چھوٹے بھائی بڑے بھائی کی جانب سے الواحدہ شارجہ میں ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ کا افتتاح

شارجہ (اسٹاف رپورٹر) شارجہ الواحدہ روڈ پر ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ کا افتتا ح ہو گیا، افتتاحی تقریب میں ٹک ٹاکر اور یو ٹیوب اسٹارز بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی نے خصوصی شرکت کی اور فیتہ کاٹا، اس موقع پر ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ کے روح رواں اور ممتاز کاروباری شخصیت میاں عاصم نے مہمانوں کو خوش آمدید کیا. مہمانان خصوصی عبدالشکور اور عبدالغفور( عرف) بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی نے میاں عاصم کو مبارکباد دی

اور ہوٹل کے افتتاح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستانی کاروباری لوگ ہر شعبہ میں کامیابی حاصل کر کے یو اے ای میں پاکستان کانام روشن کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ایسٹ اینڈ ویسٹ ریسٹورنٹ عوام میں پذیرائی حاصل کرے گا اور لوگوں کو گھر جیسا کھانا اور ماحول فراہم کرے گا. انہوں نے نادار اور مستحق لوگوں کیلئے فری کھانا فراہم کرنے پر میاں عاصم کو مبارکباد پیش کی. اس موقع پر میاں عاصم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا کہ ہم اپنی بہترین ڈیشز یہاں کی کمیونٹی کو فراہم کریں گے اور کوشش کریں گے کہ معیاری ذائقہ دار کھانوں سے یہاں پر بسنے والے لطف اندوز ہوں. میاں عاصم نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحق لوگوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے. افتتاحی تقریب میں میاں عاصم کی طرف سے بڑے بھائی اور چھوٹے بھائی کے علاوہ شریک مہمانوں کو اعزاز ی شیلڈز دی گئیں. انہوں نے ایسٹ اینڈ ویسٹ کے دوملازمیں کیلئے عمرہ ٹکٹ دینے کا بھی اعلان کیا۔
==================