انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں 20 سال بعد کانووکیشن رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں آئی پی ایچ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔

لاہور(جنرل رپورٹر)انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ میں 20 سال بعد کانووکیشن رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں آئی پی ایچ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔کانووکیشن میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے علاوہ 43 سٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز سے بھی نوازہ جائیگا۔ کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔یہ بات ڈین آئی پی ایچ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے بتائی۔ ڈاکٹر زرفشاں کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے گورنر پنجاب کو کانووکیشن میں شرکت کیلئے دعوت نامہ وفد کے ہمراہ ملاقات کر کے پہنچا دیا ہے اور گورنر پنجاب نے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر نے کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ڈین آئی پی ایچ نے مزید بتایا کہ کانووکیشن میں وزیر صحت پنجاب، چیئرمین و ممبران بورڈ آف مینجمنٹ، محکمہ صحت کے اعلی افسران اور سینئر میڈیکل ٹیچرز بھی شرکت کریں گے۔
====================
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کے انتقال پر گہرے دکھ رنج اور افسوس کا اظہار
گورنر پنجاب کی مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا
بلاشبہ امجد اسلام امجد پاکستان کے صف اول ڈرامہ نویس تھے۔ گورنر پنجاب
امجد اسلام امجد اپنی منفرد شاعری کے باعث اپنی پہچان آپ تھے۔ گورنر پنجاب
امجد اسلام امجد جیسے شاعر، ادیب، ڈرامہ نویس عشروں بعد پیدا ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب
اللہ تعالٰی مرحوم کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ گورنر پنجاب
=======

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا پنجاب ایجوکیشنل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا) میں چائنہ کے اشتراک سے قائم کی گئی لوبان (Lu Ban) ورکشاپ کا دورہ

اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز اسد اللہ فیض ، چیف آپریٹنگ آفیسر احمد خاور شہزاد اور سینیئر ڈائریکٹر جنرل اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے

کمپیوٹر ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب

روبوٹکس کے کورسز کر کے طلباء کے لیے فارماسیوٹیکل ، ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز میں ملازمت کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔ گورنر پنجاب

ان طلباء کی کورسز کے دوران ہی ملازمت کے لیے انڈسٹری سے روابط مضبوط کریں۔ گورنر پنجاب

یونیورسٹیوں میں 07 شعبوں میں کمسورشیمز بنائے ہیں، جن میں سے ایک سائنس اور آئی ٹی پر ہے۔ گورنر پنجاب

طلباء کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ان کے پراجیکٹس کو چیمبرز، سمال انڈسٹریز سمیت متعلقہ فورمز پر بھیجیں۔ گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کی سیکرٹری انڈسٹریز کو لبان ورکشاپ میں طلباء کی تعداد بڑھانے کی ہدایت
======================

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے نگران وزیر بلدیات ابراہیم حسن مراد کی ملاقات

ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے اقدامات پر گفتگو

عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں محکمہ بلدیات کا کردار بہت اہم ہے۔ گورنر پنجاب

عوام کو ریلیف دینے کے لیے آٹے کے سیلز پوائنٹس بڑھانے کی ضرورت ہے۔ گورنر پنجاب

شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ابراہیم حسن مراد

نگران حکومت خلوص نیت سے عوام کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔ وزیر بلدیات

عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے یونین کونسلز کے وزٹس کر رہا ہوں۔ ابراہیم حسن مراد
====================