یوم عالمی شہری دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس انسٹرکٹر جامعہ کراچی حمزہ مبین کے اعزاز میں شعبہ کلیہ قانون کی جانب سے تقریب کا انعقاد


یوم عالمی شہری دفاع کے موقع پر سول ڈیفنس انسٹرکٹر جامعہ کراچی حمزہ مبین کے اعزاز میں شعبہ کلیہ قانون کی جانب سے تقریب کا انعقاد

حکومت پاکستان سول ڈیفنس تقریب میں جامعہ کراچی حمزہ مبین کی شرکت

کراچی () دنیا بھر کی طرح یکم مارچ عالمی یوم سول ڈیفنس کے موقع پر شعبہ کلیہ قانون جامعہ کراچی میں اساتزہ کرام و اسٹاف کی جانب سے گروپ اسکاؤٹس لیڈر و سول ڈیفنس ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گزشتہ سالوں سے ریسکیو خدمات پر مختلف سوالات کئے گئے جس پر اساتزہ کرام و اسٹاف کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ جس پر حمزہ مبین کی جانب سے ڈائیریکٹر و کمشنر اسکاؤٹس کا شکریہ ادا کیا۔

سول ڈیفنس ٹریننگ اسکول حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف سول ڈیفنس اسپیشلسٹ ماہرین کی جانب سے شرکت کی گئی۔ اس موقع پر گروپ اسکاؤٹس لیڈر و سول ڈیفنس ریسکیو اسپیشلسٹ انسٹرکٹر حمزہ مبین کی جانب سے بطور مہمان شرکت کی گئی اور مہمان خصوصی کو پھلوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر واک میں بھی شرکت کی گئی۔

حمزہ مبین PIA BSA اکیڈمی ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس کی جانب سے 2015 میں سول ڈیفنس کورس مکمل کیا۔ حکومت پاکستان فیڈرل سول ڈیفنس کی جانب سے 2021 میں ہونے والا سول ڈیفنس اسپیشلسٹ انسٹرکٹر ریسکیو سروس کورس میں جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے مکمل کیا۔ جس پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور رجسٹرار جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید صاحب کا بہت شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ آج آپ کی وجہ سے میں سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے ہونے والے مختلف کیمپوں اور جامعہ کراچی میں سول ڈیفنس ریسکیو تربیتی سیشن کرانے میں والنٹیئر مصروف عمل ہوں۔