کوئٹہ میں کن ملکوں کے جہاز اتر نے والے ہیں ؟ نئی حکمت عملی تیار ، ایرپورٹ کی سیکیورٹی بڑھانا ہوگی ؟ وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی حکومت کا کردار کیا ہوگا ؟
================
گورنر بلوچستان کا ایرانی قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کے دوران پاکستان ایران کے باہمی تعلقات، سرحدی تجارت بڑھانے کے نئے امکانات، کوئٹہ ٹو ایران فلائٹ سروس کی بحالی اور ریلوے لائن کی مکمل فعالیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال. پاک ایران سرحد پر چار بارڈر مارکیٹس کے قیام کا نیا منصوبہ معاشی انقلاب کیلئے ایک پیش خیمہ ثابت ہوگا.
کوئٹہ 28 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے جمعہ کے روز پاکستان میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن درویش وند سے ملاقات کی. ملاقات کے دوران پاکستان ایران کے باہمی تعلقات، سرحدی تجارت بڑھانے کے نئے امکانات، کوئٹہ ٹو ایران فلائٹ سروس کی بحالی اور ریلوے لائن کی مکمل فعالیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر چار بارڈر مارکیٹس کے قیام کا نیا منصوبہ معاشی انقلاب کیلئے ایک پیش خیمہ ثابت ہوگا. انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور ہم دونوں برادر ہمسایہ ممالک اور سیستان اور بلوچستان کے خوشگوار باہمی تعلقات کو مزید بلندی تک لے جائیں گے. ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ خوشگوار رہے ہیں خاص طور سے ایرانی صوبہ سیستان اور صوبہ بلوچستان کے عوام کے مابین تاریخی، ثقافتی اور تہذیبی ہم آہنگی دونوں ملکوں اور صوبوں کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں. ہم ایک دوسرے کے ساتھ فعال تعاون کے ذریعہ ایک دوسرے کے مددگار بن سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت کے فروغ کے پیش نظر ہمسایہ ملک ایران کی مارکیٹ تک تاجروں کو رسائی دینے کی غرض سے انہیں آمدورفت اور نقل و عمل کی تمام سہولیات مہیا کرنے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے پاکستان کی تاجر برادری کو درپیش مشکلات سے ایرانی قونصل جنرل کو آگاہ کیا. انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک ایران تک موجود ریلوے لائن کو پوری طرح فعال کرنے اور اس کے مختلف شہروں تک پرواز کی بحالی کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے. گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان انرجی، پیٹرولیم اور تجارت کے شعبوں میں مزید تعلقات بڑھانے کے روشن امکانات موجود ہیں. آخر میں مہمانانِ گرامی کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ ہوا اور ایرانی قونصل جنرل نے گورنر بلوچستان کو صوبہ سیستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی.
===============================
پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز کی کارکردگی لائق تحسین ہے. وفاق کے ایک نمائندے کی حیثیت سے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے مسائل اور ملازمین کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
کوئٹہ 28 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے سی بی اے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز یونین کے وفد نے مرکزی عہدیدار ناصر شاہ اور سینئر نیوز پروڈیوسر میر سلام جوگیزئی کی قیادت میں گورنر ہاوس کوئٹہ میں ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران پی ٹی وی پروگرامز، ملازمین کے مسائل اور ادارے میں بلوچستان سے مستقل کئے جانے والے ملازمین کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پی ٹی وی بولان پر قومی زبانوں پشتو، بلوچی اور براہوی میں بلوچستان کی شاندار اقدار اور روایات کی نمائندگی کو سراہا۔ ایک سوال کے جواب میں گورنر بلوچستان نے وفد کو یقین دلایا کہ وفاق کے نمائندے کی حیثیت سے پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ سینٹر کے مسائل اور ملازمین کو درپیش مشکلات کے پائیدار حل کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔
=========================
خبرنامہ نمبر1653/2023
لسبیلہ28 اپریل:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری کی کوششوں سے بلوچستان میں اقلیت برادری کیلئے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں حکومت بلوچستان نے پی ایس ڈی پی میں ہنگلاج ماتا مندر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے اوراقلیتوں کی فلاح بہبود کیلئے ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمان سیکرٹری برائے اقلیتی امور خلیل جارج نے ضلع لسبیلہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ہنگلاج ماتامندر میں یاتریوں کیلئے رہائشی سہولیات اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کام جاری ہے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ پاکستان خوبصورت ملک اوریہاں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پہلی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعلان کیا تھا قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین خوبصورت ملک ہے اقلیتی برادری اپنے مذہبی تہوار ہم آہنگی اور مکمل مذہبی آزادی سے مناتے ہیں انہوں نے کہا کہ کرتارپور کی طرز پر ہنگلاج ماتا مندر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراوپلانٹ اوردیگرمنصو بوں پر کام جاری ہے اور بلوچستان میں امن کی بدولت اقلیت برادری اپنے مذہبی تہوار آزادانہ مناتے ہیں صوبائی حکومت اقلیتوں کے کوٹے پر بھرپور انداز سے عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور اقلیتوں کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جا رہا ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1654/2023
صحبت پور28اپریل :۔ڈپٹی کمشنر صحبت پور کیپٹن (ر) فیاض علی نے آج واٹر سپلائی سکیم ا±چ کا افتتاح کیا واضح رہے کہ اس اچ واٹر سپلائی اسکیم کے ذریعے صحبت پور تک کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم ہوگا سب سے اہم بات یہ ہے کہ واٹر سپلائی سکیم اچ کے لیے Uch WORDS/Mercy Corps کے تعاون سے اس واٹر سپلائی اسکیم کو سولر سسٹم اور بجلی کے کنکشن کو یقینی بنایا گیا۔۔تقریب میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ صحبت پور کے ایگزیکٹو انجینئر اور کوآرڈینیٹر WORDS/Mercy Corps نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے کہا کہ اس وقت صحبت پور سٹی میں پی ایچ ای کے مختلف فیز کے تالابوں سے عوام کو پینے کے پانی کی سپلائی جاری ہے اچ اسکیم کے ذریعے عوام کو صاف ستھرے پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اور فلٹر شدہ صاف پانی عوام کو میسر ہوگا فلٹریشن پلانٹ پر سولر پینل بھی لگادیا گیا ہے جس سے پورا دن عوام کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی اس عمل سے عوام کو پانی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا صاف پانی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے عوام کو چاہیے کہ وہ پانی کے ضیاع کو روکیں اور اپنی ضروریات کے مطابق پانی حاصل کریں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1655/2023
