یونیورسٹیز انتظامیہ کو مہنگائی کا بوجھ اسٹوڈنٹس اور والدین پر منتقل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، اخراجات میں مسلسل اضافہ تعلیم کو متاثر اور ریسرچ ورک کو بریک لگارہا ہے ۔ اساتذہ اور عملے کی تنخواہ کی ادائیگی میں مشکل ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مختلف یونیورسٹیز کے بعض پروگرام جزوی اور بعد مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں

یونیورسٹیز انتظامیہ کو مہنگائی کا بوجھ اسٹوڈنٹس اور والدین پر منتقل کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ، اخراجات میں مسلسل اضافہ تعلیم کو متاثر اور ریسرچ ورک کو بریک لگارہا ہے ۔ اساتذہ اور عملے کی تنخواہ کی ادائیگی میں مشکل ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں مختلف یونیورسٹیز کے بعض پروگرام جزوی اور بعد مکمل طور پر بند ہو سکتے ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان اور صوبائی حکومتی فنڈز کی فراہمی میں اپنی مشکلات اور حکومتی مالی مسائل کی وجہ سے اعلی تعلیمی پروگراموں کو جاری رکھنے سے پیچھے ہوتی جا رہی ہیں ، ریسرچ سے وابستہ اساتذہ اور اسٹاف دلبرداشتہ اور مایوس نظر آ رہا ہے ملک کی بڑی جامعات کہ بجٹ آؤٹ ہوتے جا رہے ہیں درمیانے اور چھوٹے درجے کی جامعات کا مالی مستقبل اور بھی تشویشناک ہے آنے والے دنوں میں سٹوڈنٹس کی تعداد میں نمایاں کمی کا خدشہ ہے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے طلبہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ پائیں گے ٹرانسپورٹ اور ہاسٹل کی فیس اتنی بڑھتی جا رہی ہے کہ ادائیگی ممکن نظر نہیں آتی ، اسکالرشپ اور وظائف کاش اور زیادہ ہے لیکن عملی سپورٹ کم ہے والدین اپنے بچوں کو مزید بڑھانے کے قابل نہیں ہے ان کی مالی ہمت جواب دیتی جا رہی ہے نوجوانوں کو اپنی پڑھائی جاری رکھنے کے لیے نوکریاں نہیں مل رہی پارٹ ٹائم جاب کے مواقع کم ہوتے جا رہے ہیں معاشی بحران کی وجہ سے بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے ڈگریاں لینے والے نوجوان فوڈ پانڈا سروس کی نوکری کر رہے ہیں یار ڈیلیوری بوائے بنے ہوئے ہیں غیر تعلیم یافتہ طبقہ کسی انسان سے وابستہ ہونے یا چھوٹے کام کر کے زیادہ کمائی کر رہا ہے پڑھائی کرنے والے بچے والدین پر بوجھ بن گئے ہیں تنخواہ یافتہ طبقہ سب سے زیادہ مشکلات کا شکار ہے ۔
یونیورسٹیز میں چند فیصد غیر سنجیدہ اور شرارتی طلباء پہلے ہی پڑھائی کرنے والے اکثریتی طلباء کے لیے مسائل پیدا کرتے رہے ہیں باز یونیورسٹیز میں انتظامیہ کمزور ہے آسانی سے بلیک میل ہو جاتی ہے بعض جگہ سخت ضرورت سے زیادہ ہے بعض جامعات میں ہر اس میں کے واقعات رونما ہو چکے ہیں مجموعی طور پر نجی یونیورسٹیز دولت کمانے کی مشینیں بن چکی ہیں ہائر ایجوکیشن کا شعبہ پاکستان میں آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے جا رہا ہے کوالٹی ایجوکیشن اور ریسرچ اسٹینڈ میں کمی آ رہی ہے مسلسل گراوٹ میں کی جا رہی ہے یونیورسٹیز ڈگریاں بانٹنے کے کارخانے اور فیکٹریاں بن چکی ہیں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کو اس صورتحال میں کچھ انقلابی اقدامات کرنے ہونگے کچھ آؤٹ آف بوکس سلوشنز کی طرف جانا ہوگا روایتی سوچ سے ہٹ کر جراتمندانہ فیصلوں کا وقت ہے نوجوانوں کو ہمت اور حوصلہ برقرار رکھنا ہو گا معاشرے کو نوجوانوں کی اعلی تعلیم کی کوششوں میں ساتھ دینا چاہیے یہی نوجوان آگے چل کر ملک کی باگ ڈور سنبھال لیں گے ان پر اعتماد کرنا ہوگا ان کے لئے بہتر مواقع پیدا کرنے ہیں ۔
==========================

