وزیر اوقاف کے اچانک دورے، آٹے کی مقررہ نرخوں پر فروخت کا جائزہ گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں، مقررہ نرخوں سے زائد فروخت پر کارروائی ہوگی، سید اظفر علی ناصر


لاہور؛ 06 فروری
نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اوقاف مذہبی و امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے لاہور کے مختلف سٹورز کا اچانک دورہ کر کے آٹے کے سٹاک کی دستیابی اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اوقاف نے ڈیسنٹ سٹور وحدت روڈ، نقشبندی سٹور ملتان روڈ، رحمت سٹور اور رحیم سٹور اقبال ٹائون کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹورز کو مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی اور خریداری کرنے والے شہریوں سے بھی آٹے کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ سید اظفر علی ناصر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد آٹا فروخت کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ عوام کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
==================

ہینڈ آئوٹ
نگران وزیر اوقاف بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس
لاہور؛ 06 فروری
صوبائی نگران وزیر اوقاف مذہبی و امور، زکوۃ و عشر بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے ترکی اور شام میں ہولناک زلزلے پر ہونے والی جانی اور مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر اسلامی ملکوں میں خوفناک زلزلے سے ہونے تباہی پر میرا دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ترکی اور شام کے اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ دونوں ملکوں میں زلزلے سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آتے ہی امداد کا جائزہ لیں گے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
=====================

وزیر اوقاف و مذہبی امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ

لاہور؛ 06 فروری

نگران وزیر اوقاف، زکوہ و عشر پنجاب بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ ہر ہفتے کے روز نیو منسٹرز بلاک میں اپنے آفس میں سائلین سے ملیں گے۔ نگران صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کھلی کچہری لگانے کا مقصد زکوہ کی ادائیگی میں شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ محکمہ اوقاف سے متعلق درخواستیں بھی پیش کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری بلارکاوٹ 12 بجے سے 4 بجے تک آفس آ سکتا ہے۔ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے بتایا کہ اس سلسلے کی پہلی کھلی کچہری 11 فروری، بروز ہفتہ لگائی جائے گی۔ سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری زکوہ بھی کھلی کچہری میں موجود ہونگے۔ شہریوں کی درخواستوں اور شکایات پر موقع پر ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت کے مطابق عوامی مسائل کا حل یقینی بنائوں گا۔
=============