صحبت پور28اپریل :۔ ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صحبت پور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسران میل فیمیل اور یونیسیف کے نمائندگان سمیت دیگر آفیسران نے اجلاس میں شرکت کی منعقدہ اجلاس میں ایجوکیشن کے حوالے سے تمام درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے جائزہ لیا گیا اجلاس کے موقع پر اساتذہ کی خالی آسامیوں ترقیاتی عمل اور اساتذہ کرام کی غیر حاضری کے حوالے سے بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے کہا کہ ضلع بھر میں تعلیمی عمل کے معیار کو مزید بہتر بنانے کےلیے حکومت اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے صحبت پور میں اسکولوں میں بچوں اور اسکولوں کے مسائل کے حل کےلیے تمام اسکولوں میں عملی طور پر اقدامات کرکے طلباءاور اساتذہ کرام کے مسائل حل کیئے جارہے ہیں بلوچستان سے جہالت کے خاتمے کیلئے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے بھرپور انداز میں کوشش کی جا رہی ہے تعلیمی عمل میں بہتری لانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقبل میں تعلیم کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید کام کئے جائیں گے اساتذہ کرام کو چاہیے کہ وہ سکولوں میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی کیونکہ آنے والی نئی نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے میں اساتذہ کرام کا اہم کردار ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1656/2023
لورالائی 28اپریل :۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی سے لورالائی شہر اور تحصیل میختر کے فلور مل ، آ ٹا چکی ،ڈیلروں اور دکانداروں نے ملاقات کی اور علاقے میں آ ٹا اور چینی کی قلت صوبہ پنجاب سے اسے لانے میں مشکلات کی شکایت کی انہوں نے کہاکہ ان چیزوں کی کمی کی صورت میں قیمتیں بڑھ جاتی ہیں سرکاری کوٹہ 41000 ہزار بوری ماہانہ ہے لیکن کوٹہ پورا نہیں ملتا اس لئے زیادہ انحصار صوبہ پنجاب پر ہوتا ہے جس میں چیک پوسٹوں پر بے سختی کی وجہ سے مشکلات ہوتی ہیں جس سے قیمتیں بڑھ جاتی ہیں اور عوام متاثر ہو تاہے۔اس لئے پنجاب سے آ ٹا چینی اور ضروری خوراکی اشیائ کی ترسیل کو آسان بنایا جائے۔کمشنر لورالائی ڈویڑن محمد گل خلجی نے اس موقع پر کہا کہ تاجر برادری اس مہنگائی میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرے ، حلال کاروبار کرے جس میں برکت ہے اور عزت و حفاظتِ بھی ہے انہوں نے کہاکہ لوکل ڈیلروں سے تعاون کیا جائے گا کیکن سمگلروں اور ذخیرہ اندوزوں سے روایت نہ ہوگی جس کے لئے صوبائی حکومت کی واضح ہدایات ہیں جس پر عمل درآمد ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1657/2023
لورالائی 28اپریل :۔کمشنر لورالائی ڈویژن محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ بہتر ذرائع مواصلات کسی بھی علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کر تی ہے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتی ہے جس کے لئے موجودہ حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے لورالائی ٹو سنجاوی زیر تعمیر سڑک چار اضلاع کا رابطہ بحال کر تاہے اس سے روزانہ 200 سے زائد کوئلہ کے ٹرک گزرتے ہیں سبزی و فروٹ اور مسافر سواری گاڑیاں اس کے علاوہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مذکورہ سڑک کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سوبان سلیم دشتی ،کنٹریکٹر دلاور خان ،کنسلٹنٹ افراسیاب اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اجلاس میں ٹھیکدار نے بتایا کہ لورالائی سنجاوی روڈ پٹھان کوٹ بریج سے لے کر گاو¿ں کے آ خیر تک تقریباً 5 کلومیٹر سڑک پر کام 10 مئی تک شروع کیا جائے گا اور اس کو 15 جولائی تک مکمل کیا جائے گا سپیل 2,3 پر بھی کام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ مکمل روڈ کی تکمیل کا میعاد جون 2024 تک ہے مقررہ مدت میں روڈ کو مکمل کیا جائے گا جتنا بجٹ ریلیز ہوا ہے اس سے زیادہ کام کیا جاچکاہے مزید بھی کام جاری رکھیں گے اور روڈ پی سی ون کے مطابق تعمیر کیا جا رہاہے تاہم اس کی پی سی ون کو ریوائز کیا جارہاہے تاکہ روڈ مضبوط ، بہتر اور دیرپا ہو اور ہیوی وبھاری وزن کو برداشت کیا جاسکے۔کمشنر لورالائی ڈویڑن محمد گل خلجی نے شرکاءسے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبے میں ناقص کارکردگی اور تاخیر کو برداشت نہیں کر یں گے عوام کے مسائل ہمارے سامنے ہیں انھیں مزید مشکلات سے دوچار نہ کیا جائے انہوں نے کہاکہ وسائل کم اور مسائل زیادہ ہیں اس لئے پہلے اشد ضروری اور اجتماعی منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ کسی بھی سرکاری کام میں بھتہ خوری اور رکاوٹ کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی کمشنر نے ڈپٹی کمشنر لورالائی کو روڈ کنارے محکمہ پی ایچ ای اور زمینداروں کے پائپ لائن، زمین اور دیگر حوالے سے ٹھیکدار سے تعاون کرنے کی ہدایت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1658/2023
کوئٹہ28اپریل:۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ نے کہاکہ پولیو کا خاتمہ قریب ہے لہذا اس سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی سے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی باآسانی رسائی اور ہائی رسک علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نظام ، تمام ضروری انتظامات کرانے اور مہم کی کامیابی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل بھی طے کیے جارہے ہیں تاکہ پولیو کے خاتمے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے بخوبی نمٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15مئی 2023ءسے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور سے متعلق ڈی پیک کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوئٹہ خلیل مراد، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ،ڈیلیو ایچ او ،نیشنل پروگرام اور سی ایم اوز دیگر متعلقہ اداروں کے افسران اور نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے مزید کہاکہ موجودہ حالات میں پولیو کے خاتمے کے لیے نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان پر ہرصورت عملدرآمد کرانے کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم ضلع میں پولیو وائرس کے تدارک اٹھائے گئے اقدامات کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم موجودہ اہداف کاحصول بہترین حکمت عملی کے ذریعے کرنا ہے۔کسی بھی علاقے میں وائرس کا جلد از جلد سراغ لگاکراس کے خاتمے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم کے دوران ٹیموں کے شیڈول اور طریقہ کار میں بہتری لائی جائے تاکہ تمام بچوں تک حفاظتی قطروں بآسانی پہنچائی جاسکے۔انہوں نے کہاکہ پولیو مہم کی کامیابی اور بہتری کے لیے پولیو مرض کے خاتمے کے لیے تمام کمیونیکشن ٹولز کو سرگرمیاں کے لیے استعمال میں لیاجائے۔ اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہی، ویکسین کی افادیت اور خدشات کو دور کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے اور قطرے نہ پلوانے والے والدین کی وجوہات جان کر انہیں فوری حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اپنے ملک صوبے اور معاشرے سے پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔معاشرے کی تمام اکائیوں کی زمہ داری ہے کہ وہ پولیو مہم میں تمام بچوں تک حفاظتی قطروں کی رسائی کو ممکن بنائیں۔اجلاس میں 15مئی سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر 1659/2023