نجی جامعات میرٹ والے طلبہ کو مفت تعلیم دینے کی پابند ہیں،طارق رفیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بہتر اور جامع رپورٹنگ کرنے کے لیے صحافیوں کو جدید تربیت فراہم کی جائے گی جس سے وہ اور بہتر طور پر صحافتی ذمے داران ادا کرسکیں گے، سندھ میں ٹیچرز لائسنس کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم سردار شاہ اور وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے گزشتہ روز ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن پاکستان اور آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ افطار عشائیہ کے موقعے پر کیا۔ انہوں نے افطار عشائیہ کا اہتمام کرنے پر صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اور صحافیوں کے بچوں کے تعلیمی معاملات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔ اس موقعے پر چیئرمین ہائر ایجوکیشن سندھ ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق رفیع کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کا انڈومنٹ فنڈ ہے جوکہ ضرورت مند طالب علموں کو دیا جاتا ہے ۔جامعات خود بھی نیڈ بیس اسکالراسکالرشپس دیتی ہیں جب کہ پرائیویٹ یونی ورسٹیاں بھی دس فیصد ضرورت مند لیکن میرٹ پر پورا اترنے والے طالب علموں کو مفت تعلیم دینے کی پابند ہیں۔ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سنیئرصحافی سید محمد عسکری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں صحافیوں کے لیے اپنے بچوں کی نجی جامعات اور اسکولوں میں تعلیم کو جاری رکھنا مشکل ہوگیا۔ تقریب کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر محمد قاسم نے انجام دئیے جب کہ نظامت کے فرائض ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رانا جاوید نے انجام دئیے۔ افطار کی تقریب میں وائس چانسلر ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر امجد سراج میمن، وائس چانسلر سکرنڈ یونیورسٹی و چئیرمین بورڈ بے نظیر آباد پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسن، چئیرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی ڈاکٹر سعیدالدین، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ پروفیسر افضال انصاری، ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رفیعہ جاوید ملاح، مانیٹرنگ آفیسر اخلاق احمد، سیکریٹری کراچی میٹرک بورڈ محمد علی شائق، کنٹرولر امتحانات کراچی بورڈ حبیب اللہ سہاگ، کنٹرولر انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی انجینئر انور خانزادہ، کنٹرولر امتحانات کراچی یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر حسین، ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ نعمان احسن،ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی میمن، ڈائریکٹر ایجوکیشن کراچی فرناز ریاض، ایجوکیشن، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدرعلی، وائس چیئرمین مرتضی شیرازی، جنرل سیکٹری ڈی ایم دانش بلوچ، کمیونیکیشن مینجر اورک این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن سمیت ایجوکیشن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے ممبر صحافیوں نے شرکت کی۔
===========

HECآرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کے ہائر ایجوکیشن پر منفی اثرات ہونگے

کراچی(سید محمد عسکری)ایچ ای سی آرڈیننس میں مجوزہ ترامیم کیخلاف جی سی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید اصغر زیدی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کا شعبہ کو پہلے ہی مختلف چیلنجز کا سامنا ہے اگر یہ ترامیم منظور ہوئیں تو ہائر ایجوکیشن پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ مجوزہ ترامیم کے تحت ایچ ای سی سرکاری اہلکاروں، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو مدد کیلئے ہدایت دے سکتا ہے جو ایک تشویشناک پیش رفت ہے۔ ہم ایسے ہر اقدام پر تحفظات دينگے جو یونیورسٹیوں کی خودمختاری کو نقصان پہنچائے، وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یہ ترامیم ایچ ای سی کے فسیلٹیٹر کے رول کو نقصان پہنچائیں گی اور ایچ ای سی کا کردار کم کرکے پولیسنگ باڈی بنا دینگی، ایچ ای سی آرڈیننس میں کوئی بھی تبدیلی مشاورتی اور جامع عمل کے ذریعے کی جانی چاہئے، مشاورت میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول یونیورسٹیز، اساتذہ، طلباء، اور والدین کی رائے اور خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔ موجودہ آرڈیننس کے سیکشن10 میں مجوزہ خاص طور پر پریشان کن ہیں، وائس چانسلر نہ کہا کہ یہ ترامیم صوبوں کے ڈومینز پر تجاوز کرتی ہیں اور صوبائی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو ایچ ای سی کے ماتحت کرنے کی کوشش ہے ترامیم میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے تلاش کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی ایچ ای سی کو دینے کی تجویز ہے۔
================================
ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم کے بل کو منظور نہیں کیا جائے گا،وفاقی وزیر

