بلوچستان میں گھر کے پیاروں کے بغیر ایک اور عید گزر گئی ، لاپتہ افراد گھر نہیں پہنچے ، کسی کو ان کی خبر ہے تو گھر والوں کو بتا دو ، بلوچی زبان کے مشہور شاعر ادیب کو کیوں قتل کر دیا ؟ کیا کوئی قوم کو سچ بتائے گا کہ ہزارہ برادری کو اتنے برسوں سے کس جرم کی سزا مل رہی ہے؟
بلوچستان: عید کے روز بھی لاپتہ افراد کی بازیابی اور گرفتار بلوچوں کی رہائی کے لیے احتجاج
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اورساحلی ضلع گوادر میں عید کے روز بھی احتجاج کیا گیا ۔
یہ احتجاج بلوچ خاتون مائل کی رہائِ ،لاپتہ افراد کی بازیابی اورحق دو تحریک بلوچستان کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کی رہائی کے لیے کیا گیا ۔
کوئٹہ شہرمیں سہہ پہرلاپتہ افراد کے رشتہ داروں کی تنظیم وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ایک ریلی نکالی گئِ ۔
ریلی کے شرکاء شہر کے بعض شاہراہوں کے گشت کے بعد کوئٹہ پریس کلب پہنچے جہاں ان سے مقررین نے خطاب کیا ۔
مقررین نے کہا کہ ماہل بلوچ کوان کے گھرسے ماورائے قانون گرفتاری کے بعد ان پربے بنیاد الزامات لگائے ۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک بےبنیاد کیس میں گزشتہ تین ماہ سے پابندسلاسل ہے ۔
مقررین نے ماہل بلوچ کی فوری رہائی اوربلوچستان سے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔
مقررین نے الزام عائد کیا کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں آپریشن کیا جارہا ہے اور وہاں مزید لوگوں کو جبری طورپر لاپتہ کرنے کے علاوہ علاقے کی ناکہ بندی کی گئی ہے۔
(Pics-Coutsey-to-Bahram-Baloch)
ان کا کہنا تھا کہ علاقے کی ناکہ بندی سے لوگوں کو خوراکی اشیاء کی قلت کا سامنا ہے ۔
انہوں نے مقامی میڈیا کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں کے واقعات کی کوریج نہیں کررہی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘کراچی میں ایک ہتھنی کی موت کو مقامی میڈیا نے یہاں کے انسانوں کے مسائل سے زیادہ ترجیح دی’۔
ضلع گوادر میں گوادرشہر کے علاوہ پسنی اوراورماڑہ میں بھی حق دو تحریک کے زیراہتمام احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں ۔
گوادرشہرمیں منعقدہ ریلی میں خواتین سمیت لوگوں کیی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
احتجاجی ریلی اوراس کے بعد منعقدہ دھرنے میں خواتین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی بہرام بلوچ نے بتایا کہ گوادرمیں احتجاجی ریلی اوردھرنے کے شرکاء نے ماہل بلوچ اورمولانا ہدایت الرحمان کی رہائی اوربلوچستان سے لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب سرکاری حکام کاماہل بلوچ کی بے بنیاد الزامات کے تحت گرفتاری کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہنا ہے ان سے خودکش جیکٹ کی برآمدگی ہوئِ تھی ۔
سرکاری حکام لوگوں کو جبری طورپرلاپتہ کرنے کے الزامات کو بھی مسترد کرتے رہے ہیں۔
========================
بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور خان کھوسہ انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
ذرائع کے مطابق میر ظہور خان کھوسہ رکنِ اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ کے چچا تھے۔
میر ظہور خان کھوسہ کی تدفین آبائی علاقے صحبت پور میں ہو گی۔
============================
گورنر بلوچستان کا تعزیتی بیان
کوئٹہ 23 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی کے سابق اسپیکر میر ظہور خان کھوسہ کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا ہے. اپنے ایک تعزیتی بیان میں گورنر بلوچستان نے مرحوم کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا.
