حکومت سندھ نے بڑے پیمانے پر افسران کو گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19 میں ترقی دے دی ، پروموشن بورڈ 2 کی سفارش پر مجاز اتھارٹی وزیراعلی سندھ نے منظوری دی اور چیف سیکرٹری کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ۔

تفصیلات کے صوبائی حکومت نے پروینشل سلیکشن بورڈ 2 کے اجلاس میں بڑے پیمانے پر مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران کو گریڈ اٹھارہ سے گریڈ 19 میں ترقی دینے کی سفارش کی اور مجاز اتھارٹی وزیراعلی کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت کی ہدایت پر محکمہ سروسز نے مختلف محکمہ سے تعلق رکھنے والے افسران کی ترقی کے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دی ہیں 23 فروری کو یہ نوٹیفکیشن جاری کئے گئے جن کے مطابق کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 244 مرد اور 147 خواتین افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی جبکہ اسکول ایجوکیشن کی 62 خواتین افسران کو گریڈ 19 میں ترقی ملی۔
سندھ ٹیوٹا کے متعدد ٹیچرز کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق پی ایس ایس گروپ گریڈ اٹھارہ کی آفیسر کرن شیخ کو گریڈ 19 میں ریگولر بنیاد پر ترقی دے دی گئی ان کا پوسٹنگ آرڈر الگ سے جاری کیا جائے گا۔ ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ آرکیٹیکٹ خواجہ اقبال پرویز کو ترقی دے کر کنسلٹنگ آرکیٹیکٹ بنا دیا گیا ہے ۔محکمہ آبپاشی کے دو افسران کو ترقی دے کر سپرینڈنٹ انجینئر سول بنایا گیا ہے ان میں اسداللہ شیخ ریاض حسین میمن شامل ہیں ۔
محکمہ بہبود آبادی میں دو افسر ان عبدالوحید اور صلاح الدین کو ترقی دے گریڈ 19 میں ڈائریکٹر بنایا گیا ہے ۔
پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے آٹھ افسران کو گریڈ 19 میں ترقی ملی جن میں اختر حسین میمن ، ڈاکٹر حفیظ کلہوڑو ، راجہ مسرور حسن ، فرمان علی چانڈیو ، توفیق شیخ ، کلیم شیخ ، انجینئر انیس خان اور عائشہ مستوئی شامل ہیں ۔


پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسر محمد بخش جرار کو سینئر ریسرچ آفیسر گریڈ 19 میں ترقی دی۔ سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد عمران صابر کو ترقی دے کر ڈاکٹر ٹیکنیکل بنا دیا گیا ۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کو ڈائریکٹر اطلاعات گریڈ 19 پر ترقی ملی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد پہنور کو ڈائریکٹر ایگری کلچر مارکیٹنگ کے عہدے پر ترقی ملی ۔محکمہ خزانہ کے تین آئی ڈی افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دے دی گئی جن میں نظر کے امام ، آفتاب احمد قاضی اور محمد پٹھان آبرو شامل ہیں ۔میں خزاں نہ کی سسٹم اینلسٹ پروگرام زکیہ پروین عقیلی کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر سینئر سسٹم اینلسٹ بنا دیا ۔محکمہ قانون کے چار ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بنا دیا گیا جن میں جنید شیخ ، سکندر حسن ، لیاقت علی مہر ،زاہد حسین راجپر شامل ہیں ۔محکمہ صحت کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غنی رحمان ، شبانہ نذیر اور عزرا پروین کو گریڈ 19 میں ترقی ملی محکمہ داخلہ کے چار افسران کو ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بنایا گیا جن میں مشتاق احمد عباسی ، آصف علی جکھرانی ، محمد اشرف راجپوت اور فدا حسین سولنگی شامل ہیں جب کہ سندھ ٹیوٹا میں ترقی پانے والوں میں بشیر احمد ، نور جہاں ناصر اور مسٹر چمن ، محمد یعقوب میمن ، مختار علی چانڈیو اور ذلفقارعلی ساند، امیر احمد بگھیو، شامل ہے محکمہ معدنیات کے سید محمد وسیم کو گریڈ 19 میں ترقی دے کر چیف انسپکٹر آف مائینز بنایا گیا ہے مس شہناز کریم بخش کو ہیڈمسٹرس محمد الیاس کو ہیڈ ماسٹر محمد شبیر اور مسعود احمد باجوہ کو بھی اگلے گریڈ میں ترقی ملی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد افضل چنہ ، پی ایس ایس گروپ کے سکندر علی بلوچ ، عاشق حسین جانڈیو ، کرن شیخ ، مولا بخش رند ، پیر بخش جونیجو ،ریاض احمد ، عبدالرزاق ساند ، مبارک حسین ، محمد ارشد ، کمال حکیم ، شاہنواز سومرو ، نوید رحمان لا ڑک ، ڈاکٹر محمد بخش عرف راجہ ، تو اگلے گریڈ میں ترقی دے دی گئی ۔
================================