بلوچستان کے پاور کوریڈورز میں آج کیا ہوا اور آج بولان کے عام لوگوں کے لیے کیا اچھی خبر ہے، دیکھیے رپورٹ

کوئٹہ۔ 2 اپریل ۔ ٹکرز

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا نوٹس

۔ضلع ژوب اور قمردین کاریز میں کونج کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت

۔کونج اور دیگر نایاب پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔وزیراعلئ

۔مقامی انتظامیہ غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لیے لگائے گئے کیمپس کو فوری طور پر ختم کرے ۔وزیراعلئ

۔غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جاۓ۔وزیراعلیٰ کی ہدایت

۔جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔وزیراعلئ

۔کونج ایک نایاب پرندہ ہے جو باہر سے ہجرت کرکے ژوب اور قمردین کاریز کے علاقے میں آتا ہے ۔وزیراعلئ

۔غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے ۔وزیراعلئ کی ہدایت

۔اس نایاب پرندے کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔وزیراعلئ

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی کا کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ

شاہ زیب رند امریکہ کی سر زمین پر اپنے ملک کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب

وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کا شاہ زیب رند کو کراٹے کمبیٹ لیگ جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعلی بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی کا شاہ زیب رند سے ٹیلیفونک رابطہ
کراٹے کمبیٹ لیگ میں پہلے پاکستانی پرو فائیٹر شاہ زیب رند نے امریکہ میں امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دے دی

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا

کوئٹہ ۔ 02 اپریل

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ کے فاتح پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اتوار کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے امریکہ میں موجود پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ کرکے انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا بابر یوسفزئی نے کہا کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا اور امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دے کر  امریکہ کی سر زمین پر پاکستان کا  پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں بلوچستان حکومت ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کیا 

خبرنامہ نمبر 1246/2023
کو ئٹہ 2اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں آج ضلع استا محمد میں اتوار سستابازار کا انعقاد کیا گیا سستا بازارمیں مختلف اشیاء خوردونوش سبزیاں فروٹ کولڈ ڈرنک گوشت آٹا گھی دالیں ودیگر اسٹال بھی لگائے گئے تھے ان اسٹالوں سے عوام کی بڑی تعداد نے خریداری کی ڈپٹی کمشنر استا محمد نثار احمد چھلگری کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے اتوار سستابازار کا دورہ کیا سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی و سپرینڈنٹ ڈپٹی کمشنر آفس عبدالرحمن بلوچ کے ہمراہ سستے بازار کا دورہ کیا اور ہر اسٹال کا معائنہ کرکے قیمتیں معلوم کی ں سستے بازارمیں استا محمد کی عوام امڈآئی اوراشیاء خوردونوش سستے داموں خرید ے اور استا محمد کی انتظامیہ کی کاوشوں کا سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ساگر کمار نے کہا کہ انجمن تاجران اورمیونسپل کمیٹی کے تعاون سے سستابازار انہتائی کامیاب رہا جتنا ہوسکا عوام کو ریلیف دیاگیا حکومت کی یہی کوشش ہے کہ عوام کوماہ صیام میں سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی ہو گرانفروشوں کو عوام سے ذیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی ماہ صیام میں سستا بازار کے انعقاد کا مقصد روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے سستے بازارکے ذریعے عوام کے رش کو دیکھ کراندازہ ہوگیا ہے عوام کی بھرپورحوصلہ افزائی ہوئی ہے ضلعی انتطامیہ عوام کو اشیاء خوردونوش سمیت گوشت کی قیمت میں بھی کمی سے عوام کوریلیف فراہم کیا گیا ہے جس سے انہیں سبسڈی دی دے گئی ہے آئندہ بھی اسی طرح عوام کو سبسڈی دینے کاسلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہاکہ ہمارا یہی مقصدہے کہ ہم عوام کو ماہ صیام میں ریلیف فراہم کریں تاکہ ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکے انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہر اتوارکو سستہ بازارکا انعقاد کیا جائے گا گرانفروشوں اورذخیرہ اندزوں کے خلاف کاروائی کا عمل بھی جاری رہے گا۔ تاجران کو چاہیے کہ وہ بھی حکومت کے ساتھ ملکر اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

خبرنامہ نمبر 1247/2023
کو ئٹہ 2اپریل:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوچیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پرنصیرآباد میں بچت بازارکاانعقاد کیاگیا عوام کیجم غفیرنیخریداری کیلیے بچت بازارکارخ کیاڈپٹی کمشنرعائشہ زہری کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنراسداللہ سمالانی اورتحصیلدارمجیب الرحمٰن ساتکزئی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی خان جونیجو بابو دانش خان ہندو تاجر سیٹھ تارا چند بیف مٹن شاپ کے صدر دین محمد لہڑی انجمن تاجران کے صدر تاج بلوچ خان جان بنگلزئی لیاقت چکھڑا محمد رحیم لہڑی میر جان مینگل سمیت سمیت دیگر موجود تھے بچت بازار اے سی آفس کے احاطے ڈیرہ مراد جمالی میں قائم کی گئی بچت بازار نصیرآباد ضلعی انتظامیہ میونسپل کمیٹی، مارکیٹ کمیٹی نصیرآباد اور انجمن تاجران کے تعاون سے قائم کیا ہے بچت بازار میں محکمہ فوڈ یوٹیلیٹی اسٹور اور انجمن تاجران کی جانب سے تقریباً بیس کلو کے سات سو پچاس آٹے کے تھیلے فروخت کرنے کے لیے لائے گے جو ایک گھنٹے میں ختم ہو گئے بچت بازار میں چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میر آصف لہڑی کے احکامات پر ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹ کمیٹی عبیداللہ پندرانی کی نگرانی میں نصف قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی گئیں مجموعی طور پر نصیرآباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے تمام اسٹالز پر عوام کی جانب سے رش دیکھا گیا اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی اسداللہ سمالانی نے تحصیلدار مجیب الرحمٰن ساتکزئی کے ہمراہ تمام اسٹالز پر دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیتے رہے انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی کم قیمتوں پر فراہمی سے روزہ داروں کو کچھ ریلیف فراہم ہورہا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکریٹری عبدالعزیز عقیلی کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ حکومتی اقدامات سے عوام استعفادہ حاصل کرسکیں ضلعی انتظامیہ انجمن تاجران سمیت دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے مشکور ہیں جنہوں نے اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈالا ہمیں ماہ مقدس میں عوام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہو مہنگائی کے اس دور میں بچت بازار کا قیام خوش آئند اقدام ثابت ہو رہا ہے۔

