نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرقیادت ڈاکٹرعیسی لیبارٹریزڈیفنس میں ورلڈامیونائزیشن ویک کے حوالہ سے آگاہی واک منعقد

ہینڈآؤٹ
لاہور۔ 29اپریل۔

نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرقیادت ڈاکٹرعیسی لیبارٹریزڈیفنس میں ورلڈامیونائزیشن ویک کے حوالہ سے آگاہی واک منعقد۔ اس موقع پر ڈاکٹرعیسی لیبارٹریز کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے ڈاکٹرعیسی لیبارٹریزمیں مختلف شعبہ جات کادورہ کرکے طبی سہولیات کاجائزہ بھی لیا۔ ڈاکٹرعیسی لیبارٹریز کے ذمہ داران نے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کواس حوالہ سے بریفنگ دی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پر کہا کہ پوری دنیامیں ورلڈ امیونائزیشن ویک منایاجارہاہے۔ ہم اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگواکرہی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔والدین کو اپنے بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگواکر ان کا مستقبل محفوظ بناناچاہئے۔ صحت مندمعاشرہ کیلئے عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرناہوں گی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