اگر بلوچستان کے شہر تربت سے 50 کلومیٹر دور بلیدہ کے اسکول سے دنیا کو ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کی صورت میں بہترین اسپیس سائنسدان مل سکتا ہے تو بلوچستان کے مزید ذہین نوجوان بھی ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ، بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے تو تعلیم کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹا نا ہوگا

اگر بلوچستان کے شہر تربت سے 50 کلومیٹر دور بلیدہ کے اسکول سے دنیا کو ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کی صورت میں بہترین اسپیس سائنسدان مل سکتا ہے تو بلوچستان کے مزید ذہین نوجوان بھی ستاروں پر کمند ڈال سکتے ہیں ، بلوچستان کو آگے بڑھنا ہے تو تعلیم کے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو ہٹا نا ہوگا

محبت مجھے ان جوانوں سے ہے ۔۔۔۔ستاروں پہ جو ڈالتے ہیں کمند ۔

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یہ شعر بلوچستان کے پسماندہ گاؤں بلیدہ سے چمکنے والے ستارے بہترین اسپیس سائنسدان ڈاکٹر یار جان عبدالصمد پر صادق آتا ہے جو کیمرج یونیورسٹی میں اسپیس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے پہلے پاکستانی سائنسدان کا اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں ۔
بلوچستان کے شہر تربت سے پچاس کلومیٹر دور بلیدہ کا سادہ سا گاؤں ہے کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک ایسے گاؤں سے جہاں بجلی بھی نہیں تھی دنیا کے سامنے چمکنے والا ایک ستارہ نمودار ہوا جسے جدید سائنسی دور میں دنیا کے سائنسدان ایک کامیاب اسپیس سائنس دان کے طور پر ڈاکٹر یار جان عبدالصمد کے نام سے جانتے ہیں ۔
انہوں نے بلیدہ سے لیاری کراچی کا سفر کیا متحدہ کے اسکول سے کراچی کے ڈی جے سائنس کالج تک اپنی قابلیت اور ذہانت کا لوہا منوایا اور پھر اعلی تعلیم کے لیے خیبر پختونخواہ کے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ برائے انجینیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا جہاں سے میٹریو لوجی اور میٹریل سائنس میں ڈگری حاصل کی اور پھر امریکہ کی ایک بہترین یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈاکٹورل ڈگری برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی ۔

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر یار جان عبدالصمد اس کی جیتی جاگتی تصویر ہیں ۔
سال 2019 میں انڈپینڈنٹ اردو کیلئے ہمیشہ علی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے اپنے گاؤں بلیدہ سے کیمرج تک کے سفر کی روداد بیان کی جسے قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں پیش کیا جا رہا ہے

======================================

بلوچستان کے پسماندہ گاؤں کا سپیس سائنس دان
ڈاکٹر یارجان عبدالصمد کیمبرج یونیورسٹی میں سپیس ٹیکنالوجی پر کام کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
رمیشہ علی @_ramishaali ہفتہ 22 جون 2019 2:45
facebook sharing buttontwitter sharing buttonsharethis sharing button
’بچپن میں ہمارے گاؤں میں بجلی نہیں ہوتی تھی اس لیے پہلی بار جب ہم کراچی آئے تو شہر کی روشنیاں میرے لیے بالکل نئی تھیں، ایسا لگتا تھا جیسے ستارے زمین پر آگئے ہیں۔ اُس وقت میں نہیں جانتا تھا کہ ایک دن سپیس سائنس پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔‘

یہ کہنا تھا برطانیہ کی بہترین کیمبرج یونیورسٹی کے گرافین سینٹر میں بطور سینئیر سائنس دان کام کرنے والے پاکستان کے پہلے سپیس سائنٹسٹ ڈاکٹر یارجان عبدالصمد کا۔

ڈاکٹر یارجان نے ابتدائی تعلیم تربت سے 50 کلومیٹر دور بلیدہ کے سکول میں حاصل کی، جس کے بعد وہ تعلیم کی غرض سے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی آ گئے۔

انہوں نے کراچی کے علاقے لیاری میں رہائش اختیار کی جہاں کے گورنمنٹ بوائز سکول سے میٹرک مکمل کرنے کے بعد صدر میں واقع ڈی جے سندھ گورنمنٹ سائنس کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا۔

اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے خیبرپختونخوا میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ برائے انجینئیرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا انتخاب کیا جہاں سے میٹیریولوجی اور میٹیریل سائنس میں ڈگری حاصل کی۔

