلطی ہوتی ہے مقامی ذرائع ابلاغ کے نمائندے اور عوام مجھے بتائیں میں اس کو بہتر کرنے کی کوشش کروں گا یہ میرا ایمان ہے کہ عوام کے مسائل عوام میں ہی رہ کر حل ہوسکتے ہیں عوام کا اعتماد ہماری کامیابی کا مظہر ہے اس موقع پر میر نثار احمد مری،میر طور خان مری،میر پرویز مری،حاجی دوست علی,علی،میر عرض،یسین و دیگر سمیت لوگوں کی باری تعداد موجود تھی

خبرنامہ نمبر 1664/2023
زیارت,29اپریل:بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکریٹری و سینئر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ حاجی نورمحمد خان دومڑ نے یونین کونسل کچ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے فنڈ سے منظور شدہ دو واٹرسپلائی سکیموں کا افتتاح کیا۔اس موقع پر یونین کونسل کچ کے لوگوں نے سینیر صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا سینئر صوبائی وزیر نے افتتاحی پروگرام میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کچ کے لوگ عرصہ دراز سے پانی کی کمی وجہ سے شدید مشکلات کے شکار تھے.جس کی وجہ سے یہاں کے بہت سے لوگ نقل مکانی کرکے مختلف علاقوں و شہروں میں منتقل ہوئے۔ اور بہت سے لوگ پانی کی قلت کی وجہ سے نقل مکانی پر مجبور تھے۔ سنئیر صوبائی وزبر حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے انتخابی مہم کے دوران وعدہ کیا تھا۔کہ ان کے مشکلات کا قابل عمل حل نکالنے کی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے۔ الیکشن جیتنے کے بعد میں نے اللہ کے فضل و کرم سے پی ایس ڈی پی یونین کونسل کچ کیلیے دو واٹر سپلائی منظور کروائے اور اج اسکا سارا کام مکمل کروا کر واٹر سپلائی سکمیں باقاعدہ فعال ہوگئی ہیں۔ جس سے یہاں کے باسیوں کو پانی کی قلت سے پیدا ہونے والے تمام مشکلات حل ہونگے۔ سنیئر صوبائی وزیر نور محمد خان دمڑ نے مزید کہا کہ یونین کونسل کچ سمیت دیگر تمام علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلیے اپنی جانب سے بھرپور کوشش کر رہا ہوں اسی لیے مختلف علاقوں کے دورے کر رہا ہوں تاکہ یہاں کے تمام لوگوں کے ملاقات کرکے محدود وسائل کے باوجود ان کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں۔ کچ یونین کے لوگوں نے اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی انتھک کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ گھروں میں پانی لانے کیلیے انہیں ایک ٹینکی کے دو ہزار روپے دینے پڑتے تھے۔ اج ان دو واٹر سپلائی کی تعمیر سے انہیں مفت اور صاف پانی میسر ہوگا۔ جس پر علاقے کے تمام لوگ سنیئر صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ کے شکر گزار ہیں۔

خبرنامہ نمبر 1665/2023
لورالائی,29اپریل:. ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہا کہ شدید بارشوں کی پیشنگوئی سے پیداہونے والی سیلابی صورتحال سے بچاؤ و حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ ہمہ وقت چوکس ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے شدید بارشوں الرٹ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ اری گیشن کے ایکسین، بی اینڈ آر کے ایکسین،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی،این جی اوز کے اہلکاروں اور تمام ضلعی محکموں کے آفسران نے شرکت کی ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہا کہ تما م ضلعی محکموں کے آفیسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوح کردی گئی ہیں اور انہیں اپنی جائے تعیناتی پر حاضر اور الرٹ رہنے کی تاکید کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ تمام ضلعی سربراہان اس وقت متحرک و مصروف عمل ہیں سیلاب کے خطرات و بارشوں اور فلڈ کی مجموعی صورتحال سے آگاہ ہیں مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے متعلق کی جانے والی تمام ترحکمت عملی و پیشگی حفاظتی اقدامات پر اطمینان ہے ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہا لورالائی ڈسڑکٹ وسیع و عریض علاقوں اور ندی نالوں و آبی گزرگاہوں کا مرکز سمجھا جاتاہے بارشوں کے سیزن میں پورے ڈسڑکٹ کے ندی نالوں میں بڑے پیمانے پر سیلاب کی صورتحال ہے تاہم تمام صورتحال کے بارے میں تمام انتظامیہ بہت متحرک اورچو کنا ہے جہان کہیں بارشوں سے کسی خطرے کا اندیشہ ہو تو وہاں کیلئے فوری طورپر حفاظتی اقدامات اور انتظامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بروقت اور پیشگی اقدامات کرنے سے بڑے پیمانے پر پیدا ہونے والے خطرات کو ذائل کرنے میں کامیابی ہورہی ہے فرض شناسی احساس ذمہ داری اور فرائض منصبی کی سوچ ایک ایسا ہتھیار ہے جو بڑے سے بڑے معرکے کو سرانجام دینے میں بھی کامیابی کا زینہ ثابت ہوجاتاہیڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی نے کہا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی اور کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خروٹی کی سرپرستی میں میر ی پوری ٹیم عوام کی جان ومال کی حفاظت کیلئے اپنے اپنے فرائض منصبی سرانجام دے رہی ہے ڈپٹی کمشنر لو رالائی نے کہا ضلع کے تمام نشیبی علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ محکمے مشنری پہنچا دی ہے ہماری بھر پور کوشش ہے کہ ضلع لورالائی کا تمام اضلاع کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع نہ ہو ضلعی انتظامیہ اپنی خدمات کا تسلسل اسی طرح جاری رکھے گی دریں اثناء ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی کی ہدایات پر اسٹنٹ کمشنر ظہور احمد بلوچ کی زیر نگرانی تحصیلدار نے ہمراہ ریونیو سٹاف محکمہ موسمیات کے جاری کردہ سیلاب اورطوفان کی صورتحال کی پیش گوئی کے اعلامیے کو مدنظر رکھتے ہوئے لورالائی کے مختلف لیویز تھانوں کو ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامانروانہ کردیا ؎ا ڈیموں کی تازہ صورتحال اور آئندہ کی پیشگوئی کے پیش نظر لورالائی انتظامیہ نے مختلف لیویز تھانوں میں ایمرجنسی سے نپٹنے کیلئے خیمے و دیگر حفاظتی سامان روانہ کردیا گیا ہے تاکہ عوام کی بروقت حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے
======

