جیکب آباد کی مددگار پولیس کے محرر کا شہری پر تشدد،کیس داخل،گرفتار نہ ہوا

جیکب آباد:رپورٹ ایم ڈی عمرانی۔جیکب آباد کی مددگار پولیس کے محرر کا شہری پر تشدد،کیس داخل،گرفتار نہ ہوا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی مددگار پولیس کے محرر یاسین اوٹھو کی جانب سے شہری احمد سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر متاثر نوجوان نے سخت احتجاج کیا،جس کے بعدشہری احمد سومرو کی مدعیت میں سٹی تھانے پر مددگار پولیس کے محرر یاسین اوٹھو سمیت دو نامعلوم ملزمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،پولیس اہلکار گرفتار نہیں ہو سکا ہے احمد سومرو نے بتایا کہ یاسین نے دو ساتھیوں سمیت تشدد کا نشانہ بنایا،یاد رہے کہ تین ماہ قبل پولیس اہلکار یاسین اوٹھو نے ستیش کمار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس پر اہلکار کو معطل کرکے کیس داخل کیا یا تھا جو عدالت میں زیر سماعت ہے اسکے باوجود مذکورہ اہلکار کو بحال کرکے مددگار پولیس کا محر ر بنایا گیا جس نے پھر ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
=====