یونیورسٹی کے طلباء میں فرضی شادی کی تقریب


یونیورسٹی کے طلباء میں فرضی شادی کی تقریب

یونیورسٹی کے طلباء میں فرضی شادی کی تقریب

یونیورسٹی میں طلباء مختلف تقریبات، ڈنر یا میوزیکل نائٹ منا رہے ہیں۔ لاہور کی نجی یونیورسٹی نے ’’جعلی شادی‘‘ کی تقریب منائی۔

تفصیلات کے مطابق ایک مہم کے بعد تقریب کے لیے دو سینئر طلبہ کو ایک دوسرے سے شادی کے لیے دولہا اور دلہن کے طور پر منتخب کیا گیا۔

تین روزہ فرضی شادی کی تقریب منائی گئی جس میں دولہا یا دلہن کی طرف سے تمام طلباء نے شرکت کی اور خریداری سے لے کر پھولوں کی سجاوٹ تک تمام انتظامات کئے۔

جہاں اس تقریب کو سوشل میڈیا پر بے حد سراہا جا رہا ہے اور اسے دل کو گرما دینے والا اور منفرد خیال قرار دیا گیا ہے، وہیں دوسری جانب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

https://ummat.net/2023/03/14/811548/
=======================================

لاہور (جنرل رپورٹر)نامور ہدایتکار بلال لاشاری اور معروف پروڈیوسر عمارہ حکمت کی سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سحر کم نہ ہو سکا ریکارڈز پر ریکارڈ جاری فلم کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میی سے ایک گنڈاسا چیرٹی شو میں 50ہزار ڈالر میی نیلام تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میی سہارا فار لائف ٹرسٹ ہسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے میوزیکل شو منعقد کیا گیا جس میں دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے سٹار اداکار فواد خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر سپر ہٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والے گنڈاسوں میں سے فواد خان کے ہاتھوں ایک گنڈاسا 50ہزار ڈالر میں نیلام ہوا جسے وہاں کے اورسیز پاکستانی نے خریدا فلم اس موقع پر وہاں موجود اپنے پسندیدہ اداکار فواد خان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اٹوگراف لیے وہی ان کے کردار مولا جٹ کی خوب تعریف کی .فلم جہاں پاکستانی فلم انڈسٹری میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہے وہی فلاحی کاموں میں بھی مثبت کردار ادا کر رہی ہے زرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ میں ہونے والے فواد خان کے گنڈاسے کو بھی کسی مثبت پہلو میں استعمال کیا جائے گا جس فلم انڈسٹری کی یادگار کے طور پر نمائش کے لئے رکھا جائے گا یاد رہے کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستانی تاریخ کی سب سے زیادہ کمانے والی فلم بن گئی ہے جو اب تک 2سو 90 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کر چکی ہے جو اب بھی پاکستان بہترین سینما گھروں میں نمائش کی جارہی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمیمہ ملک گوہر رشید شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں.
============================
اہور( جنرل رپورٹر )منسٹر ایجوکیشن پنجاب منصور قادر نے سیکرٹری سکولز فیصل فرید کے ہمراہ آج پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) صدر دفتر کا دورہ کیا۔ ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے منسٹر ایجوکیشن اور سیکرٹری سکولز کو پیف آمد پر خوش آمدید کہا اورپیف کے منصوبے شہر علم اور دیگر اہم منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ایم ڈی پیف نے بتایا شہر علم منصوبے کے تحت لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور، مظفر گڑھ، رحیم یار خان اور شیخوپورہ کی منظور شدہ یونین کونسل میں 336نئے سکول کھولے جائیں گے اورا ن سکولوں میں تقریباً 89ہزار بے وسیلہ بچوں کو ایجوکیشن وؤچر سکیم پروگرام کے تحت مفت تعلیم دی جائے گی۔
منسٹر ایجوکیشن نے شہر علم منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کے تحت منظور شدہ اضلاع کے اُن علاقوں کی کچی آبادیوں میں سکول کھولے جائیں جہاں پہلے سے سکول موجود نہیں ہیں۔منسٹر ایجوکیشن نے مزید کہا کہ پیف تعلیمی میدان میں بہترین کردار ادار کر رہا ہے اور پیف کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل قابل تعریف ماڈل ہے۔میٹنگ کے دوران سیکرٹری سکولز نے کہا کہ پیف کے تمام تعلیمی منصوبوں کی طرح ”شہر علم“ بھی بہت اچھا منصوبہ ہے اس منصوبے سے بے وسیلہ طبقات سے تعلق رکھنے والے خاندانوں کے بچوں کو علم کی شمع سے روشن کیا جائے گا۔ سیکرٹری سکولز نے ایم ڈی پیف کو بتایا کہ اس منصوبے کے فنڈز بہت جلد پیف کو جاری کر دیے جائیں گے تاکہ اس منصوبے کا آغاز با آسانی کیا جا سکے۔
ایم ڈی پیف منظر جاوید علی نے میٹنگ کے دوران فاؤنڈیشن اسسٹڈ سکول پروگرام، ایجوکیشن وؤچر سکیم اور نیو سکول پروگرام، چولستان کمیونٹی سکول، چولستان موبائل سکول اور روشن تھل پروجیکٹ کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا۔ ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن کو بتایا کہ اگر پیف کو مزید فنڈز دیے جائیں تو پیف کے پارٹنر سکولوں میں اس وقت موجودہ انفراسٹرکچر کے اندر مزید 5لاکھ بچوں کو پیف کے تعلیمی منصوبوں کے ذریعے مفت تعلیم فراہم کی جاسکتی ہے۔ ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن کو سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم، مانیٹرنگ نظام، کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ اور دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔میٹنگ کے اختتام پر ایم ڈی پیف نے منسٹر ایجوکیشن منصور قادر کو پیف کی سالانہ ورک پلان کی کتاب پیش کی اور نئے SISڈیش بورڈ کی تفصیلات فراہم کیں۔
===========