کوئٹہ 28اپریل :۔ٹریفک پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ محدود وسائل اور نفری کے باوجود کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ رمضان المبارک اور پھر عید الفطر کی خریداری کے رش کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ڈی ا?ئی جی کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر میہسر اور ایس ایس پی ٹریفک بہرام خان مندوخیل کی ہدایت پر عارضی طور پر پی اے ایس ا?ئیز کو بھی تعینات کیا گیا جبکہ رمضان کے دوران افطار سے قبل مختلف پوائنٹس پر ٹریفک کا عملہ تندہی اور محنت سے فرائض انجام دیتا رہا جس کے باعث ٹریفک روانی برقرار رہی۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پر بعض عناصر کی جانب سے سستی شہرت کے حصول کیلئے کوئٹہ ٹریفک پولیس پر من گھڑت الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں جا بجا ریڑھی بان کھڑے ہوتے ہیں ٹریفک پولیس اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے انہیں ہٹا دیتی ہے لیکن تجاوزات اور ریڑھی بانوں کیخلاف کارروائی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ذمہ داری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ہی ٹریفک روانی بہتر بنائی جا سکتی ہے ٹریفک پولیس نے رمضان المبارک کے دوران 6000سے زائد گاڑیوں رکشوں اور موٹر سائیکلوں کے چالان کئے جبکہ711کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی گئی۔ترجمان نے واضح کیا کہ سزا جزا کے عمل کے باوجود ٹریفک کی بہتری کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا خاص طور پر وسطی علاقوں میں تاجربرادری کو احساس ذمہ داری کرتے ہوئے اپنی گاڑیاں موٹر سائیکلیں پارکنگ پلازہ میں کھڑی کرنی چاہئیں جبکہ تھڑوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کیا جائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
پسنی 28اپریل:۔ڈی ایس پی رضوان ریاض طویل علالت کے بعد آج انتقال کر گئے جوکہیں مہینوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم سابق ضلعی آفیسر تعلیم ریاض احمد بلوچ کے بڑے بیٹے محمد حیات برق اور ماسٹر آغا محمد ابراھیم کے بھتیجے ، بینک الحبیب کے مینجر عمران ریاض کے بڑے بھائی پسنی فش ہاربر اتھارٹی کے ڈائریکٹر عبدالرب ،عزیر پیر بخش ایڈیشنل سیشن جج عبدالقادر ،عبدالباقی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن گوادر آفس کے عبدالحیفظ، ڈی ایس پی گوادر چاکر خان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن گوادر وہاب اسحاق بلوچ کے کزن تھے نماز جنازہ بعد از نماز جعمہ 4بجے انکے آبائی علاقہ پسنی میں ہوگی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
کوئٹہ28اپریل :۔ بورڈ آف ریو نیو بلوچستان اور فیڈرل بورڈ آف ریو ینو کے مابین معلومات کے تبادلے کیلئے حکومت بلوچستان کی منظوری کے بعد مورخہ 28.04.2023کو معاہدے پر دستخط کی ایک سادہ پر وکار تقریب سول سیکرٹریٹ بلوچستان میں منعقد ہوئی ۔تقریب میں فیڈرل بورڈ آف ریو ینو کی جانب سے عبد الماجد یوسفانی ،ممبر آئی ٹی اور بورڈ آف ریو ینو کی جانب سے روشن شیخ ،سنیئر ممبر بورڈ آف ریو نیو نے شرکت کی ۔معلومات کے تبادلے کے مجو زہ ایم اویو MOUٹیکس دہندہ کی نساندہی اور ریو نیو وصولی کی مد میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا ۔معلومات کے تبادلے کا مذکورہ معا ہد ہ 28.04.2023سے قابل قابل عمل ہوگا جس کی وجہ سے حکومت بلو چستان کو ریو نیو ٹیکس وصولی کی مد میں بہتری آئے گی ۔ اس مو قع پر اظہار خیال کرتے ہوئے روشن علی شیخ سنیئر ممبر بورڈ آف ریو نیو بلو چستان نے کہا کہ بورڈ آف ریو نیو روز اول سے حکومت بلوچستان کی ٹیکس آمدن میں اضافے کیلئے اقدامات کررہا ہے جس کی واضح مثال مو جود معا ہدہ ہے اس معا ہدے کی روسے ایسے ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی نشا دہی ہوگی جو اپنی آمد ن کو زرعی آمدن ظاہر کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کو فراہم کئے جانے والی معلومات سے نئے ٹیکس دہندہ کی نشاندہی ہوگی جس سے وفاقی او رصوبائی حکومتوں کی ٹیکس آمدن میں اضافہ ہوگا ۔
=============================
وزیراعلٰی بلوچستان اور چیف سیکرٹری کی کوششوں سے بلوچستان میں اقلیت برادری کیلئے 30 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام جاری ہیں
حکومت بلوچستان نےپی ایس ڈی پی میں ہنگلاج ماتا مندر کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کی منظوری دی ہے
اقلیتوں کی فلاح بہبود کیلئے ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے
پندرہ کروڑ روپے کی لاگت سے ہنگلاج ماتامندر میں یاتریوں کیلئے رہائشی سہولیات اویسی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کام جاری ہے
پاکستان خوبصورت ملک اوریہاں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے
قیام پاکستان کے بعد بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے پہلی تقریر میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا اعلان کیا تھا
قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں پاکستان اقلیتوں کیلئے محفوظ ترین خوبصورت ملک ہے
آقلیت برادری اپنے مذہبی تہوار ہم آہنگی اور مکمل مذہبی آزادی سے مناتے ہیں
کرتارہور کی طرز پر ہنگلاج ماتا مندر میں جدید ٹیکنالوجی سے آراوپلانٹ اوردیگرمنصو بوں پر کام جاری ہے
بلوچستان میں امن کی بدولت اقلیت برادری اپنے مذہبی تہوار آزادانہ مناتے ہیں
صوبائی وزیراقلیتی امورخلیل جارج کی میڈیا بریفنگ
===========================
خبر نامہ نمبر1648/2023
نصیرآباد27اپریل:۔کمشنر صحبت پور فیاض علی نے تحصیل حیردین آفس کا اچانک دورہ کیا انہوں نے ریونیو ریکارڈ جمع بندی اور اسٹاف کی حاضری رجسٹرڈ کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تحصیل آفس کی بلڈنگ کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیاض علی نے متعلقہ سٹاف کو ہدایات دی کہ آفس ریکارڈز کو بالترتیب کیا جائے اور جمعہ بندی اور دیگر امور پر خصوصی توجہ دیں تمام اسٹاف آفس میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں اور عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے غیر حاضری پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا بعد ازاں ڈپٹی کمشنر فیاض علی نے اوچ کینال کا بھی دورہ کیا انہوں نے کینال کی صفائی کا بھی جائزہ لیا متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کینال کی بھل صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ متوقع بارشوں کے سبب ہنگامی حالات رونما نہ ہو سکیں کینال میں پانی کی رکاوٹوں کو ہٹایا جائے تاکہ پانی اپنی روانی کے ساتھ جاری رہے انہوں نے کہا کہ کینال کی پشتوں کو بھی مضبوط کرنے کے ٹھوس حکمت عملی کے تحت کام کیا جائے جن جگہوں پر کینال کی کمزوری عیاں ہو ان جگہوں پر اقدامات کئے جائیں اور بھاری مشینری کے ساتھ کینال کی پشتوں پر مزید مٹی ڈال کر اسے مضبوط بنایا جائے۔
خبر نامہ نمبر1649/2023
کوئٹہ 27اپریل:وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو ٹ نے سینئر جرنلسٹ سلیم شاہد کے بھائی ضیاء فاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے وزیر داخلہ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے
خبر نامہ نمبر1650/2023
کوئٹہ 27اپریل:۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے خضدار میں سی ٹی ڈی کے انسپکٹر شربتِ خان پر بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے اور دھماکہ میں انسپکٹر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین اور میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ آج بلوچستان میں امن انہی شہداء کی وجہ سے ہیں جہنوں پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں وزیر مواصلات نے دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
خبر نامہ نمبر1651/2023
کوئٹہ 27اپریل:۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے سینئر جرنلسٹ اور ڈان نیوز کوٹۂ کے بیورو چیف سلیم شاہد کے بھائی ضیاء فاروق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے سردار عبدالرحمن کھیتران نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.
