پکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پاکستان بازار تھانہ کی حدود میں دہشتگردوں کے ہاتھوں فنکشنل لیگ کے زمہ دار پرویز شیخ کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

پکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جنرل سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پاکستان بازار تھانہ کی حدود میں دہشتگردوں کے ہاتھوں فنکشنل لیگ کے زمہ دار پرویز شیخ کو قتل کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
پھر سے کراچی شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے جبکہ حکمران چین کی نیند سو رہے ہیں-

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے پی ایس 117 کے صدر پرویز شیخ کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ ، ڈی جی رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ پرویز شیخ کے قتل میں ملوث ایک مذہبی تنظیم کے دہشتگردوں ندیم عرف تھوپا ، شہباز اور قتل میں ملوث دیگر دہشتگردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ، اپنے ایک مذمتی بیان میں سردار عبدالرحیم نے کہا کہ ایک بار پھر بھتہ خور اور دہشتگرد کراچی شہر کے امن کو خراب کرنے کی سازش کررہے ہیں، مگر ہم امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی دہشتگردوں کی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فنکشنل لیگ کے کارکنان لاوارث اور تنہا نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ مذہبی تنظیم کی قیادت ہمارے کارکن کے قتل کا نوٹیس لے اور قتل میں ملوث قاتلوں سے لاتعلقی کا اعلان کرے ، انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ پر امن سیاسی جماعت ہے جس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، اگر قاتلوں کو فی الفور گرفتار نہ کیا گیا تو اس دہشت گرد مذہبی تنظیم کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔
===================