پاک چین تجارتی راستہ کھولنے کا فیصلہ کیا آئی ایم ایف کے دباؤ سے نکلنے کا راستہ ہے یا آئی ایم ایف کو ڈیل جلد مکمل کرنے کی جانب سے دھکیلنے کی کوشش ؟

مریم نواز نے قومی سلامتی کی سرخ لائن بتا دی لیکن سوال یہ ہے کہ اگر نواز شریف کو سی پیک کی وجہ سے نکالا گیا تو ان کی واپسی کیسے ہوگی ؟

اگر چار سال بعد خنجراب پاس کو کھول کر پاک چین تجارت کا راستہ بحال کیا گیا ہے تو

جن قو توں نے یہ تجارتی راستہ بند کر ایا تھا کیا اب وہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھ جائیں گی۔
غور طلب بات یہ ہے کہ پاک چین تجارتی راستہ کھولنے کا فیصلہ کیا آئی ایم ایف کے دباؤ سے نکلنے کا راستہ ہے کیا آئی ایم ایف کو ڈیل جلد مکمل کرنے کی جانب سے دھکیلنے کی کوشش ؟

========================

حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہیں۔

ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف فارن فنڈڈ فتنے کی سازش ناکام بنادی۔

لوگ منتظر ہیں کب عمران خان نااہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں، رانا ثناء اللّٰہ

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ ایجنٹ نے سی پیک منصوبوں میں کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے تھے۔

ن لیگی سینئر نائب صدر نے مزید کہا کہ چین پاکستان تعلقات قومی سلامتی کی سُرخ لکیر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔

سیاسی یتیم سازشوں میں ناکامی کے بعد مفت آٹے کے پیچھے پڑگئے، مریم اورنگزیب

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ تین سال بعد چین پاکستان تجارت اور آمد و رفت پھر بحال ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2020 میں بندش کے بعد 2023 میں خنجراب پاس کا دوبارہ کھلنا خوشی کی خبر ہے۔

ن لیگی سینئر نائب صدر نے کہا کہ 2016 سے سی پیک فریم ورک کے تحت یہ انتظام بہترین جا رہا تھا جو 2019 میں بند ہوگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ خنجراب پاس کے دوبارہ کھلنے سے دونوں طرف کے عوام کی مشکلات ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور چینی صدر پاک چین آہنی بھائی چارے کو مزید مضبوط بنارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان چین تجارتی سرگرمیوں اور سی پیک کی رفتار متاثر کی۔

ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ نواز شریف سی پیک کے معمار ہیں، چین کی مدد سے پاکستان کی ترقی کا عظیم منصوبہ شروع کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ (ن) دور کی رفتار سے سی پیک اور پاک چین تجارت جاری رہتی تو آج عوام بدحال نہ ہوتے۔

===========================