امریکہ کی ایک بہترین یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد انہوں نے اپنی پوسٹ ڈاکٹورل ڈگری برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی۔

ڈاکٹر یارجان نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا ’جب ہم گاؤں سے پہلی دفعہ کراچی کے لیے نکلے تواس وقت ان کی سوچ بہت چھوٹی تھی۔ نہ کوئی ایکسپوژر تھا اور نہ ہی کسی چیز کی سمجھ بوجھ۔ یہاں تک کہ کراچی کی روشنیاں اور چمک دمک بھی ہمارے لیے نئی تھی‘۔

انہوں نے بتایا کہ جب گاؤں سے نکلے تھے تو اُس وقت یہ نہیں سوچا تھا کہ سائنس کے میدان میں کام کرنا ہے اور ریسرچ کرنی ہے بلکہ یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ کالج اور یونیورسٹی کیا ہیں، لیکن سخت محنت اور لگن سے ان کے لیے راستے بنتے چلے گئے۔

ان کا کہنا تھا: ’میری کامیابی میں ایک بڑا کردارغلام اسحاق خان یونیورسٹی میں میرے استادِ محترم پروفیسر فضل احمد خالد کا بھی ہے، جنہوں نے مجھ میں دنیا کی بہترین جامعات میں جا کر ریسرچ کرنے کی لگن پیدا کی۔‘

ڈاکٹر یرجان عبدالصمد نے امریکہ کی بہترین یونیورسٹی ایم آئی ٹی سے پی ای چ ڈی مکمل کی۔
ڈاکٹر یارجان کیمبرج یونیورسٹی کے گرافین سینٹر میں دیگر سائنس دانوں کے ہمراہ ایسے آلات تخلیق کرتے ہیں جو زیرو گریویٹی میں بھی سیٹلائیٹ اور خلائی جہاز میں کارآمد ثابت ہو سکیں۔

ان آلات کو تیار کرنے کے لیے ائیرکرافٹس استعمال کیے جاتے ہیں جیسے کہ پیرابولک فلائٹ، سائونڈنگ راکٹ اور عنقریب سپیس رائیڈر کا استعمال بھی ممکن ہے۔ ان تجربات کو انٹرنیشنل سپیس سٹیشن بھی لے جایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے انڈپینڈنٹ اردو کو اپنے زیرو گریویٹی میں کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے بتایا کہ ’زیرو گریویٹی میں کام کرنے کے دو پہلو ہیں۔ پہلا یہ کہ انسان اپنا وزن بالکل محسوس نہیں کرتا اور دل و دماغ پر بھی ایک سکون کی کیفیت طاری ہوجاتی ہے۔ اس لیے یہ ایک ایسا تجربہ ہے جو ہر انسان کو ضرور کرنا چاہیے۔ اس کا دوسرا پہلو مشکلات سے بھرپور ہے۔ وہ آلات جو ہم خلا میں استعمال کرنے کے لیے بناتے ہیں اور ان کے حوالے سے جو تخمینہ لگاتے ہیں وہ زیرو گریویٹی میں جانے کے بعد بالکل مختلف نتائج دیتے ہیں۔ جنہیں سمجھنے اور حل کرنے میں ہمیں اکثر کافی وقت لگ جاتا ہے۔‘

گذشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کے سابق وزیر اطلاعات اور نشریات فواد چوہدری نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان 2022 میں چین کی مدد سے اپنا پہلا سپیں مشن خلا میں بھیجے گا اور اس حوالے سے سپارکو اور ایک چینی کمپنی میں معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔

گذشتہ سال جولائی میں ہی پاکستان نے چین کی مدد سے مدار میں دو سیٹلائیٹ بھی بھیجے ہیں جن میں سے ایک کا نام ’پی آر ایس ایس ون‘ اور دوسرے کا نام ’پاک ٹیس ون اے‘ ہے، جو سپارکو کے انجینئیرز نے تخلیق کیے۔

ان دونوں سیٹلائیٹس کو چین کے جیکوان سیٹلائیٹ لانچ سینٹر کی مدد سے خلا میں بھیجا گیا کیوں کہ پاکستان میں اس وقت سیٹلائیٹ لانچنگ ٹیکنالوجی کی سہولت میسر نہیں۔

