پولینڈ کا منفرد گاؤں جہاں تمام گھر ایک ہی اسٹریٹ پر واقع

مشرقی یورپی ملک پولینڈ کا ایک نہایت ہی دلکش اور قابل دید گاؤں ایسا ہے جہاں تمام گھر ایک ہی اسٹریٹ پر واقع ہیں۔

سولوزسوا نامی یہ گاؤں پولینڈ کے علاقے کراکو سے 30 کلومیٹر سے کچھ کم شمال مغرب میں واقع ہے اور اسے لٹل ٹسکانی بھی کہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کی ترتیب اور وضع قطع غیر عمومی ہے۔

گو کہ یہ گاؤں کئی سالوں سے آباد ہے لیکن حال ہی میں اس نے بین الاقوامی توجہ اس وقت حاصل کی جب سوشل میڈیا پر یہاں کی برڈز آئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں۔

دنیا بھر میں رہنے والے لاکھوں لوگوں کی دلچسپی کا سبب اس دیہات میں آباد گھروں کی غیر معمولی ترتیب ہے جہاں ہزاروں مکانات ایک سنگل اسٹریٹ پر واقع ہے۔

نہایت خوبصورتی سے ترتیب دیے گئے اور کثیر رنگوں پر مبنی زرعی اراضی و کھیت لوگوں کی نظروں کو سحر زدہ کردیتی ہیں۔

2017 میں یہاں ہونے والے مردم شماری کے مطابق یہاں تقریباً 5 ہزار 819 افراد رہائش پذیر ہیں اور سب ایک ہی اسٹریٹ پر رہتے ہیں جو اسٹریٹ 9 کلومیٹر سے زیادہ طویل ہے۔