تمام معاشی اور سیاسی چیلنجز کا دیرپا حل باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم میں پنہاں ہے. انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جمہوری رویوں کے فروغ دینے، سیاسی شعور و آگاہی پیدا کرنے اور عوام میں حقوق و فرائض کا احساس جگانے کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کا نہایت اہم کردار ہے. مربوط سیاسی روابط اور خوشگوار تعلقات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا.

کوئٹہ 29 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ ملک اور صوبے کے تمام معاشی اور سیاسی چیلنجز کا دیرپا حل باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم میں پنہاں ہے. انہوں نے کہا کہ معاشرے میں جمہوری رویوں کے فروغ دینے، سیاسی شعور و آگاہی پیدا کرنے اور عوام میں حقوق و فرائض کا احساس جگانے کے حوالے سے سیاسی پارٹیوں کا نہایت اہم کردار ہے. مربوط سیاسی روابط اور خوشگوار تعلقات کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں نیشنل پارٹی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی حالات، خطے میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیاں اور مولاداد بارشوں سے متاثرہ علاقوں امدادی کارروائیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے قائدین سیاسی تجربہ رکھنے کے ساتھ ساتھ صوبے کے پس منظر اور پیش منظر کا ادراک رکھتے ہیں اس ضمن میں آپ کے تعاون کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. آئندہ بھی صوبے کی ترقی اور عوامی بہبود کیلئے افہام و تفہیم کو ترجیح دی جائے گی.
=============================

سیکریٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبد العزیز عقیلی کے ہدایات کی روشنی میں صوبے میں حالیہ بارشوں اور ہنگامی صورتحال کے باعث محکمے کے تمام عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ۔

محکمہ کے تمام آفیسران اور عملے کے ارکان ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوبیس گھنٹے تیار رہیں ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

ہنگامی صورتحال کے پیش نظر رابطہ سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

بحالی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

صوبے کے تینوں زونز کے چیف آفیسرز اور ضلعی انجینئر آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ الرٹ رہیں ۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کا بحالی کے کام میں کسی بھی قسم کا وقفہ نا کرنے کی سخت ہدایات ۔

ہنگامی صورتحال کے پیش بحالی کی سرگرمیوں میں کوئی دشواری پیش ناہو۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

محکمہ مواصلات و تعمیرات کا عملہ ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے ریسکیو آپریشن ٹیم کے ساتھ مل کر بھرپور انداز میں امدادی کاروائیوں میں حصہ لیں۔ سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان
=======================================

ڈی آئ جی کوئٹہ غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشز نے فاطمہ جناح پارک میں شہدا پولیس کے بچوں کے ساتھ دن گزارا


