سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کی زیرصدارت ڈی ایگ اور سی ایگ کا اہم اجلاس منعقدہوا

لاہور(جنرل رپورٹر)سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن شعیب جدون کی زیرصدارت ڈی ایگ اور سی ایگ کا اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں پروفیسرڈاکٹرمحمودشوکت،پروفیسرڈاکٹرتنویرالاسلام،پروفیسرڈاکٹراسداسلم خان،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرڈاکٹریونس،ڈائریکٹر لائسنسنگ پنجاب ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹرانورجنجوعہ،ڈائریکٹرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عارف،ڈپٹی سیکرٹری آپریشنز ڈاکٹرسیدبختیار ودیگرافسران نے شرکت کی۔سپیشل سیکرٹری صحت شعیب جدون نے اجلاس کے دوران صوبہ بھرمیں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے سپیشل سیکرٹری صحت کو کورونااور ڈینگی کی موجودہ صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ سپیشل سیکرٹری صحت شعیب جدون نے اس موفع پرکہاکہ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو کورونااور ڈینگی کی صورتحال سے آگاہ کردیاگیاہے۔ صوبہ بھرمیں کورونااور ڈینگی کی صورتحال کاباقاعدگی کے ساتھ جائزہ لیاجارہاہے۔ محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے ڈی ایگ کی سفارشات کی روشنی میں ڈینگی سے متعلق گائیڈلائنزجاری کردی ہیں۔ ڈینگی کے حوالہ سے کلینیکل مینجمنٹ کی ٹریننگزکروائی جائیں گی۔ امیدہے آئندہ دنوں میں کوروناکی شرح میں مزیدکمی دیکھنے میں آئی گی۔ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ محکمہ جات کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونااور ڈینگی کے مریضوں کیلئے بستروں کو مختص کردیاگیاہے۔ پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونااور ڈینگی کے مریضوں کے علاج ومعالجہ کیلئے ادویات وافرمقدارمیں موجودہیں۔ عوام سے ہسپتالوں اور پرہجوم مقامات پرماسک کے استعمال کویقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں۔
=====================

متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام لمز یونیورسٹی میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے منعقدہ سیمینار میں چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی , میاں عمران مسعود ,رانا محمد عارف, سردار درشن سنگھ , اور دیگر شریک ہیں .
=======


ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد ملک ریٹائرڈ ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنا رہے ہیں، ضلعی چیئرمین پنجاب پیرامیڈیکس تنویر احمد بٹ، صدر رانا ابوبکر و دیگر بھی موجود ہیں
=====