نوجوان کے تعاون کے بغیر سیاحت کا فروغ ناممکن ہے

چیرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کا کہنا ہے کہ نوجوان کے تعاون کے بغیر سیاحت کا فروغ ناممکن ہے ٹرسٹ بورڈ مذہبی سیا حت کے فروغ اور پاکستان کا دنیا بھر میں سافٹ امیج بہتر بنانے کے لیے بھر پور اقدامات کر رہا ہے ہم نے یو ٹیوب چینل بنایا ٹواز گایئڈ اور آپریٹرز بھرتی کیے ہیں . جبکہ اس سے متعلقہ ڈیٹا اکھٹا کیا جا چکا ہے یہ باتیں انھوں نے لمز یونیورسٹی میں مذہبی سیاحت کے فروغ کے عنوان سے منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہیں سیمینار میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساوتھ ایشیا میاں عمران مسعود , لمز کالج کے پرنسپل طارق جدون, رانا محمد عارف, سینیر نائب صدر لاہور چمبر آف کامرس ظفر محمود چوہدری , سری لنکا کے اعزاز کونسل یسین جوئیہ , امریکن کونسل کے پولیٹیکل آفیسر کیوین چگیک, سردار درشن سنگھ , آرکیالوجی کے چیرمین ڈاکٹر حمید , ڈپٹی سیکرٹری کرتارپور رانا طارق, ذیشان گورسی سمیت سکھ ہندو برادری کے علاوہ طلبا و دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت شرکت کی . چیرمین بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے یونیورسٹی کےطلبا , انڈ سیزبز اور کامرس میڈیا کا بھر پور تعاون درکار ہے اور ہم اس ضمن میں ماسٹر پلان ترتیب دے رہے ہیں , بورڈ کے تعلیمی ونگ کے سیکر ٹری رانا عارف نے بتایا کہ ہم مذہبی سیاحت کے فروغ کے لیے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں اور چیرمین بورڈ کے احکامات پر دن رات کا م جاری ہے سری لنکا کے اعزاز کونسل یسین جوئیہ نے بورڈ کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا . میا ں عمران مسعود نے بورڈ کے احکامات کو مزید آگے بڑ ھانے اور دیگر انتظامات پر توجہ دلائی . آخر میں طلبا اور مہمانوں میں خصوصی تحائف تقسیم کیے گئے
===================