ڈاکٹر یارجان سپیس سائنٹسٹ بننے کے خواہش مند پاکستانی ہونہار نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: ’اگر پاکستان 2022 میں انسان کو خلا میں بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے تو اس سے قبل ان آلات پر کام ہونا ضروری ہے جو زیرو گریویٹی میں کام کرسکیں اور پاکستان کا خلائی مشن کامیاب ہو۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’اس ٹیکنالوجی پر کام کرنے سے نہ صرف پاکستانی نوجوانوں کا رجحان اس طرف بڑھے گا بلکہ طالبِ علم مختلف سپیس پراجیکٹ مقابلوں میں حصہ بھی لیں گے۔‘

پاکستان میں اس وقت صرف تین ادارے ہیں جو سپیں سائنس کے حوالے سے تعلیم فراہم کرتے ہیں۔ جامعہ کراچی، جامعہ پنجاب اور دی انسٹی ٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی اسلام آباد، لیکن ان تینوں اداروں میں ریسرچ اور ڈیویلپمنٹ کے لیے جو انفراسٹرکچر اور سہولیات درکار ہیں، وہ میسر نہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹر یارجان کا کہنا تھا: ’میں اور کچھ دیگر اوورسیز پاکستانی ارادہ رکھتے ہیں کہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کا آغاز کریں جس کے تحت پاکستانی طلب علم بہتریں ماحول میں سپیں ٹیکنالوجی کے حوالے سے کام کرسکیں گے۔‘

https://www.independenturdu.com/node/9681/%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D9%86%D8%B3%D9%84/%D8%A7%D8%A8%DA%BE%D8%B1%D8%AA%DB%92-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DB%92/%D8%A8%D9%84%D9%88%DA%86%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%BE%D8%B3%D9%85%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%81-%DA%AF%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D9%BE%DB%8C%D8%B3-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%B3-%D8%AF%D8%A7%D9%86
=========================================================

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر کوئٹہ کے شہریوں کے لئیے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر ریلوے اسٹیشن کوئٹہ پر چاند رات فیسٹیول منعقد کیا جارہا ھے
جس میں فوڈ اسٹال ، مہندی اسٹال ، جیولری اسٹال شامل ھے
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی ، وزیر اعلی بلوچستان کے کوآرڈینیٹرز ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ رات 10بجے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن چاند رات فیسٹیول کے انتظامات کا جائزہ لیں گے
==============================

ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے امن امان کی صورتحال و اکثر وبیشتر پیر غیب پر آنے والے سیاح لا پروائی کی وجہ سے ڈوب جاتے ہیں اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے عید پر تفریحی مقامات پر پابندی عائد کردی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر نصیرآباد ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ضلعی انتظامیہ کچھی کو ہدایت دی ھے کہ چھٹیوں کے دوران لوگ سیر و تفریح کے لیے مختلف مقامات کا رخ کرتے ہیں تفریح مقامات میں پیر غیب سرے فہرست ہے اس لیے سیر گاہوں پر پابندی نہیں ھونی چاہیے انہوں نے کہا کہ امن وامان کو قائم رکھنے کے لئے سیکورٹی کو یقینی بنانے کے علاوہ جہاں پر پانی گہرہ ھے ڈوبنے کا خطرہ ہے احتیاطی تدابیر کے طور پر اہکار تعینات کئے جائیں تاکہ وہ آنے والے سیاحوں کو آگاہی فراہم کریں اور وہاں پر جانے سے روکیں اور لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کریں تاکہ لوگ خودبخود احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ھوں کمشنر نصیرآباد نے تفریحی مقامات پر آنے والے لوگوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ تفریحی مقامات کو گندا نہ کریں نہ صرف اپنا کچرہ کوڑے دانوں میں پھکین بلکہ سیاحتی مقامات پر توڑ پھوڑ سے بھی گریز کریں مزید انہوں نے کہاکہ عوام کو بھی چائیے کہ تفریحی گاہوں اور سیاحتی مقامات پر حکومت کی جانب سے لوگوں کی آگاہی کے لیے لگائے گئے بورڈز پر دی گئی ہدایات پڑھیں اور ان پر عمل کریں تو ان تفریحی مقامات پر ھونے والے سانحات سے بچا جا سکتا ہے
====================================