خبرنامہ نمبر1660/2023
لسبیلہ 28اپریل:۔دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلے کا اغاز ہوگیا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے روشنی میں میلے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ہنگلاج مندر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے لیئے ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے ملک بھر سے مذہبی رسومات کی ادایئگی کے لیے ہنگلاج مندرآنے والے ہندو یاتریوں کے لیے سی پیک روٹ پر واقعہ کوسٹل ہائے پر تین مقامات پر رابط کاری مراکز قائم کیے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے رابط کاری مراکز کی مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پر ہنگلاج مندر میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بے مثال ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے سی پیک روٹ سے ملحقہ کوسٹل ہائی وے پر 24گھنٹے ہیلپ لائن سروس ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کا قیام اور وائرٹینکرز کے ذریعے یاتریوں کو پینے کا پانی اور برف 24 گھنٹے فراہم کیا جارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت ایمبولینس سروسز کی فراہمی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے ریسکیو عملے کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے میڈیا بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ دینا بھر میں ماہا استہان شکتی کے حوالے سے ہنگلاج ماتا مندر کا شمار قدیم ترین مذہبی عبادت گاہوں میں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے دینا بھر میں جو منفی تاثر پھیلایا جاتا ہے آج ہنگلاج کا دورہ کرنے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں عبادت گاہوں کو تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کے تیرتھ یاترہ ہندو کمیونٹی کے لیے مہمان نوازی وبھائی چارگی کا جزبہ مذہبی روادری کی زندہ مثال ہے انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر سے کوسٹل ہائی وے تک لنک روڈ کی سہولت جدید ترین آراو پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یاتریوں کے لیے ہاسٹل لاجز سمیت بجلی اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کے اولین ترجیح ہیانہوں نے کیا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے تحت سی پیک روٹ کے ساحلی پٹی پر ایندہ 30سالہ ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اور اس ماسٹر پلان کے تحت ہندو یاتریوں کے لیے وہ تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ہندو برادری کو کہیں اور میسر نہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ میلے کے پہلے روز چندر گپ کے مقام پر 25ہزار سے ذائد ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادایئگی میں شریک ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہنگلاج ماہااستھان تیرتھ یاترہ آنے والے ہندو یاتری پانچ مقامات پر مذہبی رسومات اداکرتے ہیں۔
خبرنامہ نمبر1661/2023
کوئٹہ 28 اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوشکی ژوب اور دیگر علاقوں میں نایاب موسمی پرندوں کے شکار کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ کو شکار کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی فعل اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جنگلات و نباتات قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی زمہ داری ہے ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں وزیراعلیٰ نے انتباہ کیا ہے کہ اگر ہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خبرنامہ نمبر1662/2023
واشک28اپریل:۔بی آر ایس پی واشک کے زیر اہتمام دو روزہ تربیت بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے موضوع پر یونین کونسل جنگیان اور گڑانگ کے نومنتخب کونسلران یوسی چیرمین وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے کونسلران کا تربیت بی آر ایس پی واشک کے دفتر میں ہوا دو روزہ تربیت میں بی ایل جی ایکٹ 2010 ترمیمی ایکٹ 2022 کا مکمل تعارف بلوچستان میں مقامی کونسلوں کی تشکیل بلوچستان میں مقامی حکومتوں کا ڈھانچہ اور ساخت اور اس کے فرائض یونین کونسل کے فرائض اور ان کے اختیارات اور ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی ان کے استعفے اور برطرفی تحریک عدم اعتماد اور مالیاتی موضوع پر بڑے تفصیل سے ماسٹر ٹرینرز خلیل الرحمٰن لوراجہ اور محمد عیسی محمد حسنی نے شرکاء کو تربیت دی اختتامی سیشن میں اسسٹنٹ ڈاریکٹر لوکل گورنمنٹ واشک عبدالواحد ساسولی۔ ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ واشک محمد عارف مینگل اور بی آر ایس پی واشک کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر حمزہ قمبرانی نے شرکاء میں اسناد تقسیم کئیے انہوں نے اختتامی تقریب میں شرکاء سے مختلف سوالات کیے اور کہا کہ بلدیاتی نمائندوں پر بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ شراکتی منصوبوں کے عمل میں شامل ہوں تاکہ مقامی لوگوں کے لئے انیوالے وسائل کا صیع استعمال ہو جو نظر اسکیں انھوں نیکہا کہ ماضی میں غلط کاموں کی نشاندہی اور اس کی صیع نگرانی نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے وسائل کا ضیاع ہوا اس لئے آنے والے وقتوں میں اس کمی کو پورا کا جاسکیں۔
=======

تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے اور ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک جامع اسٹریٹیجک پلان کی اشد ضرورت ہے. اس ضمن میں گورنر بلوچستان نے وائس چانسلرز کانفرنس منعقد کرنے کی خصوصی ہدایت کی

کوئٹہ 28 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بیوٹمز یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن کی سربراہی میں ایک نئی کمیٹی قائم کی اور اس کو اگلے مہینے مئی کے وسط میں “وائس چانسلرز کانفرنس بلوچستان” کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی. اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی بھی موجود تھے. نئی قائم ہونے والی کمیٹی وائس چانسلرز کانفرنس کے انعقاد سے قبل متعلقہ صوبائی سیکرٹریز، وائس چانسلرز صاحبان اور دیگر ذمہ دار آفیسرز سے مشاورت کے بعد اپنی کارکردگی سے گورنر سیکرٹریٹ کو آگاہ کرنے کی پابند ہے. واضح رہے کہ وائس چانسلرز کانفرنس بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی مدعو کیا جائے گا. اس کانفرنس کا صوبے بھر کی یونیورسٹیز کیلئے ایک اسٹریٹیجک پلان تیار کرنا ہے. وائس چانسلرز کانفرنس میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مسائل، فنانشل استحکام، انتظامی مستعدی، اکیڈمک بہتری، جدید علم پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے اور یونیورسٹیز میں موجود بجلی کے نظام کو سولر سسٹم پر منتقلی پر بھرپور توجہ دی جائے گی.
========

کوئٹہ۔ 27 اپریل ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے روزنامہ ڈان کوئٹہ کے بیورو چیف سلیم شاہد کے چھوٹے بھائی بلوچستان ہاؤس کے سابق سپریٹینڈنٹ ضیاء فاروق کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
===============================

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ صحت کا تمام سرکاری اسپتالوں کو مراسلہ ارسال

۔اسپتالوں میں خواتین اور مردوں کے لیۓ 5 تا 10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیۓ جائیں ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔بی ایم سی اسپتال سول اسپتال مفتی محمود اسپتال بینظیر اسپتال شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال کو ہدایت جاری

