سپیشالئزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ماہر امراض چشم ڈاکٹر تحسین محمود ماجھو کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آفتھالمالوجی تعینات کیا

سپیشالئزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ماہر امراض چشم ڈاکٹر تحسین محمود ماجھو کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی دے کر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف آفتھالمالوجی تعینات کیا ہے۔ ڈاکٹر تحسین محمود ماجھو آنکھوں کے پردے کے ماہر ہیں اورکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ امراض چشم میں بطور سینئر رجسٹرار اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ انسٹیٹیوٹ آف آفتھالمالوجی کے چئیرمین، پروفیسر محمد معین، نے انہیں استقبالیہ مبارک کہتے ہوئے کہا کہ اس تعیناتی کو وہ ڈپارٹمنٹ کیلئے امید افزاء سمجھتے ہیں۔