احسان اللہ باقی فاسٹ بولرز کے لیے چیلنج بن گئے ، شاہین آفریدی ،حارث روف ، نسیم شاہ ، وسیم جونیئر ، حسنین اور محمد عامر کو اب بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی

احسان اللہ باقی فاسٹ بولرز کے لیے چیلنج بن گئے ، شاہین آفریدی ،حارث روف ، نسیم شاہ ، وسیم جونیئر ، حسنین اور محمد عامر کو اب بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی ۔
پاکستان سپر لیگ کی یہ خوبصورتی ہے کہ ہر سیزن میں نئے اسٹار سامنے آتے ہیں اس مرتبہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید احسان اللہ ہیں اس ٹورنامنٹ کی پہچان بن کر ابھریں گے انھوں نے انتہائی تیز رفتار گیند نے کرتے ہوئے 150 کی اسپیڈ کو چھو لیا ہے ایک ہی میچ میں شاندار استقبال کرکے چار اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دکھایا اب تک باقی فاسٹ بولرز اس اعلی پائے کی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے آنے والے میچوں میں شاہین آفریدی سے لے کر محمد عامر تک اور حارث رؤف کر حسن علی تک اور نسیم شاہ سے لے کر وسیم جونیئر تک سبھی فاسٹ بولرز کو بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی حسنین اور موسی سمیت باقی بولرز کے لیے یہ اچھا موقع ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کریں ۔
پاکستان کرکٹ کے لیے یہ بات خوش آئند ہے کہ پی ایس ایل کے موجودہ سیزن میں ایسے متعدد قول موجود ہیں جن کی اسپیڈ 140 سے زیادہ ہے اور وہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لیے بڑا سرمایہ ثابت ہو سکتے ہیں ۔
====================
پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی جیت حاصل کرلی ۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ رضوان کا فیصلہ درست ثابت ہوا اور گلیڈی ایٹرز کی ابتدائی 5 وکٹیں جلد ہی گر گئیں۔ اوپنر مارٹن گپٹل 7 اور جیسن رائے 27 رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔
عبدل بنگلزئی 1 اور کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ افتخار احمد بغیر کوئی سکور بنائے پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ محمد نواز 14 ، عمر اکمل 11 اور نسیم شاہ 1 سکور بنا کر آوٹ ہوئے۔ محمد حسنین 22 اور محمد حفیظ 18 رنز کے ساتھ ملتان سلطانز کے بولرز کے سامنے مزاحمت کرسکے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے انتہائی عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے احسان اللہ نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔


ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور ، اسامہ میر نے ایک وکٹ لی۔ 111 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کے شان مسعود 3 سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ کپتان محمد رضوان 28 اور ریلی روسو 78 سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جتوا کر پویلین لوٹے ۔ اس سے قبل ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کے لیے محمد رضوان اور سرفراز احمد میدان میں اترے۔
ملتان سلطانز کا ایونٹ میں یہ دوسرا میچ ہے، افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے سلطانز کو ٹیم کو صرف 1 رنز سے شکست دی تھی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے سرفراز احمد، مارٹن گپٹل، جیسن روئے، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد حفیظ، محمد نواز، نسیم شاہ، نوان توشارا، محمد حسنین اور عبدالواحد بنگلزئی میدان میں اترے۔ ملتان سلطانز کی طرف سے محمد رضوان، احسان اللّٰہ، شان مسعود، ڈیوڈ ملر، خوشدل شاہ، کیرون پولارڈ، اکیل حسین، اسامہ میر، سمین گل اور عباس آفریدی کھیل رہے ہیں۔
===========================
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف 70 رنز سے فتح حاصل کرکے ایونٹ میں اپنی جیت کا کھاتہ کھول لیا۔

ایونٹ میں اپنے دوسرے میچ میں قومی ویمنز ٹیم نے آئرلینڈ کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 95 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی نشرا سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ سعدیہ اقبال اور ندا ڈار نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر منیبہ علی ویمنز کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سنچری بنانے والی پہلی بیٹر بن گئیں۔

منیبہ نے نہ صرف 102 رنز کی اننگز کھیلی بلکہ وہ اس ورلڈ کپ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والی پلیئر بھی بن گئی ہیں۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹ پر 165 رنز اسکور کیے تھے، منیبہ نے 68 گیندوں پر 14 چوکوں کی مدد سے 102 رنز بنائے، جبکہ ندا ڈار 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔

آئرلینڈ کی جانب سے آرلین کیلی نے دو وکٹیں حاصل کیں۔