امریکا میں ایک ہی نمبر پر ایک شخص نے ایک سال میں تین مرتبہ لاٹری جیت لی

امریکا میں ایک شخص نے ایک ہی نمبر پر ایک سال کے دوران تین بار لاٹری انعامات جیت لیے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی چارلس کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے اس 52 سالہ شخص کا تیسرا انعام جو کہ میری لینڈ لاٹری سے تعلق رکھتا ہے، پچاس ہزار ڈالر 13 اپریل کو نکلا۔

اس سے قبل اس کے پچاس ہزار ڈالرز کے دو الگ الگ انعامات گزشتہ برس مئی میں نکلے تھے۔

اس کا کہنا ہے کہ میری بیوی نے مجھ سے کہا کہ ہم صرف اس مخصوص نمبرز کو ہی استعمال کریں اسطرح ہم انعامات جیتے رہیں گے۔

اب اس نے اس لاٹری کے آفیشلز سے کہا ہے کہ وہ تین بار انعامات جیتنے کے بعد بھی لاٹری گیم میں حصہ لیتا رہے گا، اس کے مطابق وہ اس انعامی رقم سے اپنی بیوی کے ساتھ تعطیلات منانے جائے گا۔