جنوبی امریکا کا ایسا ملک جہاں سرخ دریا ہے

ہر سال پیرو کے ولکنوٹا پہاڑی سلسلے جانے والے سیاحوں کو ایک منفرد نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

کوسکو کی پتھریلی وادی سے گزرنے والا دریا سرخ ہوجاتا ہے، یہ کوسکو شہر سے 100 کلومیٹر دور واقع ہے۔

یہ سرخ دریا پالکوئیلا پوکامایو کے نام سے جانا جاتا ہے، یہ 5 کلومیٹر تک سرخ رہتا ہے اور آگے جاکر دیگر جھیلوں اور چھوٹے دریاؤں کے ساتھ مل کر دوبارہ شفاف ہو جاتا ہے۔

اس سرخ دریا کا نظارہ کرنے کیلئے سب سے بہترین عرصہ دسمبر تا اپریل کا برساتی موسم ہے۔

سال کے زیادہ تر دن یہ دریا گدلے رنگ کا ہوتا ہے لیکن بارش کے موسم میں پہاڑ سے نیچے گرنے والی مٹی میں بےانتہا آئرن آکسائیڈ ہوتا ہے اور یہ مادہ پانی کے رنگ کو سرخ کر دیتا ہے۔