خبر نامہ نمبر1652/2023
کوئٹہ 27اپریل:۔محکمہ ثقافت،سیاحت و آرکائیوکے ایک اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے افتخار علی ولد محمد موسیٰ کو ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم بلو چستان میں خالی آسامی پر فوری طور پر آرکیالوجسٹ کمیسٹ (B-16)تعینات کردیا گیا ہے
============
پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں برتنے والی غفلت اور کوتاہی کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے تحفظات اور خدشات میں سامنے آرہے ہیں. بدقسمتی سے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر کمزوری رہی ہے. شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی.
کوئٹہ 27 اپریل : گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ پورے بلوچستان بالخصوص کوئٹہ شہر میں حالیہ مردم شماری اور خانہ شماری میں برتنے والی غفلت اور کوتاہی کے حوالے سے مختلف سیاسی پارٹیوں کے تحفظات اور خدشات میں سامنے آ رہے ہیں. بدقسمتی سے جائزہ لینے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ حکومتی اور عوامی دونوں سطحوں پر کمزوری رہی ہے. لہٰذا قومی مفاد کے تناظر میں ہمیں بلاامتياز سننے، سمجھنے اور ان کا فوری حل ڈھونڈنے کی ضرورت ہے. گورنر بلوچستان نے آئینی اور قانونی تقاضوں کے مطابق تمام شہریوں کا درست اندراج کو یقینی بنانے اور عوام کی جانب سے اٹھائی گئیں شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ بی این پی مینگل کے مرکزی رہنماء غلام نبی مری کی قیادت میں آل پارٹیز کے نمائندوں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر کمیشنر مردم شماری نور محمد پرکانی اور ڈی سی کوئٹہ شہک بلوچ بھی موجود تھے. وفد میں پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، نیشنل پارٹی. بلوچستان نیشنل پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحدت المسلمین، جماعت اہلحدیث پاکستان، اور بلوچستان عوامی پارٹی کے نمائندے موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ مردم شماری اور خانہ شماری زمینی حقائق معلوم کرنے اور درست منصوبہ بندی کو یقینی بنانے کیلئے ہوتی ہیں. اس کے علاوہ درست مردم شماری اور خانہ شماری سے قلیل مدت اور طویل المدت منصوبہ بندی کرنے میں آسانی رہتی ہے. انہوں نے کمیشنر مردم شماری پر زور دیا کہ تمام شہریوں کے درست اندراج کو یقینی بنانے اور سیاسی پارٹیوں کے تحفظات کو دور کرنے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں. گورنر بلوچستان نے واضح کر دیا کہ حالیہ مردم شماری میں نظرانداز حلقوں اور اندراج سے رہ جانے والے گھرانوں پر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے سامنے آنے والے خدشات اور تحفظات کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام تک پہنچا کر مقرر کردہ تاریخ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے.
========
خبرنامہ نمبر1628/2023
کوئٹہ۔ 27 اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع لسبیلہ ہنگول نیشنل پارک میں واقع تاریخی ہنگلاج ماتا مندر کی سالانہ مذہبی رسومات اور تقریبات کے آغاز کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہنگلاج ماتا جسے ہنگلاج دیوی ہنگلا دیوی اور نانی مندر بھی کہا جاتا ہے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اور ہنگول نیشنل پارک کے وسط میں واقع ہندو مذہب کا ایک تاریخی مقام ہے انہوں نے کہا کہ پچھلی تین دہائیوں میں اس جگہ نے بڑھتی ہوئی مقبولیت حاصل کی ہے اور یہ پاکستان کی ہندو برادری کے لیے ایک متحد مذہبی مقام کی حیثیت اختیار کر چکا ہے ہنگلاج یاترا پاکستان میں ہندوو¿ں کی سب سے بڑی یاترا ہے جس میں بہت بڑی تعداد میں یاتری شمولیت کرتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت بلوچستان ملک بھر اور بیرون ملک سے آنے والے تمام یاتریوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی اور 28 اپریل سے شروع ہونے والے اس تین روزہ مذہبی تہوار کے آغاز پر مقامی انتظامیہ اور حکومت بلوچستان کا مکمل تعاون یاتریوں کو حاصل رہے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے یاتریوں کی سہولت اور سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے علاقے میں کئی ایک ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں جن میں سڑک کی تعمیر پانی اور رہائشی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام اقلیتوں کو یکساں حقوق کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور ہمارے صوبے میں بسنے والے تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے صوبائی حکومت نے ہنگلاج ماتا مندر کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کرنے سے متعلق ترقیاتی منصوبے کیلئے اضافی فنڈز کا اجراءبھی کیا ہے اور صوبائی حکومت اس اہم مقام کی صوبے میں مذہبی سیاحت کے فروغ سے متعلق اہمیت کو سمجھتی ہے وزیر اعلیٰ نے تاریخی ھنگلاج ماتا مندر میلہ کی بھرپور کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو تمام ہندو یاتریوں کے ساتھ مکمل تعاون کرنے اور سکیورٹی اداروں کو یاتریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1629/2023
کوئٹہ 27 اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری اسپتالوں کو مونکی پوکس کے ممکنہ پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا ہے وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتالوں میں خواتین اور مردوں کے لئے 5 تا 10 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم کیے جائیں جس کے بعد بی ایم سی اسپتال سول اسپتال مفتی محمود اسپتال بینظیر اسپتال شیخ زید اسپتال اور فاطمہ جناح اسپتال کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ تمام ضلعی اسپتالوں میں بھی آئسولیشن وارڈز کا قیام عمل میں لایا جائے اورمونکی پوکس وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اور ایس او پی تیار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت تمام اسپتالوں کو ہائی جین سمیت دیگر ضروری سہولیات و آلات فراہم کرے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1630/2023
کوئٹہ 27 اپریل:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے روزنامہ ڈان کوئٹہ کے بیورو چیف سلیم شاہد کے چھوٹے بھائی بلوچستان ہاو¿س کے سابق سپریٹینڈنٹ ضیاءفاروق کے انتقال پر دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1631/2023
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیائ اللہ لانگونےخضدار میں انسپکٹر شربتِ خان پر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیر داخلہ نے شہید انسپکٹر کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی انہوں نے کہا کہ میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ وزیر داخلہ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی اور عوام کے تعاون سے ہر چلینج پر قابو پائیں گے وزیر داخلہ کی دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1632/2023