۔تمام ضلعی اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز کا قیام عمل میں لایا جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔مونکی پوکس وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیۓ تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پی تیار کی جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔محکمہ صحت تمام اسپتالوں کو ہائی جین سمیت دیگر ضروری سہولیات و آلات فراہم کرے ۔وزیراعلئ کی ہدایت
==============================
لسبیلہ، یاتریوں کی بس الٹ گئی،30زخمی

حب(نامہ نگار)ہنگلاج ماتا مندر کے یاتریوں کی بس ہنگلاج مندر روڈ پر الٹ گئی۔حادثہ میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔بس میں 75 سے زائد یاتری سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ہندو مذہب سے تعاق رکھنے والے یاتریوں کی مذہبی عبادت گاہ کے میلے کے دوسرے روز یاتری ہنگلاج ماتا مندر سے یاترا کرکے واپسی پر مہیڑ جارہے تھے کہ ہنگلاج روڈ پر یاتریوں کی بس کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں 30 سے زائد یاتری زخمی ہوگئے زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں حادثہ میں 8 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 کے رضاکاروں کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کیا جارہا ہے۔
===========
حب ندی کے متبادل راستے کو سیلابی ریلوں سے نقصان ، ٹریفک کی آمدورفت معطل

حب(نامہ نگار)ساکران حب ڈیم اور دریجی کے پہاڑی علاقوں میں بارش، باعث حب ندی میں پانی بہاؤ بڑھنے کے باعث حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچا ہے، متبادل راستے کو ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو رات گئے ساکران دریجی اور حب ڈیم کے پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سیلابی ریلے سے حب ندی کے متبادل راستے کو نقصان پہنچا جس کے باعث حب ندی کے متبادل راستے سے ٹریفک کی روانی بند کردی گئی جبکہ ضلع لسبیلہ میں سیلابی ریلے سے بند ہونے پر آہورہ ندی کا راستہ جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے۔
-===================================

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو کا صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث حادثات میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

۔وزیراعلئ کی متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت

۔دعا ہے کہ بارشوں کا جاری سپل خیر و عافیت کا ہو۔وزیراعلئ

۔تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہتے ہوۓ بارشوں سے پیدا صورتحال کی نگرانی کریں۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔شدید بارشوں کے زیر اثر علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری رکھی جاۓ۔وزیراعلئ

۔بولان اور دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں اور لنک روڈز کی بحالی یقینی بنائی جاۓ۔وزیراعلئ

۔پی ڈی ایم اے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ریسکیو عملے کو الرٹ رکھیں ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔ہنگامی صورتحال کے لیۓ کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جاۓ۔وزیراعلئ کی ہدایت
============================

کوئٹہ 30 اپریل ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ کی سفارش پر لعل جان جعفر (BCS EB-B 19)کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی ہے اس وقت لعل جان جعفر سپیشل سیکریٹری براۓ وزیراعلئ تعینات ہیں
===============================

گورنر بلوچستان کا انٹرنیشنل لیبر ڈے کے موقع پر پیغام

محنت کش کی محنت اور پسینہ کے بغیر کسی بھی ملک کی حقیقی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا. زیارکش طبقہ ملک کی صنعتی واقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. یہ مزدور اور کسان ہی ہیں جو دن رات محنت کر کے قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔

کوئٹہ یکم مئی: گورنربلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے محنت کشوں کے انٹرنیشنل لیبر ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں حالیہ شدید غربت، مہنگائی اور بیروزگاری کے باعث محنت کشوں کے کٹھن حالات اور درپیش مشکلات کا خوب احساس ہے جن کے براہ راست اثرات محنت کش طبقہ پر ہیں. خاص طور پر بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اور سیلابوں کے بعد محنت کشوں کی زندگی تو اجیرن بن چکی ہے. تاہم ہم نے ذاتی طور پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام، صوبے میں موجود یوٹیلیٹی سٹورز، پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کی توسط سے بھرپور عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ غریب اور نادار لوگوں کی معاشی ناآسودگی کا خاتمہ کر کے ان کی زندگیوں میں کچھ آسانیاں پیدا کر سکیں. اس کے علاوہ صوبے بھر میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور غریب کاشتکاروں کو ان کی دہلیز پر ضروری سہولیات فراہم کرنے کیلئے بھی شعوری کاوشیں کی جا رہی ہیں. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ محنت کش طبقہ ملک کی صنعتی واقتصادی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے. یہ مزدور اور کسان ہی ہیں جو دن رات محنت کر کے قومی پیداوار میں اضافہ کا باعث بنتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دین مبین اسلام نے بھی مزدور کی عظمت اور وقار کا اعتراف کیا ہے اور حکم دیا ہے کہ مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسکی اُجرت ادا کر دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ مزدوروں اور کسانوں کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں تمام محنت کشوں اور کسانوں کی فلاح وبہبو د اور معاشرہ میں انھیں باعزت مقام دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہیں تاکہ انکی معاشی حالت بہتر کی جا سکے. گورنر بلوچستان نے ملک کے تمام محنت کشوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی محنت ،لگن اور ایمان داری سے کام کریں اور ملک و قوم کی ترقی و خو شحالی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ آپ کی محنت اور پسینہ کے بغیر کسی بھی ملک کی حقیقی تعمیر و ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں کیا جا سکتا.
===========================

ملک اور صوبے کی کل آبادی کا بڑا حصہ جوانوں پر مشتمل ہے مگر ان کو مناسب تعلیم و تربیت فراہم کرنا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو قوم کے بہترین مفادات کیلئے بروئے کار لانا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے. سردست ہمیں معاشرہ میں علمی مکالمہ کے رحجان کو فروغ دینے، اختلاف رائے کا احترام اجاگر کرنے اور تخلیقی و تنقیدی ذہنوں کو پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے.