سیکریڑی فشریز حافظ محمد طاہر کی خصوصی ہدایت اور مائیگروں کی شکایت پر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپورانداز میں آپریشن کر کے آج بھی محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالر کوعملے سمیت پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران
کوئٹہ۔21اپریل -) ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہاہے سیکریڑی فشریز حافظ محمد طاہر کی خصوصی ہدایت اور مائیگروں کی شکایت پر غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف بھرپورانداز میں آپریشن کر کے آج بھی محکمہ فشریزکی پٹرولنگ ٹیم نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالر کوعملے سمیت پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہیکہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں۔یہ بات انہوں نے بھرپور انداز میں کاروائیوں پر مصروف پیٹرولنگ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہی۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ اس کاروائی میں حصہ لینے والے پر محکمہ فشریز گْوادر کے ڈپٹی ڈائریکٹر مشتاق احمد اوراسسٹنٹ ڈا ئریکٹر فشریزافتخار بادینی نے ضلعی انظامیہ کے تعاون سے فشریز انسپکٹر قمبر نثار کو انکی ٹیم نے ٹرالرالشہزاد B2454561 کو گوادر میں غیر قانونی ٹرالنگ میں مصروف ایک ٹرالر کوعملے سمیت پکڑ کر مچھلیاں ضبط کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ڈائریکٹرجنرل فشریز میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ نے گوادر میں کھلے سمندر میں غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف آپریشن جاری ہے، اوردیگر علاقوں میں غیر قانونی ماہی گیری، ٹرالنگ یا ممنوع جال کا استعمال کرنے والی کشتیوں کی تلاش کے لیے گشت کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ماہی گیری کی متعدد کشتیوں پر سوار ہو کر تلاشی لی گئی۔بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ آپریشن ایک معمول کا عمل ہے، جو اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستانی سمندری حدود اور کھلے سمندروں میں غیر قانونی ماہی گیری کو روکنے کے لیے چوکس اور پرعزم ہیں۔محکمہ فشریز اور تما م قانون نافذ کرنے اداروں نے سمندر میں امن قائم کرنے کے لیے اپنی قومی ذمہ داریوں اور فرائض کو نبھاتا رہے گا۔انہوں نے کہاکہ ایک ماہ سے مسلسل محکمہ فشریز انٹری ٹرالرنگ کے خلاف کا میاب کاروائیاں کررہا ہے سمندری حیات میں جو مچھلیاں ناپید ہوچکی تھیں پھر سے نظر آنے لگی ہیں عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو ہرگز اجازت نہیں ہوگی کہ وہ غیرقانونی شکار کریں انہوں نے کہا کہ ڈیلی کاروائیاں ہورہی ہیں الحمد اللہ ابھی کسی کو یہ حق نہیں کہ محکمہ فشریز پر انگلی اٹھائے ہم لوگ دن رات کر کے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف آپریشن کررہے ہیں تاکہ گوادر کے ماہیگیروں کو ان کو حق ملے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی فشنگ کو بھی روکنے کے لیے ماہی گیروں کو ساتھ دینا ہوگا محکمہ فشریز غیر قانونی ٹرالر کے خلاف ہمہ وقت تیار ہے ہم کسی صورت بھی غیر قانونی ٹرالر کو نہیں چھوڑیں گے
==============================
خبرنامہ نمبر 1558/2023
خضدار:21اپریل۔۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے جمعہ کے روز خضدار میں مختلف عیدگاہوں کا دورہ کیا وہاں عید نماز کے لئے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔ عید نماز کے موقع پر سیکورٹی کے انتظامات و تیاریوں پر غورو خوض کیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے بازار کا دورہ کیا جہاں انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمید اللہ مینگل جنرل سیکریٹری بشیراحمد جتک اور سینئر سپرینٹڈنٹ ڈی سی آفس مراد گزوزئی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار نے بیکرز و دیگر شاپس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے خریداروں کی جم غفیر کو دیکھ کر اس پراطمینا کا اظہار کیا ۔ انجمن تاجران خضدار کے صدر حافظ حمیداللہ مینگل نے بازار کے حوالے سے انہیں مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا کہنا تھا کہ عید نماز کے موقع پر خضدار کی مرکزی عیدگاہ کی صف بندی اور صفائی کی گئی ہے جس میں میونسپل کارپوریشن نے بہتر کردار ادا کیا ہے اسی طرح تبلیغی مرکز کے باہر حصوں کو نماز کے لئے آراستہ کیا گیا. عید نماز کے لئے تمام تیاریاں مکمل ہیں اور عید انشاءاللہ خوشیوں سے لبریز اور پرسکون انداز میں گزریگی۔
===========================
خبرنامہ نمبر 1557/2023
ڈپٹی کمشنر قلات منیرآحمد درانی و اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب لانگو کے ہدایت پر رسالدار ایس ایچ او لیویز فورس قلات جان محمد لانگو کی سربرائی میں نائب رسالدار ایڈیشنل ایس ایچ او عبدالکریم مینگل و دیگر اہلکار دن رات گۓ پندران نیچارہ محمد تاوہ روڈ کے مختلف ایریاز میں گشت کرتے ہوۓ اچانک ناکہ لگاکر سنیپ چیکنگ کی
ہر آنے جانے والے گاڈی موٹرسائیکل سوار اور افراد کو چیک کیا گیا سنیپ چیکنگ کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور امن و مان کو برقرار رکھنا ہیں ،لیویز فورس قلات لوگوں کی جان و مال کا محافظ ہیں، امن و امان قائم رکھنے کےلیے اسطرح کی چیکنگ جاری رہے گی۔
================================
ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے عید الفطر کے پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص پاکستانی قوم کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا ھے عیدالفطر امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ھے ہم سب کو چاہئیے کہ اپنے اردگرد رہنے والے مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے عید الفطر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کی ھیں ، اسپتالوں میں تمام عملہ الرٹ ھے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی واضح ہدایات ھے کہ عید الفطر کے موقع پر عوام کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہیں کرنا پڑیں ان کا کہا تھا عیدالفطر کے موقع پر گھروں سے دور ملکی سرحدوں پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور افواج پاکستان کے بہادر سپوتوں کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ھیں
===============================
۳۴ 34 نیشنل گیمز 2023 کے لئے بلوچستان رائفل ایسوسی ایشن کے ٹرائلز مورخہ 26-27-28 اپریل 2023 بروز (بدھ ، جمعرات) جمعہ کو BRA شوٹنگ رینج پر ہونگے مزید معلومات کے لئے سردار نصیر صاحب اور حاجی بلال سے رابطہ کرئے
============================
خبرنامہ نمبر 1556/2023
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے عیدالفطر کے پر مسرت موقع پر پوری قوم بالخصوص بلوچستان/قلات کے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی روایات کی اہم علامت ہے جو ہمیں ایثار ہمدردی، تقوی اور پرہیز گاری کا درس دیتا ہے اور یہ دن عطا کرنے پر ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ عید الفطر کی مناسبت سے یہاں سے جاری اپنے ایک پیغام وزیر داخلہ نے کہا کہ عید کی حقیقی خوشیاں ہم تبھی سمیٹ سکتے ہیں جب ہم اپنے اردگرد ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پر اپنے گھروں سے دور ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سکیورٹی فورسز کے جوانوں، ہسپتالوں میں ڈاکٹروں، طبی عملے اور معمول کی ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو عید الفطر کی خصوصی مبارکباد دی ہے
==============================
خبرنامہ نمبر 1555/2023
کوئٹہ 22 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے عیدالفطر کے موقع پر پوری اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید دنیابھر کے مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے کیونکہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے دوران عبادت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام کا دن ہے. گورنر بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع معاشرے کے وہ لوگ جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اُن غریب اور محنت کش طبقہ کے عوام کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں تاکہ غربت اور مہنگائی کے باعث مشکل صورتحال اور تنگدستی کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب اور نادار لوگ خود کو ہرگز تنہا محسوس نہ کریں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود یتیموں، معذوروں اور بیسہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں لہٰذا دوسروں کی خوشی پر خوش ہو کر ہی ہم دنیا میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتے ہیں.
===========================