گوادر 27 اپریل :۔ رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے 6 کروڑ 98 لاکھ روپے کی لاگت سے ضلع گوادر کے مختلف علاقوں میں چھ نئی لائبریریاں تعمیر کیے جارہے ہیں ان کے لیے ٹینڈر طلب کیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ دنوں دورہ گوادر کے موقع پر مختلف لوگوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں کوالٹی ایجوکیشن اور اور غیر نصابی سرگرمیوں سمیت کتب خانے کے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنز،پانواں،پشکان، ،جیوزگوادر،ڈھور،کلدان اور پسنی میں جدید بنیادی سہولتوں سے آراستہ لائبریریاں تعمیر کی جائے گی جو تعلیم کی ترقی میں ایک اہم پیشرفت ہوگی رکن ان کہنا تھا کہ میرے ایم پی اے فنڈزسے ضلع گوادر میں چھ نئی لائبریاں تعمیر کرنے کے لیئے ٹینڈر جاری کردیئے گئے ہیں جو ضلع گوادر کے مختلف علاقے جن میں گنز ،پانوان ،پیشکان ،جیوز گوادر،ڈھور‘کلدان اور پسنی شامل ہیں جہاں جدید بنیادی سہولتوں سے آراستہ ہونگیں لائبریری تعمیر کی جائینگی واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کی فنڈزسے ضلع میں لائبریریاں تعمیر کی گئیں نئے لائبریاں تعمیر ہونے کے بعد ضلع گوادر میں تعلیم کے شعبے میں خاطرخواہ تبدیلیاں آجائینگی اور لائبریاں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار اداکرے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1633/2023
کوئٹہ 27اپریل :۔انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر مسافروں کے تحفظ اور آرام دہ سفر کو یقینی بنایا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے عید الفطر کے موقع پر پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز اور عملہ کی جانب سے زائد کرایہ کی مد میں وصول کیے جانے والے 44لاکھ روپے سے زائد رقم مسافروں کو واپس دلوائی۔اس کے علاوہ موٹرویز اور ہائی ویز پر اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی۔مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی 3,835پبلک سروس گاڑیوں جبکہ اوورلوڈنگ کرنیوالی 9,371گاڑیوں کو11ملین سے زائد جرما نے عائدکئے گئے۔ انسپکٹر جنرل سلطان علی خواجہ نے کہا ہے کہ موٹرویز اور ہائی ویز پر سفر کرنیوالے مسافروں کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ اسی ضمن میں عید الفطر کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے قومی شاہراو¿ں پر مخصوص پوائنٹس پر اضافی نفری، اسپیشل اسکواڈ تعینات کئے گئے تھے۔اس کے ساتھ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران کی طرف سے تمام مین ٹول پلازوں پرمسافروں کی شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کئے گئے اقدامات اور یکساں قانون کے نفاذ میں اہم کر دار ادا کیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1634/2023
کوئٹہ27 اپریل:۔ محکمہ صحت حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مراسلے میں مونکی پوکس کے ممکنہ پھیلاو¿ کے تناظر مونکی پوکس پھیلنے کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے بلوچستان کے تمام داخلی راستوں پوائنٹس آف انٹریز (POE) پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا جس کے بعد 17 اپریل 2023 کو سعودی عرب سے اسلام آباد جانے والے ایک مریض میں پہلے کیس کی تصدیق پمز اسلام آباد میں ہوئی اور متعلقہ ٹیم کے ذریعہ ایک مشتبہ مونکی پوکس کیس کی نشاندہی کی گئی جو کوئٹہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بلوچستان میں پی او ای کے لیے دبئی سے بین الاقوامی پرواز سے سفر کر رہے ہیں جس کے بعد مندرجہ بالا تناظر میں گزارش کی گئی ہے کہ بلوچستان میں درج ذیل PoEs کو ہائی الرٹ جاری کریں تاکہ تمام مشتبہ کیسز کا پتہ لگانے کے لیے ادارے چوکس رہیں . )پاکستان میں داخل ہونا):1۔کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ،2´۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور بندرگاہ،3۔ تربت انٹرنیشنل ایئرپورٹ،4۔ تفتان انٹرنیشنل بارڈر،اور چمن انٹرنیشنل بارڈر مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کے لیے متعلقہ ادارے کے تعاون اور فوری ردعمل کو بہت سراہا جائے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1635/2023
کوئٹہ 27اپریل :۔ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق اے آئی جی آپریشن سی پی او کوئٹہ محمد معروف مسود صفدر کوبغر ض سینئر مینجمنٹ کورس سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت، تعیناتی کے منتظر عبدالحق عمرانی کو اے آئی جی آپریشن سی پی او کوئٹہ ، تعیناتی کے منتظر ڈاکٹر محمد سمیع ملک کو اے آئی جی جنرل سی پی او کوئٹہ ، ایس پی کچھی محمود احمد نوتیزئی کو سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جبکہ تعیناتی کے منتظر محمد عیسی جان رند کو ایس پی کچھی تعینات کر دیا گیا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1636/2023
کوئٹہ 27اپریل :۔ سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق سینٹرل پولیس آفس میں تعیناتی کے منتظر صاحبزادہ بلال عمر کو ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن بلوچستان کوئٹہ ، اے آئی جی جنرل سی پی او کوئٹہ ایا ز احمد بلوچ کو ڈی آئی جی کرائمزبرانچ بلوچستان کوئٹہ اور ڈی آئی جی کرائمز برانچ بلوچستان وزیر خان ناصر کو بغرض سینئر مینجمنٹ کورس جانے کیلئے سینٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1637/2023
زیارت 27اپریل:۔ڈپٹی کمشنر زیارت شبیر احمد بادینی نے الحجرہ اسکول زیارت میں جاری فیڈرل کے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانی سینٹر کا دورہ کیا طلباءسے سوالات بھی کیے ڈپٹی کمشنر نے امتحان خوبصورت ماحول اور سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس کو سراہا بھی،ڈپٹی کمشنرزیارت شبیر احمد بادینی نے الحجرہ اسکول ایک مشہور ادارہ ہے اور اس اسکول کے طلباءنقل کے بغیر بڑے اداروں میں پہنچے ہیں کہا کہ ضلع زیارت میں معیادی تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں تعلیم سے ہی ہم ملک اور قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جو طلباءمحنت سے پاس ہوں گے ان کا مستقبل روشن ہوگا ہماری کوشش ہے کہ ہم طلباءکو ایک پرسکون ماحول کے ساتھ ان کو تعلیم کے حوالے سے تمام سہولیات فراہم کرسکے اس سلسلے میں حکومت اپنے دستیاب وسائل میں رہتے ہوئے تعلیم کے فروغ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گی انہوں نے کہا نوجوانوں سے ہماری بہت سے امیدیں وابستہ ہے نوجوان مستقبل کے معیار ہے آگے انہوں نے ہی ہمارے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں اور اپنا وقت ضائع نہ کریں ہم نوجوانوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کریں گے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1638/2023
