سہہ روزہ فیسٹیول ہوگاجو جشن سیپما کی جانب سے 12‘13اور14اگست 2023ءکو یو ایس اے / پاکستان میں پاکستان کی یوم آزادی کا جشن اور پاکستان کے لیجنڈز فاتحین کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد بھی شامل ہے ،

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)سہہ روزہ فیسٹیول ہوگاجو جشن سیپما کی جانب سے 12‘13اور14اگست 2023ءکو یو ایس اے / پاکستان میں پاکستان کی یوم آزادی کا جشن اور پاکستان کے لیجنڈز فاتحین کیلئے اعزازی تقریب کا انعقاد بھی شامل ہے ، شان پاکستان امریکہ میں رجسٹرڈ ہیں اور سی ای اوز کے درمیان رہ کر B2B اور B2C تعلقات پیدا کرنا اور پاکستانی برانڈز زکے لیے انضمام کی دعوت دیں گے۔امریکہ میں پاکستانی مصنوعات کو متعارف کرا رہے ہیں تاکہ یہاں امریکہ میں برانڈ کی ایسوسی ایشن کے ذریعے پاکستانی معیشت کی مدد کی جا سکے اور

کاروباری مواقع اور کاروباری امکانات کے لیے مواقع پیدا کیے جا سکیں کیونکہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی وجہ سے بہت سی صنعتیں جمود کا شکار ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ہما نصر نے پریس کانفرنس میں یو ایس اے میں پہلی بار منعقد ہونے والے جشن سیپما بزنس ایوارڈز کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس بزنس ایوارڈز کی بنیاد ڈالتے ہوئے 2023 ءمیں مزید نتیجہ خیز کاروباری ایوارڈز کو یقینی بنانے کے لیے اسے آنے والے جشن سیپما کے چارٹ میں شامل کرکے ایک سنجیدہ ایوارڈز اوررقم کمانے کا موقع فراہم کیا۔ جشن سیپمااہداف کی تعمیر‘ اشتراک‘فروخت اور حصول کے لیے خصوصی راستے بنا کر ان تمام صنعتوں کو معاشی فروغ دے گا۔
=============

زوہارحمن کی نئی مختصر فلم کو ڈزنی کیلئے منتخب کرلیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نامور اور باصلاحیت فنکارہ زوہا رحمن نے حال ہی میں اپنے کیریئر میں ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا۔ان کی تازہ ترین مختصر فلم عید مباک کو ڈزنی کے کرئیٹر+ نے اپنے ‘Flip the Script’فلم فنڈ کیلئے حاصل کرلیا۔ یہ ایک نمایاں کامیابی ہے؛ جس کا مطلب ہے کہ یہ فلم مشہور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پیش کی جائے گی اور اس طرح ناظرین کی وسیع تعداد تک پہنچ سکتی ہے۔

ماہ نور یوسف کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم عید مبارک ایک لائیو ایکشن مختصر فلم ہے جو مصنف اور ڈائریکٹر کے اپنے بچپن کی اصل کہانی پر مبنی ہے۔ٹیم کو امید ہے کہ اس فلم سے مغربی فلمی دنیا کے سامنے مسلم دنیا کاایسا تصور پیش کرے گی جو عالمگیر حیثیت رکھتی ہے اور جس سے مختلف ثقافتوں کے درمیان ایک دوسرے کو سمجھے کیلئے رابطے قائم ہوں گے۔رنگوں سے کمپوزیشن تک عید مبارک کے ہر فریم میں پوری ٹیم کی تخلیقی صلاحیت اور سخت محنت کا عکس نظر آتا ہے، جس میں نہ صرف امریکی شامل ہیں بلکہ پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جن کی منفرد صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کراچی، پاکستان میں مئی 2022میں کی گئی جو پانچ دن تک 12گھنٹے روزانہ جاری رہی، جب کہ اس کی پوسٹ پروڈکشن لاس اینجلز، کیلیفورنیامیں گزشتہ موسم گرما میں مکمل ہوئی۔

اس فلم کا پریمیئرفروری 2023کو چلڈرن فلم فیسٹیول سیٹل میں ہوگا جس سے زوہا کے کام کو ایک ایسا پلیٹ فارم ملے گا جس میں ان کو مختلف نوعیت کے ناظرین تک پہنچ کا موقع ملے گا۔زوہا کو سپائیڈر مین، فارفرام ہوم میں اداکاری سے شہرت ملی اور مارول یونیورس کی پہلی حجاب پہننے والی اداکارہ بن گئیں۔انہوں نے نیٹ فلیکس کی Yound Wallanderاور ایپل ٹی وی کی Foundationمیں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کا شہرہ بولی ووڈ تک بھی پہنچ گیا جہاں انہوں نے میگابایوگرافیکل اسپورٹس فیچر’83 میں شرکت کی۔زوہا این شمن جاہ کی ‘لارڈ کرزن کی حویلی ‘کی کاسٹ میں بھی شامل ہیں جو اس سال کے آخر میں فیسٹیول میں ریلیز کے لئے تیارہے۔