خبرنامہ نمبر 1547/2023
جھل مگسی۔وزیراعلی بلوچستان رمضان پیکج کے تحت بلوچستان کے دیگر سیلاب متاثرہ اضلاع کی طرح ضلع جھل مگسی میں بھی مستحق خاندانوں،معزوروں، بیواؤں اور غرباء ومساکین میں ڈپٹی کمشنر جھل مگسی کے احکامات کی روشنی میں مسلسل آج کے روز بھی اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی رحمت اللہ شاہ اور تحصیلدار گنداواہ ہادی بخش پہوڑ کی نگرانی میں ضلع کی مختلف یونین کونسل کی سطح پر حقیقی مستحقین میں صاف و شفاف،منظم اور منصفانہ طور پر راشن کی تقسیم کا عمل جاری ہے تاکہ ماہ صیام و میں اور عید کی آمد کے موقع پر غرباء و مساکین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اس ریلیف ایکٹیویٹیز میں مزید توسیع کی جائے تاکہ ماہ صیام اور عیدالفطر کی آمد کے موقع پر زیادہ سے زیادہ مستحق خاندان، معذور و بیوہ بے سہارا نادار افراد اور غرباء ومساکین مستفید ہوسکیں ماہ صیام کے آخری ایام اور عید کی آمد کے موقع پر حکومت بلوچستان کی جانب سے حقیقی مستحقین تک اشیاء خوردونوش کی فراہمی خوش آئند اقدام ہے اس عمل سے مہنگائی کی وجہ سے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹ بکھیری جارہی ہیں اور عید کے موقع پر مستحق لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے سیلاب متاثرین کی بحالی و خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کی پوری کوشش ہے کہ تمام اشیاء خوردونوش و راشن حقیقی مستحقین تک منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے تاکہ اس کمر توڑ مہنگائی میں سفید پوش گھرانے اور غرباء ومساکین کو ریلیف فراہم کیا جائے اور وہ بھی عیدالفطر کی خوشیوں میں شریک ہوسکیں

