ہریالی حب ریسائکلنگ پلانٹ کے لئے کچرے کو علیحدہ کرنے کے ریسورس فراہم کرنے، ٹئیرفنڈ منتخب شدہ یوسیز میں رہائشیوں کو ہرے اور نیلے رنگ کے ڈسٹ بن مہیا کرے گا، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی زیرصدارت اجلاس میں دیگر اہم فیصلے کئے گئے

ہریالی حب ریسائکلنگ پلانٹ کے لئے کچرے کو علیحدہ کرنے کے ریسورس فراہم کرنے، ٹئیرفنڈ منتخب شدہ یوسیز میں رہائشیوں کو ہرے اور نیلے رنگ کے ڈسٹ بن مہیا کرے گا، ایم ڈی سالڈ ویسٹ کی زیرصدارت اجلاس میں دیگر اہم فیصلے کئے گئے
کراچی۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سید امتیاز علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیہ زون جی ٹی ایس ضلع کیماڑی اورشرافی گوٹھ جی ٹی ایس ضلع ملیرمیں قائم ہریالی حب ری سائکلنگ پلانٹ کے لئے کچرا علیحدہ کرنے کے لئے این جی او ٹیئرفنڈاور ایس ایس ڈبلیوایم بی کی نجی کمپنیز باہمی تعاون سے ریسورسس مہیا کرے گی۔ ایس ایس ڈبلیو ایم بی کی نجی کمپنی کی جانب سے منتخب کردہ یوسیز کے لئے ٹیئرفنڈ کو 4 کچرا اٹھانے والے رکشے فراہم کئے جائیں گے جبکہ ا ین جی اوٹیئرفنڈ فراہم کردہ رکشوں میں دو پارٹیشن بنانے کے بعد گاڑی میں گیلا کچرا (کچن کا کچرا) اورسوکھا کچرا علیحدہ رکھنے کے لئے دو کلر ہرے اور نیلے رنگ کرنے کے بعد اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہرے حصے میں گیلا کچرا(کچن کا کچرا)اور نیلے رنگ میں سوکھا کچرارکھا جائے۔ اس کے علاوہ ٹئیر فنڈمنتخب یوسیز سے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے لئے ہرے اور نیلے رنگوں کے ڈسٹ بن رہائشیوں کوفراہم کریں گے تاکہ علاقوں سے کچرا علیحدہ حاصل کیا جائے اس سلسلے میں رہائشیوں کو پہلے سے آگاہی فراہم کی گئی ہے۔مزید براں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے بلدیہ زون میں کچرے کے وزن کرنے کی مشین (weighbridge) لگانے کی بھی ہدایت کی تاکہ کچرے کی صحیح مقدار ریکارڈ کی جا سکے۔واضح رہے کہ ریسائکلنگ پلانٹ میں کچرے سے آرگینک کھاد، پلاسٹک دانہ اور پلاسٹک فلیکس تیار کیا جارہا ہے۔اجلاس میں ایگزیکٹوڈاریکٹر آپریشن طارق نظامانی،متعلقہ ضلع کے ڈپٹی ڈائریکٹرز اور ٹیئرفنڈ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ساجد گلزار، نجی کمپنیز کے عہدیداران ودیگرموجود تھے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا
ایس ایس ڈبلیو ایم بی