کراچی( سید محمد عسکری) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر نے کہا ہے پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر کچھ اراکین کی جانب سے ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم کے بل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خط لکھ کر اسے زبردستی اشو بنادیا ہے جب کہ اس بل کی کوئی حیثیت نہیں ہے اسے ختم کردیا جائے گا۔ انھوں کہا کہ اراکین اسمبلی پرائویٹ طور پر کئی بل پیش کرتے ہیں جن میں سے اکثریت مسترد کردئیے جاتے ہیں اور کچھ میں بہت ساری ترامیم کی جاتی ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایچ ای سی کے آرڈینینس کو بہتر کرنے کے لیے ہم خود ترمیم کررہے ہیں ۔
=============================
جامعہ پنجاب میں وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے میںپانچ رکنی تلاش کمیٹی قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے جامعہ پنجاب میں وائس چانسلر کے تقرر کے سلسلے پانچ روزہ تلاش کمیٹی قائم کردی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل نقوی کمیٹی کے کنوینئر ہوں گے جب کہ ماہر تعلیم ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، سماجی رہنما ڈاکٹر امجد ثاقب، چیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے سکریٹری اس کے رکن ہوں گے۔ کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
============================
لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب کی 19 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز لگانے کیلئے اشتہار جاری کردیا گیا.تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےدرخواستیں طلب کر لی ہیں جن یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں بہاولدین ذکریا یونیورسٹی ملتان، یونیورسٹی آف گجرات،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور،اسلامیہ

یونیورسٹی بہاولپور،یونیورسٹی آف کمالیہ ،یونیورسٹی آف لیہ ،یونیورسٹی آف ناروواللاہورکالج فار وویمن یونیورسٹی لاہور،فاطمہ جناح یونیورسٹی آف راولپنڈی،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سیالکوٹ،گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور،وویمن یونیورسٹی ملتان،گورنمنٹ صادق کالج وویم یونیورسٹی بہاولپور،یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور،یو نیورسٹی آفانجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا،خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان شامل ہیں.

امیدواروں کو 5مئی تک درخواستیں دینے کی ہدایت کی گئی ہے ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی بار اتنی بڑی تعداد میں وائس چانسلر اکھٹھے لگانے کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں مزید تفصیلات کے لیے ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ وزٹ کریں.
===============================

کالج گیٹ کا ٹریلر جاری ’پتا نہیں ایسا کالج اور یونیفارم پاکستان میں کہاں ہوتا ہے؟‘

پاکستان کے نجی ٹی وی چینل گرین ٹی وی پر کالج جانے والے طلباء کی زندگی پر مبنی ایک نیا ڈرامہ ’کالج گیٹ‘ آنے کو تیار ہے۔
بدھ کے روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کالج گیٹ کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے۔

کالج گٰیٹ کے ٹریلر کے مطابق اس ڈرامے کی کہانی کالج میں پڑھنے والے پوش طلبا کے گرد گھومتی ہے جنہیں اپنی تعلیمی زندگی کے ساتھ ساتھ نجی اور گھریلو معاملات میں بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس ڈرامے کی کاسٹ میں ضرار خان، نٹالیا کسٹیلو شاہد، خاقان شاہنواز، حنا چودھری، مامیا شاہ جعفر، جاوید شیخ، صبا حمید اور عثمان پیرزادہ شامل ہیں۔

