کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا محمد حفیظ کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ

کرکٹ کے پروفیسر محمد حفیظ نے کراچی یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا
محمد حفیظ کا شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز میں داخلہ لے لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے جمعہ کے روز صدر شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز جامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلرجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی سے وائس چانسلرسیکریٹ جامعہ کراچی میں ملاقات کی، اور انہیں بتایا کہ وہ بھی اس سال سے جامعہ کراچی کے طالبعلم ہیں کیونکہ ان کاشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈاسپورٹس سائنسز میں داخلہ ہواہے۔

محمد حفیظ نے شیخ الجامعہ کوبتایا کہ کھیل کی وجہ سے وہ اپنی تعلیمی سفرمکمل نہیں کرسکے تھے تاہم اب انہیں ایک بہترین موقع میسرآیاہے جس سے وہ بھرپوراستفادہ کریں گے۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے محمد حفیظ کو جامعہ کراچی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کوکھیل کود میں بھی حصہ لینا چاہیئے، جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے ناگزیرہے۔

ڈاکٹر خالد محمود عراقی کا کہنا تھا کہ مسابقت کے جذبے سے سرشاریہ ایسی ہمہ جہت سرگرمی ہے کہ جس کا مثبت اثر ناصرف جسمانی صحت پر ہوتا ہے بلکہ ذہنی نشوونما کے ساتھ شخصی کردار بھی نہایت فعال ہوجاتا ہے، اور جامعہ کراچی روز اول سے ہی طلباوطالبات کو نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں کے بھی بھر پور مواقع فراہم کررہی ہے جو ذہنی وجسمانی نشوونما کے لئے بہت ضروری ہے۔

وائس چانسلر نے محمد حفیظ سے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ جامعہ کراچی کے طلبہ آپ کے اسپورٹس تجربات سے بھرپوراستفادہ کریں گے۔
https://www.samaa.tv/news/40015407/
=====================

قومی ٹیسٹ کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی کا نکاح ہوگیا۔ جیو نیوز کے مطابق شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ مقامی مسجد میں ہوا۔ فاسٹ بولر شاہین کا نکاح ذکریا مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق شاہین اور انشا کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات منعقد کی گئی تھی، 2 روز قبل شاہین آفریدی نکاح کیلئے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق انشا آفریدی ڈاکٹر بن رہی ہیں اس لیے شادی کی بقیہ رسومات ان کی گریجویشن کے بعد ہوں گی۔ پچھلے سال دسمبر میں شاہین اور انشا کی شادی کی تاریخ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی۔ دسمبر 2022ء کے آخری ہفتے میں سابق عبوری چیف سلیکٹر کے گھر میں شادی کی گھنٹیاں بجنے لگیں جب شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی نے نصیر ناصر خان سے شادی کی۔

اس وقت قومی ٹیم میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے۔ تیز گیند باز حارث رؤف نے شادی کی تقریبات کا آغاز کیا جب وہ دسمبر 2022ء میں مزنا مسعود ملک کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز شان مسعود نے جنوری میں نشے خان سے شادی کی۔ اسی ماہ سٹار آل راؤنڈر شاداب خان نے سب کو حیران کر دیا کیونکہ انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے لیجنڈ سپنر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کرلیا ہے۔ شاداب خان کی شادی کی باقی تقریبات شاہین کے نکاح کے چند دن بعد 9 اور 10 فروری کو ہوں گی۔ دریں اثناء حارث کی شادی کی تقریب بھی اس سال ہونے کی امید ہے۔