آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں

1مارچ 2023

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے کہا کہ ضلع راولپنڈی کے تمام نجی تعلیمی ادارے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں, ہر ادارہ کم از کم 50 پودے ضرور لگائے اور انکی جیو ٹیگنگ کرکے متعلقہ تعلیمی افسران کو بھیج دیں ۔

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر اور ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ابرار احمد خان نے ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی کی گزشتہ میٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر راولپنڈی مرضیہ سلیم نے پرائیویٹ سکولز کو شجر کاری مہم میں خصوصی طور پر شرکت کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے ادارے میں لازمی طور پر پودے لگائیں اور متعلقہ محکمہ کے افسران اس بات کی تصدیق کریں گے کہ انھوں نے حقیقتاً پودے لگائے ہیں۔ انھوں نے ہر تعلیمی ادارے لیے کم از کم 50 پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ مرضیہ سلیم نے کہا کہ چھوٹے پودے لگانے کی بجائے بڑے پودے لگانے کو ترجیح دی جائے تاکہ ان کی نشوونما اور نگہداشت بہتر انداز سے ہوسکے۔ ابرار احمد خان نے نجی سکولز مالکان کے نام ایک پیغام میں کہا کہ پودے لگانا ہی کافی نہیں ہے بلکہ انکی مناسب نگہداشت کرنا ہے۔