خبرنامہ نمبر1548/2023
کوئٹہ 21اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے رمضان المبارک پیکج کے تحت صوبے بھر کی طرح ضلع اوستہ محمد میں بھی معزور افراد۔غرباء ومساکین کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور آج ڈپٹی کمشنراوستہ محمد اعجاز سرور کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حسنین ابڑو و تحصیلدار امداد حسین مری نائب تحصیلدار گامن خان بوہڑ و دیگر کی نگرانی میں معزوروں اور غرباء ومساکین میں۔منصفانہ طور پر راشن کی تقسیم کے عمل کو یقینی بنایا گیا راشن ملنے پر مستحق افراد نے خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز سرور نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہیکہ اس خوشی کے موقع پر غرباء ومساکین اور معزور افراد کو عید کی خوشیوں میں برابر شریک کیا جائے اور ان کے چہرے پر مسکراہٹ بکھیری جائے ضلعی انتظامیہ اس عمل کو شفاف طریقے سے لوگوں کی امانت ان کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے

خبرنامہ نمبر 1549/2023
کوئٹہ 21 اپریل۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر رمضان المبارک کے بعد اپنے پرہیزگار اور نیک بندوں کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے جو پورے ماہ تزکیہ نفس کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لئے روزے رکھتے ہیں اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کے لئے خوشیوں کا پیغام لے کر آتا ہے اور اس دن اللہ تعالیٰ اپنے متقی اور عبادت گزار بندوں سے خوش ہوکر ان کی تمام دعائیں قبول فرماتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کا دن اس بات کا تقاضہ کرتاہے کہ ہم اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی شامل کریں جو یہ دن منانے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں ہمارے ملک کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لہٰذا موجودہ صورتحال کا تقاضہ ہے کہ اپنے گروہی اور لسانی اختلافات کو بھلا کراسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے مقابلے میں اتحادواتفاق کے ساتھ ایک ہوجائیں اور انتہا پسندی، شرانگیزی اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئیں آج کے دن ہم اپنے ان سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے وزیراعلیٰ نے زور دیا کہ ہم اپنی عبادات میں ملکی استحکام، ترقی، خوشحالی اور امن کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور اس مبارک دن غرباء، مساکین اور لاچار لوگوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک کی حفاظت کرے اور پوری مسلم امہ کو اتحاد ویکجہتی عطاء فرمائے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائے۔

خبرنامہ نمبر 1550/2023
کوئٹہ 22 اپریل: صوبہ بلوچستان میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ کل بروز ہفتہ منائی جائیگی. اس سلسلے میں عید کی صبح ساڑھے سات بجے (7:30 am) گورنر ہاؤس لان میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جائیگی. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ہفتہ کے روز صبح ساڑھے سات بجے گورنر ہاؤس لان میں نمازِ عیدالفطر ادا کریں گے. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عیدالفطر کا دوسرا اور تیسرا دن (اتوار اور سموار) اپنے آبائی علاقے کچلاغ میں گزاریں گے

خبرنامہ نمبر 1551/2023
کوئٹہ 21 اپریل 2023: ترجمان حکومت بلوچستان محترمہ فرح عظیم شاہ نے تمام عالم اسلام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس و بابرکت مہینے میں تمام مسلمانوں نے رحمت و مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی اور ملکی سلامتی و بقا کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں. ترجمان صوبائی حکومت نے کہا کہ عید الفطر انعام الٰہی کا دن ہے, ماہ صیام کی تکمیل پر اللہ تعالیٰ سے انعامات پانے کا دن ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جنہوں نے ماہ رمضان میں اپنے اوقات کو عبادات سے منور رکھا اور اپنے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچا لیا. انہوں نے مذید کہا کہ عید کا دن محبت رواداری بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے ارد گرد رہنے والے غریب افراد کے ساتھ ایثار و ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے. اللہ پاک ملک پاکستان پر خصوصی انعامات نازل فرمائے اور اسے دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے آمین. آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتی ہوں اللہ پاک آپ سب کو خوش و خوشحال رکھے پاکستان زندہ باد بلوچستان پائندہ باد.

