عبدالنبی میمن کو دوسری بار میمن جماعت پاکستان کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد-


عبد النبی میمن مسلسل دوسری مرتبہ یونائیٹڈ میمن جماعت آف پاکستان ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب کیے گئے ہیں یہ کامیابی ان کی صلاحیتوں اور خدمات پر میمن برادری کے بھرپور اعتماد کی عکاسی کرتی ہے وہ ایک ذہین محنتی اور مخلص شخصیت کے مالک ہیں لوگوں کے ساتھ شفقت اور محبت سے پیش آتے ہیں سماجی حلقوں میں ان کا نام عزت اور احترام سے لیا جاتا ہے وہ سماجی بھلائی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں دوسری مرتبہ ڈپٹی جنرل سیکریٹری یونائیٹڈ میمن جماعت پاکستان منتخب ہونے پر انہیں ملک اور بیرون ملک سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہونے

کا سلسلہ جاری ہے ان کے بہی خواہوں نے اپنے تہنیتی پیغامات میں ان کی مزید کامیابیوں اور عزت و مرتبے میں مزید اضافے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کو دعائیں دیں ہیں وہ خود بھی اس کامیابی پر اللہ تعالی کے حضور شکر گزار ہیں اور خود پر کیا جانے والے اعتماد کی وجہ سے میمن برادری کے مشکور ہیں اور پرعزم ہیں کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ میمن برادری کی خدمات کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔
===================