ترکی اور شام میں قیامت صغرایٰ ، ہزاروں شہادتیں ، دنیا سوگ وار

نعیم اختر
==========
ترکی اور شام میں گزشتہ دنوں صبح سویرے دنیا کی تاریخ کے بد ترین زلزلے میں ہزاروں افراد کی شہادتوں ، زخمیوں اور ہزاروں عمارتیں گرنے سے ہونے والی تباہی نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہر آنکھ اشک بار ہے متاثرہ ممالک میں قیامت صغرایٰ کا منظر ہے ترکیا اور شام میں زلزلے نے تباہی مچا کر رکھ دی ہے صبح سویرے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع تک نہ دیا بلند اور بالا عمارتیں لمحوں میں ملوے کا ڈھیر بن گئیں سو سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے زلزلے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کے اسے گرین لینڈ اور ڈینمارک تک محسوس کیا گیا اموات میں مزید کتنا اضافہ ہوگا اس کا اندازہ ابھی نہیں لگایا جاسکتا زلزلہ کا مرکز ترکیا سے جنوب میں غازی العپ صوبے کے علاقے نرواکی میں تھا جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی زلزلے کے باعث ترک صوبہ حاطے میں قدرتی گیس کی فراہمی روک دی گئی لیکن اس کے باوجود وہاں آگ بھڑک اٹھی اس نے بھی تباہی مچائی اذربائیجان سمیت دنیا بھر سے ریسکیو ٹیمیں ترکی پہنچ چکی ہیں جبکہ چین، امریکہ، روس ، یوکرین، بھارت اور پاکستان سمیت دیگر ممالک نے بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے شام میں اور ترکی میں اب تک ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں ہوچکی ہے اور ہزاروں ہی زخمی ہو چکے ہیں خدشہ ہے کہ مزید ہلاکتیں ہوسکتی ہیں ترک حکومت نے ہنگامی حالت نافظ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے بھی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل کی ہے حالیہ زلزلہ کی شدت سے تباہی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں زلزلہ اس قدر شدید کا کہ شام، یونان، برطانیہ اور لبنان تک محسوس کیا گیا پاکستان غم کی اس گھڑی میں شام اور ترکی کی عوام کے شانا باشانا کھڑی ہے ترکی نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے گوکہ اس وقت پاکستان اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے مگر اس کے باوجود پاکستان عوام اور حکومت اپنے ترک بھائیوں کے دکھ میں ساتھ کھڑی ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں فوری طور پر میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں وہاں بھیجیں تاکہ بہالی کی سرگرمیں میں حصہ لے کر وہ اپنے ترک بھائیوں کی مدد کر سکیں غم کی اس گھڑی میں پوری دنیا بالخصوص پاکستان اور عالم اسلام ترکی اور شام کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے دعا ہے اﷲ تعالیٰ متاصرہ خاندانوں کو صبر جمیل اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔
===========