خبرنامہ نمبر 1552/2023
کوہلو 21 اپریل۔صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری عمرہ ادائیگی کے بعد گزشتہ روز اپنے آبائی علاقے کوہلو پہنچ گئیں ہیں صوبائی وزیر تعلیم میر نصیب اللہ مری اپنے حلقے میں عید منائیں گے۔

خبرنامہ نمبر 1553/2023
21اپریل:صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الفطر مسلمانوں کے لئے تشکر اور اللہ کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا دن ہے، آج ہم سب اپنی خوشیو ں میں غریبوں اور کم وسیلہ طبقات کو شریک کریں -انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا حقیقی معنی عام آدمی کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہے اور عام آدمی کا احساس کرنے سے ہی عید کا لطف دوبالا ہوگا، میرا ایمان ہے کہ پسے ہوئے طبقے کو اپنے ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری نجات ہے اور مستحق اور بے سہارا افراد کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے سے خوشیوں کو چار چاند لگتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور ہے کہ عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کا محور ہے اور وسائل سے محروم افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہماری دینی، اخلاقی اور قومی ذمہ داری ہے، ہمیں چائیے کہ اپنے گردو پیش پر نظر ڈالیں اور ان لوگوں کو بھی خوشیوں میں شریک کریں جو وسائل سے محروم ہیں۔سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو بھی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

خبرنامہ نمبر 1554/2023
صوبائی مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے اہل بلوچستان سمیت ملک بھر کے عوام کو دلی عیدمبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر خوشیوں کا تہوار اور مسلمانوں کیلئے رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی جانب سے ایک تحفہ ہے۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کرنا چاہیے۔ مشیر اطلاعات نے رمضان المبارک کے مہینہ کے دوران بلوچستان اور ملک بھر کی مجموعی طور پر امن و امان کی تسلی بخش صورتحال پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے بہتر اور مؤثر انتظامات کے باعث کوئٹہ شہر و دیگر اضلاع میں تجارتی مراکز میں رونقیں رہیں اور کارباروی اور تجارتی سرگرمیاں عروج پر رہیں انہوں نے کہا کہ عید کا دن محبت رواداری بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اس لیے ہمیں اپنے ارد گرد رہنے والے غریب افراد کے ساتھ ایثار و ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور ان کی ہر ممکن مدد کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ آج ہمیں وطن کی حفاظت کیلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی عظیم قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے، وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے بہادر سپوتوں کے عظیم والدین اور اہل خانہ کو بھی خوشیوں میں شریک رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
=================================

گورنر بلوچستان کا عیدالفطر کے موقع پر پیغام

کوئٹہ 22 اپریل: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے عیدالفطر کے موقع پر پوری اُمت مسلمہ کو مبارکباد پیش کی ہے. انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید دنیابھر کے مسلمانوں کا اجتماعی خوشی منانے کا دن ہے اور یہ دن ہمیں اتحاد، یکجہتی اور خوشیاں بانٹنے کا درس دیتا ہے کیونکہ عیدالفطر کا دن تمام مسلمانوں کیلئے ماہ رمضان کے دوران عبادت، اطاعت شعاری اور روزوں کی مشقت برداشت کرنے کے بدلے میں اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعام کا دن ہے. گورنر بلوچستان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع معاشرے کے وہ لوگ جو عید منانے کی استطاعت نہیں رکھتے ہیں اُن غریب اور محنت کش طبقہ کے عوام کو اپنی خوشیوں میں ضرور شریک کریں تاکہ غربت اور مہنگائی کے باعث مشکل صورتحال اور تنگدستی کی اس گھڑی میں معاشرے کے غریب اور نادار لوگ خود کو ہرگز تنہا محسوس نہ کریں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے اردگرد موجود یتیموں، معذوروں اور بےسہارا افراد کو نہیں بھولنا چاہئے جو ہماری مدد اور توجہ کے مستحق ہیں لہٰذا دوسروں کی خوشی پر خوش ہو کر ہی ہم دنیا میں کامیاب اور سرخرو ہو سکتے ہیں.
================================