کوئٹہ 30 اپریل: گورنر بلوچستان گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملک اور صوبے کی کل آبادی کا بڑا حصہ جوانوں پر مشتمل ہے مگر ان کو مناسب تعلیم و تربیت فراہم کرنا، روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی خوابیدہ صلاحیتوں کو قوم کے بہترین مفادات کیلئے بروئے کار لانا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں شہید باز محمد فاونڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر لعل کاکڑ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ملاقات کے دوران نوجوان نسل میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنے، کردار سازی کیلئے فکری رہنمائی فراہم کرنے اور ملکی ترقی میں نوجوانوں کی شرکت کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا. وفد نے گورنر بلوچستان کو شہید بازمحمد کاکڑ فاونڈیشن کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سردست ہمیں معاشرہ میں علمی مکالمہ کے رحجان کو فروغ دینے، اختلاف رائے کا احترام اجاگر کرنے اور تخلیقی و تنقیدی ذہنوں کو پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے. سب کو ساتھ لے جاتے کے جذبے سے سرشار ہوکر ہی ہم کامیابی سے اپنی منزل پر پہنچ سکتے ہیں.
==============================
خبرنامہ نمبر 1674/2023
کوئٹہ 30اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو نے صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے باعث حادثات میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہتے ہوئیبارشوں سے پیدا صورتحال کی موثر نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے انہوں مزید ہدایات دیتے ہوئیکہا ہے کہ شدید بارشوں کے زیر اثر علاقوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل تیاری رکھی جائے بولان اور دیگر علاقوں میں قومی شاہراہوں اور لنک روڈز کی بحالی یقینی بنائی جائے پی ڈی ایم اے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ریسکیو عملے کو الرٹ رکھیں اور ہنگامی صورتحال کے لئے کنٹرول رومز کو چوبیس گھنٹے فعال رکھا جائے۔

خبرنامہ نمبر 1675/2023
کوئٹہ 30 اپریل۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں گیارہ سالہ بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی۔ جس پر کمشنر قلات ڈویژن داؤد خلجی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار محمد علی درانی نے انچارج نور احمد اور لیویز فورس کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئیبچے سے زیادتی کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا جنکے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تین روزہ ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے خضدار اں تظامیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

خبرنامہ نمبر 1676/2023
کوئٹہ۔30 اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یکم مئی پر مزدوروں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن 1886 کے شہدائے شکاگو کی کوششوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ہے اس دن کو منانے کا مقصد مزدوروں کے لئے حق کی آواز بلند کرنا ہے مزدور کسی بھی معاشرے اور ملک کی مجموعی معاشی اور اقتصادی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے صنعت کے میدان میں خاطر خواہ ترقی کی ان کی اس ترقی میں انکے مزدوروں کے تعمیری کردار کو یقینا نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہمیں بھی ہنر مند ہیومن ریسورس اور بھرپور افرادی قوت ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی۔ جو مزدور کسی فنی مہارت سے آشنا ہوتے ہیں وہ معاشرے کی تعمیروترقی کا جزو لازم بن جاتے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت نہ صرف مزدوروں کے حقوق کی موثر ادائیگی میں کوشاں ہے بلکہ محنت کشوں کا استحصال کرنے والوں کو کٹہرے میں بھی لائے گی اور تمام محنت کشوں کے لیے یکساں مواقع اور ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنائے گی رنگ و نسل کو بنیاد بنا کر کسی بھی تفریق کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی انہوں نے کہا کہ حکومت تکنیکی تعلیم کی اہمیت سے بھی واقف ہے صوبہ بھر کے پولی ٹیکنیک اداروں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جہاں جدید دنیا کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کو اعلی فنی مہارت سے آشنا کر کے ان کی صلاحیتوں کو مزید نکھار نا ہے کیونکہ دنیا میں تکنیکی مہارت سے آراستہ افرادی قوت کی طلب بہت زیادہ ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایسی لیبر پالیسی پر یقین رکھتی ہے جس میں تمام مزدوروں اور محنت کشوں کے جائز حقوق کا تحفظ یقینی ہو سکے وہ تمام لیبر یونین جو مزدوروں کے حقوق اور جدوجہد پر یقین رکھتی ہیں صوبائی حکومت نے حال ہی میں گوادر کے ماہی گیروں کو مزدور کا درجہ دیا ہے جو انکے حقوق کی فراہمی کی ضمانت ہے انہوں نے کہا کہ ایک فعال،مثبت اور تعمیری معاشرے کی تشکیل کے لئے ضروری ہے کہ تمام انسانوں کے لئے یکساں ضروریات زندگی دستیاب ہو ں تاکہ معاشرے میں تخریبی سوچ پروان نہ چڑھ سکے

