کانز فلم فیسٹیول میں 2 پاکستانی فلموں کو نامزدگی مل گئی

تنازعات کا شکار پاکستانی فلم جوائے لینڈ کے بعد کانز فلم فیسٹیول کے جنوری ایڈیشن کے لئے 2 فلموں ’نور‘ اور ’پہچان‘ کو نامزد کرلیا گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کانز فلم فیسٹیول نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے دنیا بھر سے منتخب کی گئی جنوری کی بہترین فلموں کی فہرست جاری کی۔
کانز فلم فیسٹیول کے جنوری ایڈیشن کے لئے جاری ہونے والی نامزدگیوں کی فہرست میں 2 پاکستانی فلمیں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بہترین فلموں کے لئے نامزد ہونے والی فلموں میں ہدایت کار عمر عادل کی صحت کے موضوع پر مبنی فلم’ نور‘، جسے صحت کی کیٹیگری میں نامزد کیا ہے جبکہ ہدایت کار محمد احسن کی انسانی حقوق پر مبنی فلم ’پہچان‘ کو انسانی حقوق کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے۔