دنیا کے ٹاپ 10 ائرپورٹس کی فہرست جاری، پہلا نمبر کس کا؟ درجہ بندی کے لئے مسافروں کی آراء کا بھی دھیان رکھا ہے


رواں برس کے لئے دنیا کے ٹاپ 10ایئرپورٹس کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق سنگاپور کے چانگی ہوائی اڈے کو دنیا کا بہترین ائرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

چانگی ہوائی اڈے کو یہ اعزاز 12 ویں مرتبہ حاصل ہوا ہے، جس کے بعد اس نے“ورلڈزبیسٹ ائرپورٹ ایوارڈز 2023“ کا ٹائٹل دوبارہ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ رینکنگ ”اسکائی ٹریکس“ نامی ائرٹرانسپورٹ ریسرچ کمپنی نے جاری کی ہے۔

چانگی ہوائی اڈے نے 2013 سے 2020 تک لگاتار 8 سال تک سالانہ اسکائی ٹریکس رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی، تاہم،گزشتہ 2 سال کے دوران یہ ائرپورٹ دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ائرپورٹ اور ٹوکیو کے ہنیدہ ائرپورٹ سے پیچھے رہ گیا تھا۔

درجہ بندی کس بنیا دی پر کی گئی
سی این بی سی کے مطابق درجہ بندی کے لئے 100 سے زائد قومیتوں کی نمائندگی کرنے والے بین الاقوامی مسافروں کی آراء کا بھی دھیان رکھا ہے، جن میں خریداری اور چیک ان، آمد، منتقلی، سیکیورٹی، اور امیگریشن جیسی دیگر سہولیات سے متعلق آراء شامل ہیں۔

دیگر بہترین ائرپورٹس کون سے ہیں؟
دوحہ کا حمد بین الاقوامی ہوائی اڈہ دوسرے، ٹوکیو کا ہنیدہ ائیرپورٹ تیسرے اورانچیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ چوتھے نمبر پر رہا۔

پیرس کا ائرپورٹ پانچویں، استنبول ائرپورٹ چھٹے، میونخ ائرپورٹ ساتویں اور زیورخ کا ائر پورٹ آٹھویں اور جاپان کا ناریتا ایئرپورٹ نویں نمبر پر آیا۔

اوساکا کے کانسائی ائرپورٹ کے سواگزشتہ برس کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل تمام ہوائی اڈوں نے دوبارہ ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔

اس سال اسپین کے میڈرڈ- باراجاس ہوائی اڈے نے 10 ویں پوزیشن حاصل کرکے کانسائی ایئرپورٹ کی جگہ لی ۔

اسکائی ٹریکس سروے نے ائرپورٹس کی دوسرے پیمانے پر بھی رینکنگ کی، اس فہرست کے مطابق سیول کے انچیون ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین اسٹاف ایئرپورٹ اور چین کے شینزین باؤان ائرپورٹ کو دنیا کا بہترین ترقی یافتہ ہوائی اڈہ قرار دیاگیا ہے۔
https://www.aaj.tv/news/30320663/
===========================================
18 مارچ 2023

اسلام آباد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سیف ڈرائیو اور فورن ابجیکٹ ڈیبری ( ایف او ڈی) اگاہی واک

“سیف ڈرائیو اور ایف او ڈی واک” کا اہتمام ہوائی اڈے کی انتظامیہ نے کیا

واک میں گراونڈ ہینڈلرز ایسوسیشن(جی ایچ اے)/ایئرلائنز/ایئر سائیڈ کے عملے کی شرکت

ایونٹ کا مقصد شرکاء کو فورن آبجیکٹ ڈیبریز (ایف او ڈی) خطرات اور حفاظتی انتظامات سے متعلق آگاہی دینا تھا

شرکاء کو ایئر سائیڈ پر سیفٹی کلچر کے فروغ اور ایپرن کے حفاظتی اصولوں سے متعلق آگاہ کیا گیا

ایئر لائنز کے اسٹیشن منیجرز، (جی ایچ اے) کے جنرل منیجرز اور ان کے عملے نے ایئر پورٹ مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ مہم میں حصہ لیا

ایونٹ ‘ایپرن ایف او ڈی واک’ کے ساتھ شروع ہوئی اور ایئر سائیڈ آفس میں حفاظتی آگاہی سیشن کے ساتھ ختم ہوئی۔

سی او او/اے پی ایم نےواک کی قیادت کی جس میں محفوظ ڈرائیونگ اور ایپرن سے (ایف او ڈیز) کو ہٹانے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا

شرکاء کو اگاہ کیا گیا کہ ایف او ڈیز کس طرح محفوظ فلائٹ آپریشنز کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں

ائرپورٹ مینیجر نےحفاظتی قوانین کے مؤثر نفاذ اور ائر سائیڈ پر محفوظ ڈرائیونگ کو یقینی بنانے پر زور دیا

واک کا اختتام تمام شرکاء کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔

ترجمان