============
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر ظہور حسین کھوسہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار
۔مرحوم ایک سنجیدہ سیاستدان اور نفیس شخصیت کے مالک تھے۔وزیراعلئ
۔مرحوم نے تمام عمر اصولوں کی سیاست کی ۔وزیراعلئ
۔وزیراعلئ کا مرحوم کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار
۔اللہ تعالئ مرحوم کی مغفرت فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔وزیراعلئ
========
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی سابق اسپیکر بلوچستان میر ظہورِ خان کھوسہ کی انتقالِ پر افسوس کا اظہار کیا ہے
وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو کی رکن اسمبلی میر سلیم خان کھوسہ اور میر اظہارِ خان کھوسہ سے دکھ کی اس گھڑی میں ہمدردی کا اظہار
میر ظہور خان کھوسہ کی سیاسی اور قبائلی خدمات کو ہمشیہ یاد رکھا جائے گا ۔وزیر داخلہ
وزیر داخلہ نے مرحوم کے درجات بلندی اور لواحقین کی صبر جمیل کیلئے دعا بھی کی ۔
==========================
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئیٹہ میں مصروف دن گزارا
سنجرانی ہاؤس کوئیٹہ میں عید کا پہلا دن، عوام میں گھل مل گئے
چیئرمین سینیٹ مختلف مکاتب فکر ، شعبوں کے لوگ ، بلوچ قبائلی عمائدین اور عوام سے عید ملے
چیئرمین سینیٹ نے سب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا
چیئرمین سینیٹ نے عید کی نماز بھی بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں ادا کی
بلوچ قبائلی عمائدین سے تبادلہ خیال میں چیئرمین سینیٹ نے صوبہ کی ترقی کے لئے مل کر کام کرنے پر زور دیا
قومی یکجہتی اور اتحاد سے ہم مسائل پر قابو پا سکیں گے ، چیئرمین سینیٹ کا اظہار خیال
امن کے فروغ ، ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے لئے سب کو آگے بڑھنا ہوگا ، چیئرمین سینیٹ
=====
خبرنامہ نمبر 1600/2023
کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی سے آج زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے وفود جن میں سیاسی۔ سماجی۔ معززین شہریوں ہندو کمیونٹی کے نمائندوں و افسران نےملاقت کی اور عید کی مبارکباد دی ملنے والے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہاکہ عید خوشی و مسرت کا تہوار ھے یہ دن ہمیں نفرت کو مٹانے بھائی چارے و امن کے فروغ اور آپس میں محبت کو بڑھانے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کے مسلمان عید الفطر کا تہوار بڑے ادب و احترام سے مناتے ہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی عید کے اس پرمسرت موقعے پر آس پڑوس اور رشتے داروں پر نظر دوڑائیں کہ کہیں ان میں سے کوئی ایسا تو نہیں جو اپنی غربت اور تنگدستی کے سبب عید کی خوشیوں میں شامل ہونے سے محروم ھے اگر ایسا ہے تو یقین جانئیے ہم خواہ کتنے ہی اچھے کپڑے پہن لیں طویل دسترخوان سجا لیں عیدیاں بانٹتے پھریں ہماری عید پھر بھی پھیکی ہی رہے گی بلکہ ایسی عید عید کہلانے کے قابل ہی نہیں جس میں دیگر افراد شامل نہ ہوں
==========================
خبرنامہ نمبر 1559/2023
کوئٹہ 22 اپریل: عیدالفطر کے موقع پر جناب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو و چیف سیکرٹری بلوچستان کے خصوصی ہدایات پر صالح محمد ناصر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ میٹروپولیٹن کے ہمراہ کوئٹہ جیل کا دورہ کیا اور عید قیدیوں کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان نے قیدیوں میں مٹھائی و دیگر تحائف تقسیم کئے۔ کوئٹہ جیل میں مقید خواتین اور انکے بچوں سے بھی عید ملے۔ قید خواتین کے مسائل سنے اور پھر خواتین کو انکی خصوصی کیٹس(جن میں خواتین کی اشیائے ضروریات ہوتی ہیں)، تحائف اور مٹھائی تقسیم کی۔ بچوں میں کھلونے تقسئم کئے۔ بعد ازاں، صالح محمد ناصر، اے سی ایس (داخلہ) بلوچستان نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کے ہمراہ چلڈرن ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔ دورے کے موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے مختلف نگہداشت کے وارڈز کا دورہ کروایا۔ اس دوران ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی جانب سے بیمار بچوں میں کھلونے ودیگر تحائف تقسیم کئے گئے۔*
علاوہ ازیں، ایس او ایس ولیج کوئٹہ کو دورہ بھی کیا گیا اور ایس او ایس ولیج میں مقیم معصوم بچوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر صالح محمد ناصر اے سی ایس (داخلہ) بلوچستان کے ہمراہ سہیل الرحمٰن بلوچ، کمشنر کوئٹہ اور طارق مینگل ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ بھی موجود تھے۔ ایس او ایس ولیج میں مقیم معصوم بچوں میں تحائف تقسیم کی گئی۔
===========================
کوئٹہ 22 اپریل ، 2023
گورنر بلوچستان نے سینٹرل جیل ہدہ میں قیدیوں کے ساتھ عید منانی
👈 گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عید کے دن صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع سینٹرل جیل ہدہ گئے
👈 نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد ہدہ جیل کوئٹہ میں قیدیوں کے ساتھ گھل مل گئے.
👈 گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کو جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے عید کے مبارک دن اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہوئے
👈 گورنر بلوچستان نے قیدیوں میں عیدی ،مٹھائی اور بچوں میں کھلونے تقسیم کیے۔
👈 جیل میں قید تمام قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہے ان کی اصلاح اور فلاح حکومت کی ذمہ داری ہے. گورنر بلوچستان
👈 عید تمام مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے. گورنر بلوچستان
👈 دوسروں کی خوشی پر خوش ہونا ہی باعثِ ذہنی سکون اطمینان ہے. گورنر بلوچستان
👈 ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ صالح محمد ناصر ،کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ اور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شجاع کاسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
===========
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد
۔عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے ۔وزیراعلئ
۔عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے ۔وزیراعلئ
۔اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ وزیراعلئ
۔پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں ۔وزیراعلئ
۔ہمیں چاہیۓ کہ گروہی اور لسانی اختلافات کو بھلا کراسلام اور پاکستان کے لیۓ ایک ہوجائیں ۔وزیراعلئ
۔ہم ملکر انتہا پسندی، شرانگیزی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ وزیراعلیٰ
۔ان شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔وزیراعلئ
۔اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔وزیراعلئ
۔اس مبارک دن غرباء، مساکین اور لاچار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، وزیراعلیٰ
۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور پوری مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی عطاء فرمائے ۔وزیراعلئ
۔اللہ تعالئ مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کو بھی آزادی کی نعمت سے سرفراز کرے۔وزیراعلئ
================================