ڈاکٹر عزیز الدین کو صدارتی ایوارڈ دیا جائے ۔ فرمان علی خان خادم ڈاکٹر عزیز الدین نے پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک کرنے کی جدو جہد میں ساری عمر لگا دی ۔


کراچی ( نعیم اختر ) تھیلیسیمیا کے غریب مریض بچوں کی خدمت میں ۔70 بار سے زیادہ مرتبہ خون کے عطیات پیش کرنے والے سماجی کارکن اور ( ن) لیگی رہنما فرمان علی خان خادم نے حکومت پاکستان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پر زور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سدا بہار ڈائریکٹر فاطمید فاؤنڈیشن ڈاکٹر عزیز الدین صاحب کو صدارتی ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ کیونکہ ان کی خدمات کسی صورت ڈاکٹر ادیب رضوی سے کم نہیں ۔ اپنی ساری زندگی ملک بھر سے تھیلیسیمیا کے خاتمے کے لیے کام کیا اور زوق و شوق سے کام کر رہے ہیں ۔ سدا بہار ڈائریکٹر فاطمید فاؤنڈیشن ڈاکٹر عزیز الدین کی قیادت اور رہنمائی میں فاطمید فاؤنڈیشن معاشرے میں بلکہ پاکستان بھر میں بڑے پیمانے پر تھیلیسیمیا آ گاھی مہم چلا رہی ہے ۔ اور اس بات کی کوشش کر رہی ہے ۔ کہ آ نے والی نسل کو اس موذی مرض سے محفوظ بنایا جا ئے۔ ڈاکٹر عزیز الدین کا ہمیشہ یہ کہنا ہوتا ہے کہ ہم پاکستان کو تھیلیسیمیا سے پاک کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں اور یہ جدو جہد جاری اور ساری رہے گی۔
===================

=======