خبرنامہ نمبر 1248/2023
کو ئٹہ 2اپریل:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ضلع ژوب اور قمردین کاریز میں کونج کے غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ کونج اور دیگر پرندوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے مقامی انتظامیہ اور محکمہ جنگلی حیات غیر قانونی طور پر کونج کے شکار کے لیے لگائے گئے کیمپس کو فوری طور پر ختم کریں اور ملوث افراد کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لا تے ہوئے ان کے خلاف قانونی کاروائی کریں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے کونج ایک نایاب پرندہ ہے جو باہر سے ہجرت کرکے ژوب اور قمردین کاریز کے علاقے میں آتا ہے اور یہ علاقہ ان کا مسکن بن جاتا ہے وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کا ہر صورت محاسبہ کیا جائے اور اس نایاب پرندے کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے

خبرنامہ نمبر 1249/2023
کو ئٹہ 2اپریل:صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ایران سرحد پار سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمّت کی ہے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے نوجوان پر سرحد پار سے حملہ تشویشناک ہے اسطرح کے واقعات کا ہونا افسوس ناک ہیہمارے جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے بزدلانہ حملوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائے۔وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں کی لواحقین سے اظہار ہمدردی اور شہید اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی

خبرنامہ نمبر 1257/2023
کوئٹہ 2اپریل ۔سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحد پر ایرانی سر زمین سے دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوۓ فائرنگ سے چار سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس کے جوانوں کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ایسے بزدلانہ حملوں کی بھرپور مزمت کرتی ہے انہوں نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوۓ دعا کی ہے کہ اللہ تعالئ شہداء کے درجات بلند فرماۓ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

خبرنامہ نمبر 1256/2023
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وصوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران نے کیچ میںسرحد پار سے دہشتگردی کے حملے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے حملہ تشویشناک ہے، وفاقی حکومت کی سفارتی سطح پر معاملے کو ایران کے ساتھ اٹھائے، بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان وصوبائی وزیر مواصلات وتعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران گزشتہ روز پاک ایران سرحدی علاقے کیچ میں ایرانی حدود سے معمول کے گشت پر تعینات پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں چار سیکورٹی اہلکار کے شہید ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداءکے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں پر سرحد پار سے حملہ تشویشناک ہے، وفاقی حکومت سفارتی سطح پرواقعہ کو ایرانی حکام کیساتھ اٹھائے سرحد پار سے اس قسم کے واقعات کا ہونا ناقابل برداشت ہے انہوں نے کہاکہ شہداءکا خون رائیگاں نہیں جائے گا، بزدلانہ حملے کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں نہ پہلے کامیاب ہوئے ہیں نہ آئندہ اپنے منفی عزائم میں کامیاب ہونگے، انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیںاور ایسے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، مٹھی بھر دہشت گرد اپنے گناﺅنے عزائم کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے، انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ پاک شہداءکے درجات بلند اور پسماندگان کو صبرجمیل عطا کرے ( امین) ۔

خبرنامہ نمبر 1255/2023
وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ کے فاتح پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اتوار کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ترجمان بابر یوسفزئی نے امریکہ میں موجود پاکستانی کھلاڑی شاہ زیب رند سے رابطہ کرکے انہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے مبارکباد دی اور مسرت کا اظہار کیا بابر یوسفزئی نے کہا کہ  بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے امریکہ میں کراٹے کمبیٹ لیگ میں حصہ لیا اور امریکی کھلاڑی گبو ڈیاز کو شکست دے کر  امریکہ کی سر زمین پر پاکستان کا  پرچم بلند کرنے میں کامیاب رہے جس پر ہمیں فخر ہے انہوں نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہمارا سرمایہ افتخار ہیں بلوچستان حکومت ایسے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی جنہوں نے پاکستان کا نام عالمی دنیا میں روشن کیا

خبرنامہ نمبر 1254/2023
کوئٹہ 02 اپریل: گونر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ کے اعزاز میں گزشتہ روز ممتاز قبائلی و سماجی شخصیت سید حاجی عبد النبی عرف نبو آغا شکرزئی کی رائشگاہ پر افطار پارٹی دی گئی۔ اس موقع پر سردار سید بشر آغا، رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ، سید حاجی عبد الصمد آغا عرف طور کاکا شکرزئی، سید عبدالسلام کاکا زئی، سید محمد ولی عرف ملی شنغری، سید عبدالوحد آغا شکرزئی، ملک مجید خان کاکڑ، عبدالمنان سمزئی، حاجی عثمان سمزئی سمیت سادات برادری کے متعدد معزز اور معتبر شخصیات و سیاسی و سماجی سرکاری آفیسران، قبائلی عمائدین اور علماء کرام بھی شریک تھے.