خبرنامہ نمبر 1677/2023
کوئٹہ 30 اپریل.وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گوشت مرغی اور دیگر اشیاء خورد ونوش کے نرخوں میں اضافے کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی فعالی اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سمیت تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ روزمرہ کے استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے موثر اقدامات یقینی بنائے جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کی جائے وزیراعلیٰ اور چیف سیکریٹری کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے گرانفروشی کے خلاف بھرپور مہم کا آغاز کیا ہے اور تمام اسٹنٹ کمشنروں اور مجسٹریٹ کو اپنے اپنے علاقوں میں نرخ چیک کرنے اور گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ سٹی نے اتوار کے روز شہباز ٹاؤن اوردیگر علاقوں میں گوشت اور مرغی فروخت کرنے والی دکانوں کا معائینہ کیا اور زیادہ نرخ وصول کرنے اور اوزان و پیمائش میں کمی کے مرتکب دکانوں کو سیل کیا اور موقع پر جرمانے کئیگئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مہم جاری رکھی جائے گی اور عوامی شکایات کا ازالے یقینی بنایا جائے گا۔

خبرنامہ نمبر 1678/2023
لورالائی30اپریل:چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے مطابق ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی کے زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد اسگلنگ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں کسٹمز،سیکوریٹی فورسیز اجنسیز کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس سے ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سیلم دشتی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے بھر میں گندم،یوریا،چینی،آٹا،کی اسمگلنگ کی روک تمام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوہی رعایت نہیں برتی جائے گی اسمنگلنگ کر نے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے کیونکہ چینی گندم آٹا یوریا کی اسمنگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی انہوں نے کہاکہ اسمگلنگ کی وجہ سے صوبے کی معیشت کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گندم، یوریا، چینی، آٹا کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ بنتی ہے، اسمگلنگ کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہیجس کی وجہ سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختلف جوائنٹ چیک پوسٹوں پر اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایف سی، کسٹم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے موجود ہوں گے۔

خبرنامہ نمبر 1679/2023
زیارت30اپریل: سینئر صوبائی وزیر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات, بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نور محمد خان دمڑ کی قیادت میں کلی کان بنگلہ, کلی سوئی, کلی چھڑی, کلی ڈبونہ, کلی ورچوم اور کلی منہ میں شمولیتی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔جس میں کلی کان بنگلہ, کلی سوئی, کلی چھڑی, اور کلی ڈبونہ سے عبداللہ جان محمد یوسف فتح خان محمد قاسم شراب خان تنویر احمد محمد فاروق محمد عرفان محمد خان مولوی صلاح الدین مطیع اللہ عبدالمناف گل زمان خالد خان خدائے نور نجیب اللہ آپنے خاندانوں سمیت، شاجہان شیر زمان جہانگیر خان اویس خان سیف اللہ محبوب خان راشد خان ثاقب خان ساجد خان اعلاوالدین حاجی اصلاح الدین شراف الدین محمد دی رحیم الدین حاجی شاہ جہان عرفان اللہ عبدالرحیم اللہ داد عبدالکریم جلات خان کلا خان زلا خان سید محمد محمد آصف نے, زیارت کے کلی ورچوم سےملک محمد حسن ملک باز محمد عقیل خان ایمل خان وکیل خان امیر محمد رہیس خام برات خان پ سید نور آقا محمد زمان قدیم خان حاجی تاج محمد کلی ولا خدائے نور زہیر عبدلخالق نے اور زیارت کے اور کلی منہ سے حاجی جلات خان آقا عبداللہ خان عبد الستار عبد الجبار عبد الغفار نے آپنے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمینٹ حاجی نورمحمد خان دومڑ کی قیادت میں اُن کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا سینئر صوبائی وزیر نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش امدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات میں انشاء اللہ ووٹ کی طاقت سے کامیابی حاصل کرینگے انہوں نے کہا کہ ہماری کارکردگی دیکھ کرعوام ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان رہ کر مجھے سکون اور خوشی ملتی ہے میں دن رات عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوں سنئیر صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ضلع زیارت کی ترقی و خوشحالی کیلئے وفاق اور صوبے سے اربوں روپے منظور کرائے اور سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار دیا جس کی وجہ سے ضلع زیارت سے جوق درجوق عوام ہمارے کارروان میں شامل ہورہے ہیں۔
=====
خبرنامہ نمبر 1680/2023
استا محمد۔ ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور کی زیر صدارت ضلعی آفیسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد محمد حسنین ابڑو و تمام ضلعی آفیسران اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی اجلاس میں مون سون کی بارشوں و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ہنگامی منصوبہ بندی کے تحت عمل درآمد کی حکمت عملی اور آفیسران کے درمیان باہمی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات کی گئیں اور انہیں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی صورتحال کو نمٹنے کے لئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر نے ایریگیشن۔بی اینڈ آر اور زراعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ دستیاب مشینری کو الرٹ رکھیں تاکہ بوقت ضرورت ان کو استعمال میں لایا جا سکے مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو بارشوں کے پانی کے راستوں اور میونسپل کمیٹی کے نالوں پر قائم کردہ تجاوزات کو فوری طور پر ہٹائگی کمیٹی آج سے ہی اپنے فرائض سرانجام دے گی جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس میں مون سون کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر استامحمد محمد اعجاز سرور نے کہا کہ عوام کو کسی بھی خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام افسران دلجوئی کے ساتھ اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اپنے فرائض منصبی سے کسی صورت غفلت ہرگز نہ برتیں ان ممکنہ کٹھن حالات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