کالج گیٹ کے ٹریلر کو دیکھ اس کی نیٹ فلکس کی مشہور سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ اور اس کے ہندی ریمیک ’کلاس‘ سے مماثلت ظاہر ہوتی ہے۔
2018 میں ریلیز ہونے والی سپینش سیریز ’ایلیٹ‘ کی کہانی طلبا ایک پوش سکول میں داخلہ لیتے ہیں لیکن وہاں دو متضاد طبقات کے تنازعات خوفناک صورتحال کا رخ اختیار کر لیتے ہیں۔
اسی طرح رواں سال ایلیٹ کے ریلیز ہونے والے ہندی ریمیک ’کلاس‘ کی کہانی بھی متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کے گرد گھومتی ہے جو ایک پوش سکول میں داخلہ حاصل کرتے ہیں جہاں ان کے امیر طلبا کے ساتھ تنازعات شروع ہو جاتے ہیں جو کہ سنگین صورتحال یعنی قتل تک پہنچ جاتے ہیں۔
Elite season ke copy a rahi a kya?
— Laly (@ItsLabeee) April 19, 2023
کلاس کا ٹریلر جب ریلیز کیا گیا تھا تو اسے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسی طرح ٹوئٹر سمیت انسٹاگرام پر بھی کالج گیٹ کے بارے میں ٹرولنگ سے بھرپور تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
how is college gate a new coming of age drama if the entire cast is over early to mid twenties?
— ramlah (@complexcourage) April 18, 2023
لالے اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ’ایلیٹ سیزن کی کاپی آ رہی ہے کیا؟‘
رملا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کالج گیٹ آںے والی نسل کے بارے میں کیسے ڈراما ہو سکتا ہے جب پوری کاسٹ ہی 20 سے 25 سال کی عمر کی ہے؟‘
رِمشا طاہر نے اس ڈرامے کا موازنہ ایلیٹ سے کرتے ہوئے دلچسپ انداز میں لکھا کہ ’ایلیٹ، کلاس اور اب آپ کے سامنے پیش خدمت ہے حلال ورژن ’کالج گیٹ۔‘
Elite, Class and presenting you now the halal version ” College Gate ” 🙂 pic.twitter.com/F6L7TsPyRJ
— Rimsha Tahir (@rumshum12) April 18, 2023
ساہل نے بھی اسی طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایلیٹ سے کلاس اور پھر کالج گیٹ، ہم کافی ترقی کر چکے ہیں۔‘
انسٹاگرام پر عقیلہ نے کمنٹ کیا کہ ’ان میں سے کچھ طلباء تو 30 سال کی عمر کے لگ رہے ہیں۔‘
اقراء نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’پتا نہیں ایسا کالج اور یونیفارم پاکستان میں کہاں ہے؟‘
================
دنیا کا سب سے بڑا راکٹ اسٹار شپ اڑان بھرتے ہی گر کر تباہ

بوکا چیکا ،میڈفورڈ کولونیا،امریکا (اے ایف پی ) دنیا کا سب سے بڑا راکٹ ’’اسپیس ایکس اسٹار شپ اپنی پہلی ہی آزمائشی پرواز میں دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہوگیا ۔ یہ دنیا کا انتہائی طاقت ور ترین راکٹ تھا ۔ جمعرات کو ایلون مسک نے اس راکٹ کے اڑان کی ابتداء میں ہی تباہی کے باوجود اسپیس ایکس ٹیم کو مبارکباد دے دی تھی ۔یہ راکٹ خلاء با زوں کو چاند ، مریخ اور ان سے آگے جہانوں میں لے جانے کےلیے تیار کیا گیا تھا ۔ آزمائشی پرواز کےلیے اس میں کوئی خلاء باز سوار نہیں تھا ۔ جو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:33پر ریاست ٹیکساس میں بوکا چیکا کے اسٹار بیس سے اٹھان کےچند منٹوں بعد ہی تباہ ہو کر بگھر گیا ۔ اسٹار شپ خلائی جہاز جسے بعد ازاں عملے اور سامان کو ساتھ لے جانا تھا ۔اسے آزمائشی پرواز میں اٹھان سے تین منٹ بعد ہی پہلے مرحلے میں اپنے راکٹ بو سٹر سے علیحدہ ہو جانا تھا لیکن راکٹ اس سے قبل ہی پھٹ کر آتشی گولے کی شکل اختیار کرگیا ساتھ خلیچ میکسیکومیں گر گیا ۔ مدار میں داخل ہونے کے لیے 90منٹ کی آزمائشی پرواز کی ناکامی کے باوجود اسپیس ایکس کے بانی اور سی ای او ایلون مسک نے اس نا کامی کو کامیابی قرار دے کر اسپیس ایکس ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پہلی آزمائش میں ناکامی سے آئندہ کے لیے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ۔ اس سے ہمیں زندگیاں کثیر السیاراتی بنانے میں مدد ملے گی ۔
======