قلات27اپریل :۔ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی نے کہا ہے کہ کتب خانے علم و فکر اور تعلیم و تعلم کا مظہرہیں۔ کسی بھی قوم کو کسی بھی میدان میں عملی تجربات سے قبل نظریات اور اصول چاہئیں جن کی حفاظت و ترویج گاہیں۔ لائبریریاں ہیں ،جن کی اہمیت و افادیت کو مہذب قوموں نے ہر دور میں تسلیم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات میں قائم پبلک لائبریری کے دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے لائبریری میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور طلباءو انتظامیہ کے شکایات سنے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ قلات میں موجود لائبریری کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر منیر احمد درانی نے کہاکہ اہل علم کسی ملک میں پائی جانے والی لائبریرز کو اس ملک کی ثقافتی ، تعلیمی اور صنعتی ترقی کا نہ صرف پیمانہ بلکہ قومی ورثہ قرار دیتے ہیں۔ اگر کسی ملک کی ترقی کا جائزہ لینا ہو تو وہاں پر موجود تعلیمی اداروں کو دیکھا جائے اور تعلیمی اداروں کی ترقی کاجائزہ لیناہوتو وہاں پر موجودلائبریرز کودیکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں لائبریریز آباد ہوں گی وہاں تعلیمی ادارے بھی اسی قدر تعلیم و تحقیق میں فعال ہوں گے۔ جس کا لازمی نتیجہ ملک کی معاشی و معاشرتی ترقی اور عوام کی خوشحالی ہے۔ تاریخ بھی ا±نہی قوموں کا احترام کرتی ہے جو اپنے عِلمی سرمائے کی حِفاظت کرنا جانتی ہیں۔ مہنگائی کے اِس دور میں نئی کتابیں خریدنا مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا ہے اس لئے ذاتی لائبریری بنانا بھی ناممکن ہوتا جا رہا ہے تو اس اعتبار سے بھی لائبریریزکی اہمیت کہیں بڑھ جاتی ہے، انہوں نے سخت سردی کے موسم کی وجہ سے لائبریری کے لیے روم ہیٹرز کی فراہمی کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر نے پبلک لائبریری کے دیگر مسائل جیسے گیٹ کی تنصیب، سولر سسٹم اور نئے لیپ ٹاپس کی فراہمی اور نئی کتب کی خریداری اور نئے الماریوں کی فراہمی کیلیے بھی اقدامات کا یقین دلایا۔انہوں نے کہاکہ کتب خانوں کی بدولت انسان بیک وقت ایک موضوع پر ہر قسم کے خیالات سے استفادہ کر سکتا ہے۔ تجزیے، تحقیق، رائے اور بھی بہت سے ذریعے ہیں۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1639/2023
کراچی27اپریل :۔جیکب آباد واقعہ پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور آئی جی بلوچستان کی ذیر صدارت سی پی او میں اجلاس کا انعقاد۔ایس ایس پیز جیکب آباد اور نصیرآباد نے واقعہ پر پوائنٹ ٹو پوائنٹ بریفنگ دی اور چند ضروری سفارشات پیش کیں بعداذاں ڈی آئی جیز لاڑکانہ اور نصیرآباد نے بھی اجلاس کو دوران بریفنگ بتایا کہ جاکھرانی گروپ سے وابستہ ڈکیت گروہ کے 12 کارندوں کو مختلف مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو اسوقت جیلوں میں قید ہیں۔آئی جی سندھ نے کہا کہ شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، ڈی آئی جی لاڑکانہ تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر وقوعے میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔انہوں نے ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی کو پولیس کے لیئے وہیکلز کی فراہمی کے اقدامات کریں جبکہ اے آئی جی لاجسٹکس کو ہدایات دیں کہ ڈاکوو¿ں کے خلاف جاری آپریشن میں متعلقہ پولیس کو درکار آرمز اینڈ ایمونیشن کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں۔علاوہ اذیں انہوں اے آئی جی آپریشنز سندھ کو آرآرایف کی ایک پلاٹون کی فراہمی کے لیئے بھی احکامات دیتے ہوئے ایس ایس پی جیکب آباد سے کہا کہ واقعہ میں ملوث ڈاکوو¿ں کی ہیڈ منی کے لیئے اے آئی جی آپریشنز کو باقاعدہ مکتوب ارسال کیا جائے۔آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فرائض کے دوران شہادت کا یہ بہت بڑا واقعہ ہے اور اس واقعہ میں ملوث ڈکیت گروہوں کے خلاف سندھ اور بلوچستان پولیس کو جوائنٹ آپریشن کرنا ہوگا اور دونوں ہی صوبوں کی پولیس کو لیڈ رول ادا کرنا ہوگا?۔ان کا کہنا تھا کہ ڈاکوو¿ں کے خلاف آپریشن کو طویل مدتی حکمت عملی بناکر اسوقت تک پولیس کو سرگرم عمل رہنا ہوگا جب تک ڈاکوو¿ں کا مکمل صفایا نہ ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر ڈاکوو¿ں کے گروہوں اور انکے سرغنہ کا قلع قمع کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وسائل ہم فراہم کرینگے اور انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کے تحت جملہ کاروائیوں کو کامیاب بنائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن،ڈی آئی جیز ٹی اینڈ ٹی،آئی ٹی/ہیڈ کوارٹرز سندھ، ڈائریکٹر آئی بی،اے آئی جیز آپریشنز، ایڈمن نے براہ راست جبکہ ڈی آئی جیز لاڑکانہ،نصیرآباد،ایس پیز اوستہ محمد نے ذریعہ ویڈیولنک شرکت کی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1640/2023
سبی 27اپریل :۔ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سبی علی شاہ عباسی کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول ٹیم گرانفروشوں کے خلاف مسلسل کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے آج بدھ کے روز بھی بازار کا معائنہ کیا اور گراں فروشی کے مرتکب دکانداروں ،مرغی اور بڑے گوشت قصابوں کو جرمانہ کیا اور سختی سے تنبیہ کی گئی کہ وہ گراں فروشی سے اجتناب کریںبصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ چیکنگ کا یہ عمل مسلسل جاری رہے گا۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
خبرنامہ نمبر1641/2023
زیارت27اپریل :۔ سنیئر صوبائی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ کی قیادت میں مختلف علاقوں سے پارٹی کا شامل ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ضلع زیارت تحصیل سنجاوی یونین کونسل چوتیر کلی منڈو کڑہ سے ملا حاجی کوتان آقا محمد یعقوب محمد ایوب فاضل حق ضیاالحق محمد عرفان نیاز الحق حاجی اللہ نور آغاعبدالصمد سید نورعبدالواحد نیاز گل محمد قاسم خیر محمد جان گل عید گل محمد سلیمان محمد صدیق حاجی نورمحمد محمد اسماعیل منظور احمد حاجی آغا محمد منظر احمد خان ترین جاوید احمد خان نزیر احمد خان بشیر احمد خان فضل الرحمان عید گل انار گل عین الدین پار الدین خیر الدین عمران خان حمید اللہ محمد اسلام محمد خان غلام محمد ظفر اللہ عبدلخالق حاجی فتح محمد آقا آمین اللہ رحمت اللہ نصیب اللہ حاجی فیض اللہ عنایت اللہ کلیم اللہ نعیم اللہ حیات اللہ سمین اللہ انعام اللہ زین الدین اور باز گل نے اپنے خاندانوں سمیت مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستفعی ہوکر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب کے قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اسی طرح سنجاوی یونین کونسل کاڑہ کلی بٹّے تیر سے ایک اور گرینڈ شمولتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں عقل شاہ بلوث خان کلیم اللہ قسمت اللہ اکرام اللہ محمد شاہد عرزو محمد نوراحمد وزیر محمد بابو زئی صلاح الدین عبدلمنان فتح محمد صدو خان حاجی سلیمان محمد قسیم سعد اللہ نجیب اللہ منظور اللہ شاہ محمد زہن الدین غلا محمد شیر محمد دولت خان محمد ظاہر مغفور اللہ جہانگیر خان منظور احمد بابو زئی احضرت اللہ محمد اسلام حاجی تاج محمد سینگین خان انعام اللہ میاں خان عظیم خان سیف الدین سمش اللہ عبدالرحمان میرزا خان عمر گل حیات خان نعیم خان محمد احسن ثناءاللہ میر احسن زہین اللہ آپنے خاندانوں سمت جمیعت ف سے مستفعی ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ کے قیادت میں بی اے پی اور ا±ن کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا۔