خبرنامہ نمبر 1681/2023
ڈپٹی کمشنر استا محمد، محمد اعجاز سرور نے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر استامحمد۔محمد حسنین ابڑو کے ہمراہ تحصیل گنداخہ کا تفصیلی دورہ کیا، تحصیلدار اور محکمہ ریونیو کا تمام اسٹاف بھی موجود تھے دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے رورل ہیلتھ سنٹر گنداخہ کی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا-اور واٹر سپلائی اسکیم کے جائزے کے بعد تحصیل آفس گنداخہ کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے میونسپل کمیٹی گنداخہ کے چیئرمین اور دیگر کونسلران کے وفود سے ملاقات کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استامحمد۔ محمد اعجاز سرور نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے ضلعی انتظامیہ عوامی منتخب کونسلران اور چیئرمین کے ساتھ ملکر کام کرے گی تاکہ جن مشکلات کی وجہ سے عوام کو روزمرہ زندگی میں دشواریاں درپیش آ رہی ہیں ان کا فوری ازالہ کیا جاسکے تعلیم صحت آبنوشی سمیت دیگر ضروریات زندگی کو پورا کرنے کے لیے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اب ہم سب کا فرض بنتا ہے کہ ہم ان تمام سہولیات کو عوام کی دہلیز تک پہنچائیں تاکہ عوام ان حکومتی اقدامات سے فائدہ مند ہو سکیں انہوں نے کہا کہ جن شعبوں میں عوام کو مشکلات درپیش ہیں ان کے فوری ازالے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی تکلیف میں کمی واقع ہو سکے صحت کے شعبے میں مزید بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے دوردراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی ناگزیر ہو چکی ہے اس لیے ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز تک فراہم کی جاسکیں آبنوشی کی سہولت میں درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ عوام کو سخت موسمی حالات میں آبنوشی کی فراہمی میں کوئی مشکلات درپیش نہ آئیں اور ہماری بھرپور کوشش ہے کہ عوام کے چیدہ چیدہ مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں

خبرنامہ نمبر 1682/2023
نوشکی.(30اپریل):کمشنر رخشان طارق الرحمٰن بلوچ کا جوائنٹ چیک پوسٹ گلنگور کا دورہ،کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد بلوچ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی زائد شاہوانی کے ہمراہ نوشکی جوائنٹ چیک پوسٹ گلنگور کا دورہ کیا وہاں موجود اہلکاروں نے کمشنر رخشان کو یوریا کھاد چینی،آٹا،گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا، کمشنر رخشان ڈویژن طارق الرحمٰن بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے میں یوریا چینی، آٹا گندم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ہیں اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لایا جائے گا، کیونکہ یوریا، چینی گندم آٹا کی اسمگلنگ سے مصنوعی قلت پیدا ہوتی ہے اور آشیا ضروریہ کی قیمتوں میں فرق اسمگلنگ کی وجہ سے بنتی ہے، کمشنر رخشان نے کہا اسمگلنگ روکنے کے لیے لیویز،، کسٹم، ایف سی قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے نمائندوں پر مشتمل متعدد جوائنٹ چیک پوسٹیں قائم کئے ہیں جہاں اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کاروائی کیا جارہا ہے، حکومت کے ان اقدامات کا مقصد عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ اشیاء ضروریہ کے لئے عام آدمی پریشان نہ ہو،

خبرنامہ نمبر 1683/2023
واشک(30اپریل) محکمہ صحت واشک کے جانب سے ورلڈ ملیریا ڈے کے مناسبت سے ملیریا آگائی مہم کے حوالے سے ڈپٹی ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر محمد یعقوب شاہ میونسپل کمیٹی کے واشک کے چیئرمین مولوی خدا داد کے قیادت میں سلسلے میں اللہ و اکبر چوک واشک سے واک کا اہتمام کیا گیا،واک میں ملیریا سپرینڈنٹ خلیل الرحمٰن لوراجہ۔ بی ار ایس پی کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد انور جمالدینی۔میل آفیسر انڈس ہسپتال حاجی عباس کریم میروانی۔ نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی صدر حاجی محمد اسماعیل ملازئی،ایس ایچ او عبدالفتح عسیی زئی،پی پی ایچ آئی کے غلام قادر میروانی سمیت اساتذہ کرام ڈاکٹرز صاحبان، اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی،واک بی ایچ یو اسپتال میں اختتام پزیر ہوا، واک کے شرکاء سے ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر یعقوب شاہ، ملیریا سپرنٹنڈنٹ خلیل الرحمان لوراجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملیریا سے بچاؤ اور روک تھام کا واحد حل علاج اور احتیاطی تدابیر ہے، ملیریا سے بچاؤ کیلئے سب سے اہم احتیاط صفائی ہے انہوں نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا گندھے پانی کو جمع ہونے سے روکنا۔مچھروں کے کاٹنے سے بچاؤ کیلئے جالی اور دواؤں کے استعمال سے ملیریا سے بچا جا سکتاہے