بلوچستان حکومت کا چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی کا فیصلہ

صوبائی حکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنرز، پولیس افسران کو احکامات جاری کردیے۔

پابندی کا مقصد چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے انسانی جانوں کے ممکنہ ضیاع کو روکنا ہے۔ میر ضیاء اللہ

ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیر داخلہ

وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چاند رات اور عید پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے۔

ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔ وزیر داخلہ

ہوائی فائرنگ ایک قانونی جرم ہے جو کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے۔ وزیر داخلہ

اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لیے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔ وزیر داخلہ
==============================

گورنر ہاوس کوئٹہ میں عیدالفطر کی نماز
کوئٹہ 22 اپریل: صوبہ بلوچستان میں بھی عید الفطر مذہبی جوش وخروش کے ساتھ کل بروز ہفتہ منائی جائیگی. اس سلسلے میں عید کی صبح ساڑھے سات بجے (7:30am) گورنر ہاؤس لان میں عیدالفطر کی نماز ادا کی جائیگی. گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ ہفتہ کے روز صبح ساڑھے سات بجے گورنر ہاؤس لان میں نمازِ عیدالفطر ادا کریں گے. واضح رہے کہ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ عیدالفطر کا دوسرا اور تیسرا دن (اتوار اور سموار) اپنے آبائی علاقے کچلاغ میں گزاریں گے
=========================

==============================

عمران کیلئے لچک مگر لاپتہ افراد کیلئے آئین وقانون میں جنبش تک نہیں، نواب رئیسانی۔

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ عمران خان کیلئے لچک لاپتہ افراد کیلئے آئین وقانون میں جنبش کیوں نہیں،مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اگراِن کے لیے پنجاب میں انتخابات اہم ہے۔

توہمارے لیے ہمارے لاپتہ افراد کا معاملہ زیادہ اہم ہے انہوں نے کہاکہ یہاں حقوق کے لیے بندوق والوں کو دہشت کہتے ہیں لیکن یہاں کتاب قلم سلوٹ والے اپنی قسم کی دہشت گردی میں مصروف،اگر عمران کے لیے اتنی لچک!؟ لاپتہ افراد کے لیے آئین و قانون میں جنبش کیوں نہیں؟؟انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے انکار پر مولانا فضل الرحمان کا مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست قراردیدیا۔
============

خضدار فائرنگ کے مختلف واقعات میں یوسی وائس چیئرمین و لیویز اہلکار جاں بحق`


خضدار: فائرنگ کے دو مختلف وارداتوں میں لیویز اہلکار اور یو سی وائس چئیر مین جاں بحق ہو گئے تفصیلات کے مطابق زہری کے علاقہ گزان نے نا معلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار میر نثار احمد زہری موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

مقتول کی نعش کو لیویز نے سول ہسپتال زہری پہنچایا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کرکے نا معلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی جبکہ قتل کے دوسرے واردات اورناچ میں پیش آیا جہاں لین دین کے تکرار پر ایک شخص نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے وائس چئیرمین یونین کونسل کلی علم خان حبیب اللہ لانگو کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔
===============================

کوئٹہ چاند دیکھتے ہی شہریوں کی شدید ہوائی فائرنگ

کوئٹہ; کوئٹہ میں شہریوں نے ہوائی فائرنگ پر پابندی ہوا میں اڑ ادی ، چاند دیکھتے ہی شہر گو لیوں کی ترتر اہٹ سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے کوئٹہ سمیت بلو چستان بھر میں چاند را ت پر ہوائی فائرنگ کر نے پر پابندی عائد کی تھی ۔

تاہم جمعہ کو شوال کا چاند نظر آتے ہی کوئٹہ کے علا قوں شہبازٹائون ، جیل روڈ، جوائنٹ روڈ، بروری روڈ، سریاب روڈ، سیٹلائٹ ٹائون سمنگلی روڈ، جناح ٹائون ،پرنس روڈ، میکا نگی روڈ ، کا سی روڈ، جناح روڈ سمیت شہر بھر میں شدید فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پو لیس سمیت قانون نافذ کر نے والے ادارے صوتحال کو قابو پا نے میں یکسر طورپر نا کام ہو گئے ۔

==================================