علاوہ ازیں سنجاوی یونین کونسل چوتیر میں ایک اور بڑا گرینڈ شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا جس میںیعقوب سید گل سید محمد صدیق خیر محمد صالح محمد محمد عثمان آمین اللہ فیض اللہ رحمت اللہ بلال عظیم اورنگزیب جانزیب حضرت نور خدائے نور گلاف نور لعل محمد خالقدادعلی خان محمد ضیاءجمال الدین ابراھیم جان فاضل خان زین اللہ شاہ ولی آمین جان عجب خان محمد اکبر عین الدین امیر احمزاشیر محمد آمان اللہ محمد امین حضرت علی ہدایت اللّٰہ نثار ا حمد محمد بشیر نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کراپنے خاندانوں سمیت سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دومڑ صاحب کے قیادت میں ا±ن کے کاروان میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ صاحب نے نئے شامل ہونے والوں کوخوش امدید کہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا اور نئے شامل ہونے والوں کو یقین دلایا کہ انہیں عوامی مشکلات اور مسائل کا مکمل ادارک ہے جنہیں حل کرنے کیلئے وہ کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ عوامی مسائل کے حل اور انکے لیے اسانیاں پیدا کرنے کیلیے ہر فورم پر موثر اواز اٹھاتے رہینگے۔ شمولیتی پرگراموں کے اخر میں نئے شامل ہونے والوں نے سینئر صوبائی وزیر کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
پریس ریلیز
مستونگ 27اپریل :۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر مستونگ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی کاشہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے مختلف او پی ڈیز، وارڈز اور دیگر شعبوں کا تفصیلی دورہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کے پبلک ریلیشن آفیسر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرشید محمد شہی ڈی ایچ او مستونگ نے ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر سعید احمد میروانی کیساتھ مل کر ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی دورہ کیا اور بائیو میٹرک پے ملازمین کی حاضریاں بھی چیک کیں۔بعدازاں ڈی ایچ او نے ہسپتال کے سی ای او کیساتھ انکے آفس میں ملاقات کی، ضلع مستونگ میں صحت کے حوالے سے دی جانیوالی سہولیات پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ صحت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، جسکا تعلق براہ راست انسانی زندگی سے ہیں، عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہیں اور یہ ہماری زمہ داری بھی ہیں،صحت کے شعبے میں غفلت کا مظاہرہ کرنا ناقابل برداشت ہیں۔ ضلعی شعبہ صحت اور شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال، ضلع مستونگ میں عوام کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہیں اور مستقبل میں بھی مل جل کر ضلع کی عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کرنے کی حتی الوسع کوشش کیں جائے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿
==============
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نوشکی ژوب اور دیگر علاقوں میں موسمی پرندوں کے شکار کا سختی سے نوٹس
۔وزیراعلئ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت
۔محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ شکار کی روک تھام کے لیۓ موثر اقدامات یقینی بنائیں۔وزیراعلئ
۔معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی فعل اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے۔وزیراعلئ
۔جنگلات و نباتات قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی زمہ داری ہے ۔وزیراعلئ
۔ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیراعلئ
۔اگر ہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعلئ
========
28ماچ 2023
دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلے کا اغاز ہوگیا
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے روشنی میں میلے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ہنگلاج مندر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے لیۓ ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے ملک بھر سے مذہبی رسومات کی ادایئگی کے لیے ہنگلاج مندرآنے والے ہندو یاتریوں کے لیے سی پیک روٹ پر واقعہ کوسٹل ہائے پر تین مقامات پر رابط کاری مراکز قائم کیۓ ہیں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے رابط کاری مراکز کی مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ وزیراعلئ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پر ہنگلاج مندر میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بے مثال ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے سی پیک روٹ سے ملحقہ کوسٹل ہائئ وے پر 24گھنٹے ہیلپ لائن سروس ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کا قیام اور وائرٹینکرز کے ذریعے یاتریوں کو پینے کا پانی اور برف 24 گھنٹے فراہم کیا جارہا ہے
اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت ایمبولینس سروسز کی فراہمی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے ریسکیو عملے کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے
میڈیا بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ دینا بھر میں ماہا استہان شکتی کے حوالے سے ہنگلاج ماتا مندر کا شمار قدیم ترین مذہبی عبادت گاہوں میں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے دینا بھر میں جو منفی تاثر پھیلایا جاتا ہے آج ہنگلاج کا دورہ کرنے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں عبادت گاہوں کو تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کے تیرتھ یاترہ ہندو کمیونٹی کے لیے مہمان نوازی وبھائی چارگی کا جزبہ مذہبی روادری کی زندہ مثال ہے
انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر سے کوسٹل ہائی وے تک لنک روڈ کی سہولت جدید ترین آراو پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یاتریوں کے لیے ہاسٹل لاجز سمیت بجلی اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کے اولین ترجیح ہےانہوں نے کیا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے تحت سی پیک روٹ کے ساحلی پٹی پر ایندہ 30سالہ ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اور اس ماسٹر پلان کے تحت ہندو یاتریوں کے لیے وہ تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ہندو برادری کو کہیں اور میسر نہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ میلے کے پہلے روز چندر گپ کے مقام پر 25ہزار سے ذائد ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادایئگی میں شریک ہوئے
انہوں نے بتایا کہ ہنگلاج ماہااستھان تیرتھ یاترہ آنے والے ہندو یاتری پانچ مقامات پر مذہبی رسومات اداکرتے ہیں
========
تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مالی مشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے اور ان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایک جامع اسٹریٹیجک پلان کی اشد ضرورت ہے. اس ضمن میں گورنر بلوچستان نے وائس چانسلرز کانفرنس منعقد کرنے کی خصوصی ہدایت کی
کوئٹہ 28 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بیوٹمز یونیورسٹی کے قائمقام وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالرحمٰن کی سربراہی میں ایک نئی کمیٹی قائم کی اور اس کو اگلے مہینے مئی کے وسط میں “وائس چانسلرز کانفرنس بلوچستان” کے انعقاد کی ذمہ داری سونپی گئی. اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان عبدالناصر دوتانی بھی موجود تھے. نئی قائم ہونے والی کمیٹی وائس چانسلرز کانفرنس کے انعقاد سے قبل متعلقہ صوبائی سیکرٹریز، وائس چانسلرز صاحبان اور دیگر ذمہ دار آفیسرز سے مشاورت کے بعد اپنی کارکردگی سے گورنر سیکرٹریٹ کو آگاہ کرنے کی پابند ہے. واضح رہے کہ وائس چانسلرز کانفرنس بلوچستان میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان کو بھی مدعو کیا جائے گا. اس کانفرنس کا صوبے بھر کی یونیورسٹیز کیلئے ایک اسٹریٹیجک پلان تیار کرنا ہے. وائس چانسلرز کانفرنس میں تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے مسائل، فنانشل استحکام، انتظامی مستعدی، اکیڈمک بہتری، جدید علم پر مبنی تحقیق کو فروغ دینے اور یونیورسٹیز میں موجود بجلی کے نظام کو سولر سسٹم پر منتقلی پر بھرپور توجہ دی جائے گی.
======
28ماچ 2023
دنیا بھر میں ہندو برادری کی قدیم ترین مذہبی عبادت گاہ ہنگلاج ماتا مندر کا سالانہ تین روزہ میلے کا اغاز ہوگیا
وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے احکامات کے روشنی میں میلے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں ہنگلاج مندر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی کے لیۓ ضلعی پولیس کے کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن حب اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن لسبیلہ نے ملک بھر سے مذہبی رسومات کی ادایئگی کے لیے ہنگلاج مندرآنے والے ہندو یاتریوں کے لیے سی پیک روٹ پر واقعہ کوسٹل ہائے پر تین مقامات پر رابط کاری مراکز قائم کیۓ ہیں اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ یاتریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے رابط کاری مراکز کی مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں
اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کپٹن حمزہ انجم نے بتایا کہ وزیراعلئ اور چیف سیکریٹری بلوچستان کی ہدایت پر ہنگلاج مندر میں بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بے مثال ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا گیا ہے سی پیک روٹ سے ملحقہ کوسٹل ہائئ وے پر 24گھنٹے ہیلپ لائن سروس ایمرجنسی ریسپانس سینٹرز کا قیام اور وائرٹینکرز کے ذریعے یاتریوں کو پینے کا پانی اور برف 24 گھنٹے فراہم کیا جارہا ہے
اسسٹنٹ کمشنر نے بریفنگ میں بتایا کہ ہیلتھ ایڈوائزری کے تحت ایمبولینس سروسز کی فراہمی اور پی ڈی ایم اے بلوچستان کی جانب سے ریسکیو عملے کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے
میڈیا بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ دینا بھر میں ماہا استہان شکتی کے حوالے سے ہنگلاج ماتا مندر کا شمار قدیم ترین مذہبی عبادت گاہوں میں ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ بلوچستان کے حوالے سے دینا بھر میں جو منفی تاثر پھیلایا جاتا ہے آج ہنگلاج کا دورہ کرنے والوں نے دیکھ لیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں عبادت گاہوں کو تحفظ اور انہیں مکمل مذہبی ازادی حاصل ہے ہنگلاج ماتا مندر کے تیرتھ یاترہ ہندو کمیونٹی کے لیے مہمان نوازی وبھائی چارگی کا جزبہ مذہبی روادری کی زندہ مثال ہے
انہوں نے کہا کہ ہنگلاج ماتا مندر سے کوسٹل ہائی وے تک لنک روڈ کی سہولت جدید ترین آراو پلانٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کی فراہمی یاتریوں کے لیے ہاسٹل لاجز سمیت بجلی اور مواصلاتی سہولیات کی فراہمی حکومت بلوچستان کے اولین ترجیح ہےانہوں نے کیا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے تحت سی پیک روٹ کے ساحلی پٹی پر ایندہ 30سالہ ماسٹر پلاننگ میں ہنگلاج ماتا مندر کو بھی ترقیاتی پیکیج میں شامل کیا گیا ہے اور اس ماسٹر پلان کے تحت ہندو یاتریوں کے لیے وہ تمام بہترین سہولیات فراہم کی گئی ہیں جو ہندو برادری کو کہیں اور میسر نہیں اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ میلے کے پہلے روز چندر گپ کے مقام پر 25ہزار سے ذائد ہندو یاتری مذہبی رسومات کی ادایئگی میں شریک ہوئے
انہوں نے بتایا کہ ہنگلاج ماہااستھان تیرتھ یاترہ آنے والے ہندو یاتری پانچ مقامات پر مذہبی رسومات اداکرتے ہیں
=============================
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نوشکی ژوب اور دیگر علاقوں میں موسمی پرندوں کے شکار کا سختی سے نوٹس
۔وزیراعلئ کی جانب سے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو غیر قانونی شکار میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت
۔محکمہ جنگلات اور ضلعی انتظامیہ شکار کی روک تھام کے لیۓ موثر اقدامات یقینی بنائیں۔وزیراعلئ
۔معصوم پرندوں کا شکار غیر انسانی فعل اور فطرت کے اصولوں کے خلاف ہے۔وزیراعلئ
۔جنگلات و نباتات قدرت کا حسین تحفہ ہیں جنکا تحفظ ہر زی شعور فرد کی زمہ داری ہے ۔وزیراعلئ
۔ہم پہلے ہی سے فطرت کے اصولوں کے خلاف اقدامات سے موسمیاتی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔وزیراعلئ
۔اگر ہم نے اپنے رویوں کو تبدیل نہ کیا تو مزید قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیراعلئ
==========================