خبرنامہ نمبر 1684/2023
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہیکہ ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوم مزدور کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے وزیر مواصلات نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے مزدوروں کے حقوق کے لیئے عملی اقدامات کیے ہیں۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے کم از کم اجرت 25 ہزار کر کرے مزدور کے چولہے کو گرم کیا، ہم زرعی محنت کشوں کو بھی نہیں بھولے۔ وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ حکومت نے لیبر پالیسی کے تحت چائلڈ لیبر کے خلاف اقدامات کئے ہیں، ہمارے مزدوروں نے اس ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں محنت کش طبقے کی عزت وقار اور حقوق کا تحفظ کئے بغیرترقی اور خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا،قومی ترقی اورخوشحالی میں محنت کش طبقے کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ صوبائی حکومت اپنے منشور کے مطابق صوبے میں مزدور اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
=======================

خبرنامہ نمبر 1686/2023
گزشتہ دنوں آوارہ کتوں نے ایک کمسن بچے کو کاٹ کر شدیدزخمی کردیاتھا جسکا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات عطاءاللہ بازئی کو آوارہ کتے تلف کرنے کے احکامات جاری کردیے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سینٹری انسپیکٹر منظورلانگو کے زیر نگرانی ڈاگ شوٹر ٹیم نے کتامار مہم شروع کردیا شیخ حاجی گوم روشہر پس شہر شیشہ ڈغار خاردان کوہنگ اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کو زہر دے کر ماراجارہاہے ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی نے کہاکہ قلات کے تمام مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔

=============================
خبرنامہ نمبر 1687/2023
مشیر اطلاعات حکومت بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا ہے کہ ژوب کی تقدیر بدلنا اور علاقے میں ترقی و خوشحالی لانا ہمارا مشن ہے۔عوام کا جوق درجوق ہمارے کاروان میں شامل ہونا اس بات کی علامت ہے کہ ژوب کے عوام اب باشعورہوچکے ہیں اور انہوں نے اپنا فیصلہ ہمارے حق میں سنا دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب میں مختلف مقامات اور ژوب ٹاؤن میں شمولیتی و عوامی تقریبات سے خطاب کے دوران کیا۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ ژوب کے عوام نے ھماری شاندار کارکردگی اور بلا امتیاز خدمت پر اعتماد کا اظہار کیا ھے۔ ژوب میں پہلی بار لوگوں کے سوچ میں یہ تبدیلی دیکھ رھا ھوں کیونکہ تیس سالوں سے عوام کو دھوکے میں رکھا گیا تھا۔ عوام نے ایسے لوگوں کو بری طرح مسترد کردیا ھے۔ھم نے جب سے عوام کے طاقت سے الیکشن جیتا تو کافی مسائل تھے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعا کی کہ ژوب میں پسماندگی ختم کرنے کے لئے ھمیں کام کرنے کی توفیق اور کامیابی عطا فرمائے۔ھمارے مدت میں دو سال کرونا وائرس کی وجہ سے کاموں میں رکاوٹ آیا لیکن رب کا مشکور ھوں کہ مشکل حالات کے باوجود جو کام کئے وہ تیس سالوں میں نہیں ھوئے تھے۔اور ھم نے بلا امتیاز تمام علاقوں اور شہر میں کام کئے۔اسی شاندار کارکردگی اور عوام کے ساتھ خلوص و محبت کے جذبے نے ھمیں مقبولیت کے بام پر پہنچا دیا۔لوگوں کی سیاسی جماعتوں کو چھوڑ کر اتنے بڑے پیمانے پر ھمارے کاروان کو جوائن کرنا اس بات کا ثبوت ھے کہ اب خیلی و زئی امتیازی رویوں اور کمیشن و کرپشن کی سیاست کا خاتمہ ھوچکا ھے۔ژوب اس وقت حقیقی شاھراہ ترقی پر گامزن ھے۔ مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ میرے لئے ژوب کی سرزمین پر رہنے والے تمام تر اقوام اور شہری بھائی ایک جیسے ھیں مجھے ان سب سے اور ژوب کے نوجوانوں سے محبت ھے۔اور یہ کہنا چاہتا ھوں کہ میرے اور عوام کے درمیان اس چٹان کی طرح مضبوط فولادی جذبے کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتا ھے۔ اب ژوب بدل چکا ھے اور ھمارا کاروان بڑی لیڈ سے عوام کا اعتماد حاصل کر چکا ھے۔ مٹھا خان کاکڑ نے عیدالفطر کے بعد مختلف علاقوں سے مختلف قبائلی عمائدین،مشران اور سیاسی جماعتوں کے سرگرم کارکنان کی شمولیت پر انہیں مبارکباد دی ھے۔اور کہا ھے کہ ان شمولیتوں سے ھمارے کاروان خوشحالی کو بھرپور قوت مل چکی ھے۔

خبرنامہ نمبر 1688/2023
صوبائی مشیر اطلاعات حکومت بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے ژوب پریس کلب کے انتخابات میں اختر گل مندوخیل کو صدر جبکہ محمد صادق مندوخیل سنئیر نائب صدر، غفور وطن یار نائب صدر،اسد خان کاکڑ جنرل سیکرٹری،آدم خان کبزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،نیر ندیم جوائنٹ سیکرٹری،رفیق قیصرانی پریس سیکرٹری،زعفران خان رابطہ سیکرٹری اور معین خان کو فنانس سیکرٹری منتخب ھونے پر مبارک دی ھے اور کہاھے کہ امید ھے نومنتخب کابینہ ژوب میں مثبت و تعمیری صحافت کے فروغ اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔
=====